اسلام آباد ‘ حکومت نے گزشتہ سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات اپنی عوام تک منتقل کرنے کے بجائے خود 2 کھرب 6 ارب 38 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت کو 10 مختلف اشیاء پر ڈومیسٹک سیلز ٹیکس کی مد میں 2 کھرب 49 ارب روپے کے محصولات وصول ہوئے جن میں سے پٹرولیم مصنوعات پر ڈومیسٹک سطح پر لگائے جانے والے سیلز ٹیکس کی مد سے ایک کھرب 6 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق درآمدی سطح پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 76 ارب 8 لاکھ روپے ، 19 ارب 37 کروڑ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی ، 4 ارب 12 کروڑ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ڈومیسٹک سطح پر ٹیلی کام سیکٹر سے 50 ارب 8 کروڑ 70 لاکھ روپے ، قدرتی گیس سے 18 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ روپے ، چینی سے 11 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ روپے، سگریٹس سے 9 ارب 64 کروڑ 20 لاکھ روپے ، بجلی سے 6 ارب 39 کروڑ 10 لاکھ روپے ، سروسز سے 6 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ روپے ، سیمنٹ سے 4 ارب 50 کروڑ 60 لاکھ روپے ، مشروبات سے 4 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ روپے ، چائے سے 3 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ روپے اور متفرق اشیاء سے 26 ارب 55 کروڑ 40 لاکھ روپے کے سیلز ٹیکس وصول کئے گئے وزارت خزانہ کے مطابق ڈومیسٹک سطح پر ان دس اشیاء سے وصول ہونے والے سیلز ٹیکس کا سب سے زیادہ 31.5 فیصد حصہ پٹرولیم مصنوعات اور 24.9 فیصد ٹیلی کام سیکٹرکا ہے
حکومت نے ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات 206 ارب روپے کا منافع کمایا ، وزارت خزانہ کا اعتراف
February 2nd, 2010 · No Comments
پٹرولیم کی قیمتوں میں9فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ‘ قیمت6.10روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 71.21روپے کی سطح پر پہنچ گئی
January 31st, 2010 · No Comments
اسلام آباد ‘ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 9فیصد تک اضافہ کر دیاہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فروری کیلئے پٹرول کی قیمت 65.11روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 71.21روپے ، ایچ او بی سی کی قیمت 79.43روپے سے بڑھا کر 86.84روپے فی لیٹر ، مٹی کا تیل 60.75روپے سے بڑھا کر 64.7روپے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 58.10روپے سے بڑھا کر 61.7روپے فی لیٹر مقررکردی گئی ہے۔حکومت نے جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران پٹرول کی قیمت میں 6.10روپے ،ایچ او بی سی کی قیمت میں 7.41روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت 3.32روپے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.57روپے کے حساب سے اضافہ کیا ہے۔جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔تجزیہ نگاروں کے مطابق فوری طورپر گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ ہو جائے گا جس سے سفری اخراجات بڑھیں گے جبکہ صنعتی شعبہ بھی اس سے شدید متاثر ہو گا۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان



