Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4
Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ...16 17 18 Next

ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونا نہیں چاہتے ۔۔۔ وزیراعظم گیلانی

February 8th, 2010 · No Comments

اقتصادی مشکلات کے باوجود مسلح افواج کو ہر طرح کے اسلحہ سے لیس کریں گے
پاکستان توسیع پسندانہ عزائم رکھتا ہے اور نہ ہی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونا چاہتا ہے
خطے میں امن برقرار رکھنے کیلئے کم سے کم دفاعی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں
پی این ایس شمشیر کی پاک بحریہ میں شمولیت پوری قوم کے لیے باعث اطمینان اور پاکستان ور چین کے درمیان قریبی د وستانہ تعلقات کی مظہر ہے
وزیراعظم کا پی این ایس شمشیر فریگیٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب

کراچی ‘ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ا قتصادی مشکلات کے باوجود مسلح افواج کو ہر طرح کے اسلحہ سے لیس کریں گے پاکستان توسیع پسندانہ عزائم رکھتا ہے اور نہ ہی ہتھیاروںکی دوڑ میں شامل ہونا چاہتا تاہم خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے کم سے کم موثر دفاعی صلاحیت پر یقین رکھتا ہے کراچی میں پی این ایس شمشیر فریگیٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی این ایس شمشیر کی پاک بحریہ میں شمولیت پوری قوم کے لیے باعث اطمینان اور پاکستان ا ور چین کے درمیان قریبی د وستانہ تعلقات کی مظہر ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے انتہائی اہمیت حاصل ہے موجودہ وقت علاقائی اور عالمی امن کے لیے ہم سے مزید کوششوں کا تقاضا کرتا ہے پاکستان عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے اپنے حصے سے زیادہ کردار ادا کررہا ہے تاکہ ایسی قوتوں کا خاتمہ کیا جا سکے ۔جو خطے میں عدم استحکام اور عالمی امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود انحصاری وقت کی اہم ضرورت ہے چین کے تعاون سے فریگیٹ پروگرام خود انحصاری کی منزل کی جانب اہم قدم ہے اس سے کراچی شپ یارڈ کی اپ گریڈیشن ہو گی اور ملک میں جہاز سازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت قومی اور عالمی فرائض کی ادائیگی میں پاک بحریہ کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہے ۔ ہم اقتصادی مشکلات کے باوجود اپنی مسلح افواج کو ہر طرح کے اسلحہ سے لیس کریں گے انہوں نے میری ٹائم شعبے کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا وزیراعظم نے ملکی دفاع اور اہم بحری گذر گاہوں کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا اور جوانوں کی بہبود کے لیے 5 کروڑ روپے کا اعلان کیا وزیراعظم نے کہا کہ پی این ایس شمشیر کی پاک بحریہ میں شمولیت پوری قوم کے لیے باعث اطمینان ہے اور اس سے پاکستان اور چین کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی ہمیشہ آزمائش پر پوری اتری ہے ۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

۔5 فروری 2010ء کا مکمل دن افسوس ناک خبروں سے معمور رہا

February 5th, 2010 · No Comments

کراچی ‘ 5 فروری 2010ء کا مکمل دن افسوس ناک خبروں سے معمور رہا جس میں نرسری بلاسٹ اورجناح اسپتال بلاسٹ سمیت اہل وطن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم سے دورے کے آخری ٹی20معرکے میں بھی شکست کی خبر سننے کو ملی

Tags: پاکستان

بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہا ہے ، عالمی برداری نوٹس لے۔ ۔ ۔ سید یوسف رضا گیلانی

February 5th, 2010 · No Comments

اصولی موقف کی وجہ سے بھارت جامع مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہوا ہے
پاکستان کشمیر کے بار ے میں اپنے اصولی موقف پر قائم رہے گا اور تنازعہ کشمیرکے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گا
وزیر اعظم پاکستان اور دیگر رہنماؤں کا کشمیر کنونشن سے خطاب

