Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

اوبامہ انتظامیہ نے خفیہ طور پر پاکستان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ملک تسلیم کرلیا ہے ، امریکی میڈیا

March 6th, 2010 · No Comments

واشنگٹن ‘امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ نے خفیہ طور پر پاکستان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ملک کے طورپر تسلیم کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد ان افواہوں کاخاتمہ کرنا ہے کہ امریکا خفیہ طورپر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر اوبامہ آئندہ ماہ نیوکلےئر سیکورٹی اجلاس کے موقع پر پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے درمیان بات چیت کی میزبانی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ایک اخبار کے مطابق صدر اوبامہ کی انتظامیہ نے پاکستانی سیکورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ ان میں سے ایک خفیہ طور پر پاکستان کا سٹیٹس ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ملک کے طور پر تسلیم کرنا بھی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کے یہ خدشات کم ہوں گے کہ امریکا خفیہ طور پر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف کام کررہا ہے ۔ بھارت اور پاکستان کے وزراء اعظم کی ملاقات کی میزبانی سے امریکا کو یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہوگی اور اس کا فائدہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہوگا۔ واشنگٹن میں سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایٹمی سیکورٹی اجلاس کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں ایٹمی مسئلے پر بھی بات چیت ہوگی ۔ امریکا اور بھارت دونوں اس خطرے کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر نان سٹیٹ ایکٹرز قبضہ کر سکتے ہیں جب کہ پاکستان اس خطرے کو رد کرتا آ رہا ہے ۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان