Urdu News-Online Urdu Newspaper » pakistan

غربت ‘ بے روز گاری ‘ ناخواندگی اور سماجی ناانصافی انتہاپسندی و دہشت گردی کی بڑی وجوہات ہیں۔میاں شہباز شریف
تعلیم کو بھی عام کرنا ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف

وزیر اعلی پنجاب سے جرمنی کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، امن و امان  کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف  سے پاکستان اور افغانستان کے لئے جرمنی کے خصوصی نمائندے ایمبیسڈربرنڈموزل برگ اور پاکستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر مائیکل کوچ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال ‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان ‘ رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ریٹائرڈ) شجاع خانزادہ ‘ انسپکٹر جنرل پولیس اور ہوم سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور اسے انتہا پسندی و دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے کے لئے متحد ہے اور قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غربت ‘ بے روز گاری ‘  ناخواندگی اور سماجی ناانصافی انتہاپسندی و دہشت گردی کی بڑی وجوہات ہیں اور اس کے خاتمے کے لئے سماجی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی عام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اسی مقصد کے پیش نظر صوبے سے جہالت ‘ ناخواندگی اور بے روزگاری کے خاتمے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور تعلیمی شعبے کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں جدید سہولتوں سے آراستہ دانش سکول قائم کئے جا رہے ہیں جہاں طلبا و طالبات کو قیام و طعام کی مفت سہولتوں کے علاوہ اعلیٰ معیار کی تعلیمی سہولتیں بھی میسر ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ چولستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ لائیوسٹاک کے شعبے کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور بہاولپور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے وابستہ ہے اور اس مقصد کے لئے ٹیوٹا کو ایک فعال اور متحرک ادارہ بنایا گیا ہے ۔ نصاب کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور ٹیوٹا کو ہر سالمارکیٹ کی ضروریت کو مدنظر رکھتے ہوئے پانچ لاکھ طلبا و طالبات کو ہنرمند بنانے کا ہدف دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات سے دوچار ہونہار طلبا و طالبات کے تعلیمی سلسلے کی تکمیل کے لئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس کی مدد سے اب ہونہار طلبا و طالبات کا ملک کی اعلیٰ درس گاہوں میں تعلیم حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کو فنی تعلیم کے شعبے میں اعلیٰ مقام حاصل ہے اور جرمنی کا فنی تعلیم کا ادارہ جی ٹی زیڈ پہلے ہی پنجاب میں فنی تعلیم کے فروغ میں تعاون کر رہا ہے لیکن وہ فنی تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے جرمنی کی پرائیویٹ کمپنیوں سے بھی تعاون کے خواہشمند ہیں تاکہ پنجاب میں فنی تعلیم کے پروگرام کو تیزی سے وسعت دی جا سکے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کی کارکردگی میں اضافے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں اور اس کی جدید خطوط پر تربیت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جنوبی ایشیا کی بہترین فرانزک لیب بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس سے جرائم کی بیخ کنی اور ان کی تفتیش میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے اتحاد اور عزم سے دہشت گردی پر قابو پا کرملک کو امن و امان کا گہوارہ بنائیں گے ۔ خطے کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے۔پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ اگر افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان میں بھی امن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور وہ بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے ملکی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں طویل آمریت کی وجہ سے ادارے مستحکم نہیں ہو سکے اور ملک میں سیاسی پارٹیوں‘ وکلاء اور سول سوسائٹی کی جدوجہد کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اداروں کے استحکام کا باعث بنتی ہے اور جمہوری نظام انصاف کی بالادستی اور عوام کی خدمت کا نام ہے۔ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل سے ہی جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف ملک میں جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے لئے جرمنی کے خصوصی نمائندے ایمبیسڈربرنڈموزل برگ نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اس جنگ میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور سوات‘ وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں امن کے قیام کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے تعلیم کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور وزیراعلیٰ کے اس ضمن میں کئے گئے اقدامات نہایت حوصلہ افزاء ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ملک میں جمہوریت کی بحالی اورجمہوری اداروں کے استحکام کے حوالے سے کردار بھی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی پنجاب میں فنی تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا جبکہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا بھی جائزہ لے گا۔

نئی نسل کومعیاری تعلیم سے آراستہ کئے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ شہباز شریف

فنی تعلیم کے فروغ کے لئے نئی عمارتیں تعمیر کرنے کے بجائے زیادہ فنڈ اساتذہ کی تربیت پر صرف کئے جائیں ۔وزیر اعلی پنجاب

پاکستان اور ناروے کے مابین اقتصادی اور سماجی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں

پنجاب بینک میں اربوں کی لوٹ مار کرنے والے کس منہ سے عوام کی بات کر رہے ہیں۔ شہباز شریف

مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔شہباز شریف

نواز شریف 17ویں ترمیم پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔ چوہدری پرویز الہی
شریف برادران 24 مارچ تک پیپلز پارٹی کے خلاف بولنے کی جرات نہیں کر سکتے

ن لیگ کے موجودہ دو سال اور ان کی پچھلی حکومتوں کا موازنہ کر لیں ہماری حکومت نے پنجاب میں ان تمام کی نسبت زیادہ کام کیے

گجرات۔پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران 24 مارچ تک پیپلزپارٹی کے خلاف بولنے کی جرأت نہیں کر سکتے جب تک گجرات میں ضمنی الیکشن نہیں ہوتا انہیں پیپلزپارٹی میں ہر اچھائی نظر آتی رہے گی۔ انہیں پنجاب کے عوام کا جو دکھ اور درد ہے اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی ہو جاتا ہے کہ بلڈ پریشر وزیراعلیٰ نے پنجاب کو دیوالیہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کپور فیملی کے پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ وہ گجرات میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے جس سے امیدوار میاں عمران مسعود، کامل علی آغا، سابق رکن پنجاب اسمبلی سلیم بریار، شیخ محمد رفیق، مرکزی صدر انجمن تاجران خاور بشیر بٹ، افضل کپور اور میاں پرویز اختر پگانوالہ سابق ناظم نے بھی خطاب کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گجرات الیکشن میں شریف برادران کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ گجرات میں ضمنی الیکشن کے بعد شریف برادران پھر آصف زرداری کو ہدف تنقید بنائیں گے۔ شریف برادران منافقت کی سیاست کرتے ہیں ہم نے ان کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ عام آدمی بھی کوئی بات کرنے سے پہلے سوچتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے مگر نواز شریف اور شہباز شریف کو مکرنے کا کوئی ملال نہیں ہوتا۔ نواز شریف 17ویں ترمیم پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں جب ان کے پاس دو تہائی اکثریت تھی اس وقت یہ تمام اعلیٰ عہدیدار اپنی مرضی سے مقرر کرتے تھے تب انہوں نے عوام کی کیا خدمت کی؟ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انہوں نے پہلے اور اب کوئی کام نہیں کیا۔ ن لیگ کے موجودہ دو سال اور ان کی پچھلی حکومتوں کا موازنہ کر لیں ہماری حکومت نے پنجاب میں ان تمام کی نسبت زیادہ کام کیے۔ لاہور سے وزیروں، مشیروں کی فوج شاید لاہور میں ہونیوالے دھماکوں سے اپنی جان بچانے کیلئے یہاں ڈیرے جمائے ہوئے ہے اور یہ ڈر کے مارے لاہور نہیں جارہے۔ انہوں نے کہا کہ جاتی امراء والوں کو گجرات کا کیا درد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے تو ملتان کے ترقیاتی فنڈز بھی جاتی امراء میں لگا دئیے ہیں ہم نے ہر کام غریبوں کی بھلائی کیلئے کیا۔ انہوں نے ہماری دی گئی سہولتیں بھی ختم کر دیں۔ تمام اچھے لوگ بلڈ پریشر وزیراعلیٰ کے تحت کام کرنے کو تیار نہیں۔ یہ کیسا وزیراعلیٰ ہے جس کو دھماکوں کی انفارمیشن پہلے مل گئی لیکن ان کو کنٹرول نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ملک اور صوبے میں تبدیلی چاہتے ہیں تو میاں عمران مسعود کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دوبارہ موقع دیا تو ایک بار پھر ہم دوائیاں اور تعلیم مفت کرنے کے علاوہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے خواتین کیلئے بلدیاتی اداروں، صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نشستیں بڑھائیں، خواتین کیلئے نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا اس لیے خواتین کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ کو ووٹ دیں۔ قائداعظم نے اقلیتوں کو دہرے ووٹ کا جو حق دیا تھا پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے دوبارہ انہیں یہ حق دیا۔