اسلام آباد‘ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میںبڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہا ہے ۔ عالمی برداری اس کانوٹس لے۔ پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے اور اس مسئلے پر اپنے اصولی موقف پر سمجھوتہ نہیں کر ے گا۔ پاکستان کے اصولی موقف کی وجہ سے بھارت جامع مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یہاں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرکشمیر کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان منظور وٹواور حریت کانفرنس کے کنوینر محمود ساغر نے بھی خطاب کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میںپاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور رہے گا اس سے انحراف کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور پاکستان کے اصولی موقف اور بین الاقوامی دباؤ کی وجہ سے بھارت جامع مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہواہے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے اظہاریکجہتی کاموقع ملا ہے ۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کے اس جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ 60 سال سے بھی زائد عرصہ سے اپنے حق کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں ا س کے لیے انھوں نے بے پناہ قربانیں دی ہیں ان کے حق خودارادیت کو عالمی برداری نے تسلیم کیا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں میں بھی اعتراف کیا گیا ہے مگر کشمیر کا ایجنڈا ابھی تک نامکمل ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے کشمیری بھائیوں کویقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کشمیر کے بار ے میں اپنے اصولی موقف پر قائم رہے گا اور تنازعہ کشمیرکے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گا۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کاعرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے ان کی جان ومال کو نقصان پہنچایا جا رہاہے ۔کشمیریوں نے اپنے حق کے لیے لاکھوں جائیں دی ہیں۔ نامور مرتب رہنما شیخ عبد العزیز کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا ۔ پاکستان اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے ان وحشیانہ ہتھکنڈوں کی بار بار مذمت کر چکی ہیں۔ بھارت کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیاء کے خطے میں کشیدگی کاباعث ہے۔پاکستان نے ہمیشہ اس تنازعہ کے حل کے لیے مذاکرات کی بات کی ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔وزیر اعظم نے اس موقع پرایک بار پھر اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی ، اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس تنازعہ کے حل کے لیے بم بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کا آغاز کر چکے تھے مگر افسوس ہے کہ بھارت نے ان کا مثبت جواب نہیں دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین نے کہا کہ ہم بخوبی جا سکتے ہیں کہ تمام پاکستانی ہمارے شانہ بشانہ ہیں اوران کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کا حصہ بننا ہمارا خواب ہے جو ایک دن ضرور پورا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیریوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس مسئلے پر پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگیں بھی کی ہیں جس کے لیے پاکستان کو جانی اور مالی مشکلات اٹھانا پڑی ہیں ۔ پاکستان کی ان قربانیوں کو ہم کشمیری کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ پاکستان نے کبھی اپنے اصولی موقف سے انحراف نہیں کیا جس کے لیے ہم اس کے شکر گزار ہیں ملک بھر کے پاکستانیوں نے ہمارے ساتھ اظہاریکجہتی کر کے کشمیریوں کے حوصلے بلند کیے ہیں ہمیں امید ہے کہ انشاء اﷲ ہم اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہو ںگے ۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمامممکن کوششیں کر رہا ہے ۔ پاکستان کی کوششوں کے تحت بھارت جامع مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے پر اعادہ ہوا ہے ۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی وجہ سے پاکستان نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے ۔ ہم اب بھی پاکستان پر انحصار کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے ۔ اظہار یکجہتی کرنے پر ہم پاکستانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے ۔8 اکتوبر کے زلزلے کے بعد کشمیریوں کی بحالی اور تعمیر نو میں پاکستان کے بچے بچے نے ہماری مدد کی جس کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر منظور وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور اس مشکل وقت میں انہیں تنہاء نہیں چھوڑ ا جائے گا۔ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاریرکھنے پر ہم کشمیریوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔اس تقریب سے کشمیرکمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن نے بھی خطاب کیا

Tags: پاکستان

ملک بھر میں آج حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا چہلم عقیدت اوراحترام سے منایا جارہا ہے

February 5th, 2010 · No Comments

لاہور‘ ملک بھر میں آج حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا چہلم عقیدت اوراحترام سے منایا جارہا ہے۔لاہور میں مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال،جھنگ، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، ملتان، چیچہ وطنی، بورے والا، میاں چنوں اور ڈیرہ غازی خان میں مجالس عزا جاری ہیں اور ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔جلوسوں کے راستوں کے ساتھ ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔پنجاب سمیت ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن کی حفاظت کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ بنوں میں کرفیو نافذ ہے اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Tags: پاکستان

پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ آج اظہار یکجہتی کا دن منارہی ہے

February 5th, 2010 · No Comments

اسلام آباد‘ آج پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منارہی ہے۔ نائن الیون کے بعد اس خطے میں دہشت گردی کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے دوران کشمیر میں آزادی کی تحریک متاثر ہوئی۔ امریکا میں سانحہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کرنے والے پاکستان کو جہاں کئی دیگر معاملات پر سخت نقصان اٹھانا پڑا وہاں کشمیر کی وہ تحریک آزادی بھی بری طرح متاثر ہوئی جس کے ساتھ پاکستانی عوام کی ایک خاص نظریاتی وابستگی تھی۔ امریکا نے بظاہر نائن الیون کے واقعے پر افغانستان کی سرزمین کو موردالزام ٹھہرایا لیکن دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ان تمام پاکستانی تنظیموں کو بھی شامل کردیا جو کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف سرگرم تھیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا کشمیر ایشو کو پس پشت ڈالنے سے کشمیری قوم کو مایوسی ہوئی ہے۔کشمیر کے لئے کام کرنے والی کچھ تنظیمیں کالعدم ہوگئیں جبکہ مذہبی جماعتوں نے نائن الیون کے بعد اپنے آپ کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے صرف بیانات تک محدود کردیا۔ مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے والے حکمرانوں کی وجہ سے یہ تحریک متاثر ہوئی ہے۔پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پرجوش انداز میں منانے سے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو جتنی خوشی ہوتی ہے، وہاں اگلے ہی روز اس ایشو کو دوبارہ سردخانے میں ڈال دینے پر انہیں اتنی ہی مایوسی ہوتی ہے۔