طالبان کی حمایت کے بعد مکرنا منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے: چودھری پرویزالٰہی

نواز، شہباز گجرات میں الیکشن تک زرداری کیخلاف نہیں بولیں گے جو کھلی منافقت ہے۔چودھری پرویزالٰہی

عوام ضرورت زندگی کی اشیاء مہنگی کرنے والوں کو گردن سے پکڑیں اور ملک سے بھاگنے سے پہلے ان سے حساب لیں۔ چوہدری پرویز الہی

۔5 سالہ دورِ اقتدار میں پنجاب کو خوشحال صوبہ بنایا اور پاکستان کا مقام عالمی سطح پر بلند کیا۔ چودھری پرویزالٰہی

جتنا عرصہ آصف زرداری نے جیل میں گزارا ہے اتنا عرصہ حکومت بھی کریں گے۔۔۔گورنر پنجاب سلمان تاثیر

امریکہ ، بھارت اور اسرائیل اسلام و مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے خوفناک منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، حافظ سعید
بچوں کی تربیت دینی بنیادوں پر کریں انہیں مغرب زدہ تعلیمی اداروں میں داخل نہ کروائیں ہندوؤانہ رسوم و رواج ترک کر دیں

لاہور۔جماعۃالدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل اسلام و مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے خوفناک منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، مسلمان بھی فرقہ بندی و پارٹی بازی ترک کرتے ہوئے متحد و بیدار ہو جائیں، صلیبیوں و یہودیوں کو مسلم تنظیموں و رفاہی اداروں کا دعوت دین اور خدمت خلق کا کام کرنا بھی گوارا نہیں ہے، حکمران بیرونی قوتوں کی غلامی سے نکل آئیں دفاع اسلام و پاکستان کے لئے قوم کو تیار کیا جائے وہ گزشتہ روز جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ہزاروں مردوخواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی امیر جماعۃالدعوۃ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا پراپیگنڈہ درست نہیں ہے انتہائی افسوسناک بات ہے کہ مسلم خطوں و علاقوں پر قبضے کرنے والے ہندو ، صلیبی و یہودی دنیا میں امن کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں اور اپنی عزتوں و حقوق کے تحفظ کے لئے قربانیاں پیش کرنے والے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلماں گھروں میں قرآن و سنت نافذ کریں خواتین پردہ کریں بچوں کی تربیت دینی بنیادوں پر کریں انہیں مغرب زدہ تعلیمی اداروں میں داخل نہ کروائیں ہندوؤانہ رسوم و رواج ترک کر دیں فتنوں کے اس دور میں اسلام کا چراغ روشن کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے حافظ محمد سعید نے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیاگیا ملک پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے مگرافسوس کہ جس مقصد کیلئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا اسکو پورانہیں کیاگیا پاکستان میں اسلامی شریعت نافذ کی جائے پھراللہ کی مددآسمانوں سے اترے گی اور کوئی پاکستان کونقصان پہنچانے کی سازشوں میںکامیاب نہیں ہو سکے گا انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے ایک پلیٹ فارم پرجمع ہونے سے ہی امت کاوجودمستحکم ہوگا اسلام وپاکستان کے تحفظ کیلئے مسلمانوں کومتحدوبیدار ہوکر کردار ادا کرناچاہئے انہوں نے کہا کہ نماز، روزہ ، حج اور زکوٰۃ کی طرح مسلمانوں کا ہر عمل اسلامی شریعت کے مطابق ہونا چاہئے کتاب و سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہے۔

حکمران امریکہ اوریورپ کی ناراضگی کے ڈرسے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔پروفیسرحافظ محمد سعید

تحریک حرمت رسول کی اپیل پرگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف آج لاہور سمیت ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا

برطانیہ کی طرف شاتم رسول رشدی کو سر کا خطاب دینے پر متحدہ مجلس عمل کی اپیل پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا

سونامی کی طرح ہیٹی کے متاثرین زلزلہ کی بھی ہرممکن مددکریں گے۔امیر جماعۃ الدعوۃ

عالم اسلام فلسطین میں اسلامی مقدسات کی حفاظت یقینی بنائے: فلسطین

ملکی وغیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں ‘ 12 ارب 12 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
موجودہ دور حکومت میں غیر ملکی قرضوں میں 12 ارب 12 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہو چکاہے ۔ حنا ربانی کھر

اسلام آباد ‘ ملکی وغیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں ۔ وزیر مملکت برائے خزانہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں غیر ملکی قرضوں میں 12  ارب 12  کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے ۔ قرضوں پر 9  ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد کا سود ادا کرنا ہے ۔ جمعہ کو پلوشہ خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت خزانہ حنا ربانی کھر نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ یکم جنوری 2008  کو پاکستان کے ذمے قرضے کی کل واجب الادا رقم 43  ارب 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی ۔ یکم جنوری 2010 ء کو قرضے کی کل واجب الادا رقم 55  ارب 26 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی اس طرح مجموعی طور پر موجودہ دور حکومت میںپاکستان کے ذمے غیر ملکی قرضوں میں 12  ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ ملکی قرضوں کے حوالے سے چوہدری برجیس طاہر کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ یکم فروری 2010  ء کو پاکستان کے ذمے ملکی قرضہ جات کی مالیت43  ارب 60 کرو ڑ روپے تھی ؤ2009 ء میں ملکی قرضے پر سود کی مد میں 2 ارب95 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کیے گئے ۔ 2009-10  کے دوران مزید 2  ارب 81 کروڑ 50 لاکھ روپے کا سودا دا کرنا ، غیر ملکی قرضہ جات پر قرضہ جات کی مکمل ادائیگی پر سود کی مد میں 9  ارب 89  کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں۔ جولائی 2009 ء سے جنوری 2010  تک حکومت نے 4  ارب 40 کروڑ 10 لاکھ کا ملکی قرضہ حاصل کیا اس طرح 3 جون 2009  کے بعد 31 جنوری2010  تک حکومت کی جانب سے حاصل کردہ غیر ملکی قرضہ کی کل مالیت 2  ارب 40 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ہے

مالی سال 2016 ء  تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کی مالیت 27 فیصد اضافے  کے ساتھ  72 ارب  60 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی ‘ آئی ایم ایف

رواں مالی سال 3 ارب روپے ڈالر کا غیر ملکی قرضہ حاصل کیا گیا ہے ، حنا ربانی کھر

پاکستان ‘ غیرملکی قرضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

حکومت نے ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات 206  ارب روپے کا منافع کمایا ، وزارت خزانہ کا اعتراف

قومی اسمبلی میں 2008-09 ء کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرضے حاصل کرنے والی کاروباری شخصیت کی فہرست پیش

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی وولڈ ٹوینٹی ٹوینٹی وولڈ کپ کے لےئے ٹیم منیجمنٹ کے نامون کا اعلان کر دیا ۔
لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیس اپریل (۲۰۱۰) سے ویسٹ انڈیز مین شروع ہونے والے آئی سی سی وولڈ ٹوینٹی  ٹوینٹی وولڈ کپ کے لےئے ٹیم منیجمنٹ کے نامون کا اعلان کر دیا  جنمین شامل ۔یاور سعید ٹیم منیجر۔وقار یونس کوچ۔اعجاز احمد اسسٹنٹ کوچ۔فیصل حیات فزیو تھراپسٹ ڈیوڈ ڈیئر ٹیم ٹرینر۔محمد طلحہ انیلسسٹ۔خواجہ نجم سکیورٹی منیجر۔شفقت رانا الیسوسی ایٹ منیجر شامل ہونگے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ‘ تیسرا ٹی ۔ 20 ورلڈکپ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے منتخب ہونے والے نئے گورنر بورڈ کے ممبرز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ قومی کرکٹ ٹیم کا حتمی اعلان 7مارچ کو کیا جائے گا

شاہد آفریدی کو ٹی ۔ 20 قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ‘ اعلان جلد کر دیا جائے گ