Tags: پاکستان , کشمیر

امریکی عہدیداروں نے پہلی بار پاکستانی سر زمین پر اپنے 200فوجیوں کی موجودگی تسلیم کر لی

February 4th, 2010 · No Comments

اسلام آباد ‘ لوئر دیر میں 3امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پہلی بار بعض امریکی عہدے داروں نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی سر زمین پر ان کے 200فوجی موجود ہیں ان فوجیوں میں ایف سی کو تربیت دینے والے 100فوجیوں کے علاوہ امریکی سفارت خانے کی سیکورٹی پر مامور فوجی بھی شامل ہیں لوئر دیر میں مر نے والے فوجی بھی تربیتی مشن پر تھے مگر ظاہری طور پر وہ سول امور کے ماہرین کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ترقیاتی کام خفیہ معلومات اکٹھی کر نا اور انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی خصوصی آپریشن کی تربیت کا حصہ ہے سول امور کے لئے ماہر مقامی انتظامیہ قبائلی رہنماؤں اور عمائدین کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

Tags: پاکستان

حکومت اپنی مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی۔سید یوسف رضا گیلانی

February 3rd, 2010 · No Comments

اہم قومی معاملات میں تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا

اسلام آباد۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی۔ اور اہم قومی معاملات میں تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ بلوچستان میں ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبے بھر میں بنیادی ضروریات کے لئے حکومت فنڈز فراہم کر رہی ہے ایوان وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق بدھ کو پنجاب اور بلوچستان کے گورنرز نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم گیلانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور وفاق و صوبے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گور نر پنجاب سلمان تاثیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے قوم کے اہم معاملات میں اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے گی بعد ازاں گور نر بلوچستان سے ملاقات میں وزیر اعظم گیلانی نے صوبے ترقیاتی منصوبوں ،فنڈز اور موجودہ صورت حال کے بارے میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان میں ترقی کا خواہاں ہے اور صوبے میں ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان بھر میں اہم بنیادی ضروریات کے لئے حکومت فنڈز فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہ’’ آغاز حقوق بلوچستان ‘‘ کے اعلان کے بعد بلوچستان کے عوام کی محرومیاں دور ہو جائیں گی اب بلوچستان میں خوشحالی اور ترقی کا نیا دور آئے گا۔

Tags: پاکستان

امریکی ماہرین کے تربیت یافتہ کمانڈوز وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں۔امریکی سفارتخانے کا بیان

February 2nd, 2010 · No Comments

اسلام آباد۔امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے قریب سہالہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں امریکی ماہرین کے تربیت یافتہ کمانڈوز وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیک واٹر پاکستان میں سیکورٹی حکام کو تربیت نہیں دے رہی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ماہرین نے وزارت داخلہ اور خارجہ امور کی درخواست پر 1750 پاکستانی پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی روکنے کی تربیت دی ہے بیان کے مطابق امریکی ماہرین اسلام آباد کے قریب سہالہ میں پولیس افسران کو تربیت دے چکے ہیں ۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

صدر آصف علی زر داری سے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ملاقات

February 2nd, 2010 · No Comments

اسلام آباد۔صدر آصف علی زر داری سے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز ایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صور ت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق صدر و وزیر اعظم کے درمیان ہو نے والی ملاقات میں کراچی میں ہو نے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان جاری کشیدگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Tags: پاکستان

صدرکے غیر ملکی بنکوں میں موجود 60 ملین ڈالر دیوانی مقدمات کے ذریعے پاکستان واپس لائے جا سکتے ہیں۔اعتزاز احسن

February 2nd, 2010 · No Comments

دنیا کا کوئی بھی آئین سربراہ مملکت کو رسوا کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

لاہور۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے غیر ملکی بنکوں میں موجود 60 ملین ڈالر دیوانی مقدمات کے ذریعے پاکستان واپس لائے جا سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ خود چاہتے ہیں کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے تا ہم وہ اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ صدر مملکت کو فوجداری مقدمات میں استثنی حاصل نہیں ہے ان کے غیر ملکی بنکوں میں پڑے 60 ملین ڈالر دیوانی مقدمات کے ذریعے وطن واپس لائے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کی تشریح سپریم کورٹ بہتر کر سکتی ہے اور صدر کے استثنی کے خلاف بھی فیصلہ دے سکتی ہے تا ہم میری ذاتی رائے میں ایسا نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی آئین سربراہ مملکت کو رسوا کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور اسے فوجداری مقدمات میں استثنی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ صدر مملکت کو اخلاقی طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے مشورے دے رہے ہیں وہ ان کے خلاف پارلیمنٹ میں مواخذہ کی تحریک لا سکتے ہیں ۔

Tags: پاکستان