قومی کرکٹ ٹیم کے 35 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل۔ ۔ ۔ پرانے کرائے بحال
اسلام آباد ۔عوام کے احتجاج پر چیف کمشنر اسلام آباد نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر کے پرانے کرائے بحال کر دئیے ہیں ۔نوٹیفکیشن کی معطلی اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں عوام کے شدید احتجاج پر کی گئی ہے بہارہ کہو کے رہائشیوں نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کے خلاف مرکزی چوک میں جمعرات کو شدید مظاہرہ کیا پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کر نے کے لئے آنسو گیس استعمال کی اور لاٹھی چارج بھی کیا پولیس اور مظاہرین کے درمیان پتھراؤ اور شیلنگ سے15 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ مظاہرین نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑ کر اس پر شدید تشدد کیا ۔مظاہرین نے مری روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریںلگ گئیں صورت حال پر کنٹرول کے لئے رینجرز تعینات کر دی گئی ہے ۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد طارق محمود پیر زادہ نے عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ اسلام آباد عامر علی احمد کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی ہے طارق محمود نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ مظاہرین نے پولیس اہلکار کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا عوام کے احتجاج پر چیف کمشنر اسلام آباد نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر کے پرانے کرائے بحال کر دئیے ہیں مگر آخری رپورٹ تک عوام کا احتجاج جاری تھا مظاہرین نے مری روڈ کو ٹائر جلا کر بند کر دیا اور پولیس پر پتھراؤ کا سلسلہ جاری رکھا یہ مظاہرہ بدھ کو 11:30 سے شروع ہوا ۔ طارق محمود کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ مانے جانے کے باوجود وہ مسلسل احتجاج کر تے رہے پولیس نے بعض لوگوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

اسلام آباد ‘ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کیخلاف احتجاج جاری‘ شدید نعرے بازی

بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ‘ پانی نہ ملنے پر لاہور کربلا بن گیا

ایمرجنسی کے خلاف وکلاء‘ این جی اوز اور جمعیت طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ‘ پولیس کا لاٹھی چارج‘ درجنوں گرفتار

فیصل آباد جیل میں انتظامیہ کی فائرنگ سے دو قیدی جاں بحق ، متعدد زخمی

ایمرجنسی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ، نیئر بخاری اور ناہید خان کیخلاف مقدمہ درج

کالا باغ ڈیم تعمیر نہیں کریں گے ۔ ۔ ۔ وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد ‘ وزیر پانی و بجلی  راجہ پرویز اشرف نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات  کے دوران واضح کیاہے کہ  کالا باغ ڈیم تعمیر نہیں کریں گے اس ڈیم پر بحث اور سیاست کے ذریعے نفرت اور نفاق کو فروغ دیا گیا تھا متنازعہ ڈیم کے لئے وفاق میں دراڑیں نہیں ڈال سکتے۔ ایشیائی ترقیاتی  بنک نے کرائے کے بجلی گھروں کے بارے میں توثیقی رپورٹ  جاری کی ہے قومی اسمبلی میں  یاسمین رحمن کے سوال کے جواب میں وزیر اعظم  کے سیاسی مشیر نواب زادہ غضنفر گل نے کہا کہ ہاؤسنگ  سکیم  کی منصوبہ بندی اور ترقی کو سی ڈی اے  ریگولیٹ کر تا ہے  اسلام  آباد کے زون  ٹو میں سولہ  ای گیارہ میں  پانچ  جبکہ   زون فائیو میں 24 ہاؤسنگ سکیموں کے  این او سیز  جاری کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے پاس زمین نہیں ہو گی انہیں این او سی جاری نہیں ہو سکتا۔ راجہ محمد اسد کے سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ   ای سی سی اور کابینہ کی منظوری  کے بعد 48 ارب 76 کروڑ روپے  زائد کی لاگت سے 747 میگا واٹ کا  کمبائنڈ سائیکل  پاور اسٹیشن گدوکا کنٹریکٹ دیا گیا  ایوان سے گیارہ سو میگا واٹ  بجلی در آمد کی جائے گی ڈاکٹر درشن کے سوال  کے جواب میں  وزیر پانی و بجلی  نے کہا کہ امریکی امدادی ادارے   تربیلا بجلی گھر کی اپ گریڈ یشن کے لئے ایک کروڑ 65 لاکھ  ڈالر کی   مالی امداد فراہم کر نے کا   اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپکو  روزانہ ساڑھے  چھ سو سے سات سو میگا واٹ بجلی کراچی کو فراہم کر رہا ہے سرکلرڈیٹ کا مسئلہ ،واپڈا،وزارت خزانہ اور کے ای ایس سی کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔کے ای ایس سی بنکوں سے قرضہ لے کر  اپنے معاملات  چلا رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے دریا بھارت سے ہو کر آتے ہیں  بگلیہار ڈیم کی وجہ س پاکستان کو و لاکھ ایکڑ فٹ  پانی کا نقصان ہوا ہے ۔عبدالقادر پٹیل  کے سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تربیلا اور منگلا میں پانی کا بہاؤ اور ڈسچارج سات ہزار کیوسک ہے قومی واٹر پالیسی  کا جائزہ لیا جا رہا ہے تفصیلات طے کی جا رہی ہیں 13 سمال ڈیمز کی بڈنگ ہو گئی ہے جلد قوم کے سامنے قومی پانی پالیسی آ جائے گی ۔ مجوزہ 32 سمال ڈیمز2015تک مکمل ہو سکیں گے  جن میں 25 لاکھ ایکڑفٹ پانی  کے ذخیرے کی  گنجائش  ہوگی بجلی کا خالص منافع  صوبوں    کو ملتا ہے  بجلی کی قلت  کی وجہ سے لو ڈشیڈنگ ہو رہی ہے تسنیم صدیقی کے سوال کے جواب میں  راجہ پرویز  اشرف نے کہا کہ ونڈ توانائی کے 6.175 میگا واٹ کے منصوبے  نصب کئے گئے ہیں یہ تین گر ڈکو  بجلی فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ  دس سالوں  میں  نیو کلیئر  پاور سے 8 سے 10 ہزار میگا واٹ  بجلی متوقع ہے  انہوں نے کہا کہ ملک میں کالا باغ  ڈیم پر بحث اور سیاست کے ذریعے وفاق اور صوبوں میں نفاق  اور نفرت کو پالا گیا تھا  متبادل ذرائع کے  بارے  میں سوچا گیا نہ ڈیم کے لئے  کوئی اور سائٹ تلاش کی گئی انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی،وفاق پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے۔ ایسا ڈیم نہیں  بنائیں  گے  جس سے وفاق میں  دراڑ پڑے یا صوبوں کی دل شکنی  ہو۔ہم نے متبادل ذرائع  کا فیصلہ کیا ہے بھاشا ڈیم سے قومی ضروریات پوری ہو سکیں گی ۔بیگم حسنین کے سوال کے جواب میں وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید شاہ نے کہا کہ تقریباً ایک  لاکھ  20 ہزار  سمندر پار پاکستانیوں کے خاندانوں کے متعلق  معلومات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔ رانا محمود الحسن  کے سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی  بنک رئنٹل پاور پراجیکٹس کی تنصیب کے بارے میں توثیقی  رپورٹ جاری کی ہے کابینہ نے بھی اے ڈی بی کی سفارشات کی توثیق کی ہے 8 آر پی پیز 1257 ایم ڈبلیو ہیں ۔اس طرح 6 آر پی پیز1838 ایم ڈبلیو کے ہیں

گزشتہ دو سالوں   کے دوران ملک میں بجلی کے نرخوں میں 19 مرتبہ اضافہ  کیا گیا ۔راجہ پرویز اشرف

امریکہ پرانے غیر فعال پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ‘ تربیلا ڈیم کے لئے مالی معاونت  دی ہے ‘ پرویز اشرف

وفاقی کابینہ نے مسلح افواج  کی تنخواہوں  میں اضافے کی منظوری  دے دی

گرمیوں کی آمد ‘ شہروں میں 10 جبکہ دیہات میں 14 گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پانی کی قلت کے باعث صوبوں کے درمیان اختلافات جنم لے رہے ہیں

بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پانی کی قلت کے باعث صوبوں کے درمیان اختلافات جنم لے رہے ہیں
پیپلز پارٹی نے کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ختم نہیں کیا، پنجاب میں پوٹھوہار کے مقام پر چھوٹے ڈیم بن چکے ہیں

بھارت نے پاکستان کے حصے کے پانی پر بھی قبضہ کر رکھا ہے وزیر خارجہ انڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں اگر کوئی حاصل نہ  نکلا تو ورلڈ بنک سے رجوع کریں گے۔  پانی کے بحران پر آل پارٹی کانفرنس کے بعد راجہ ریاض کی گفتگو

لاہور۔بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔پانی کی قلت کے باعث صوبوں کے درمیان بھی اختلافات جنم لے رہے ہیں اس لئے سندھ طاس معاہدہ پر نظر ثانی کی جائے یا پھر بھارت کو معاہدہ پر عملدرآمد کا پابند بنانے کیلئے حکومت ورلڈ بینک سے رابطہ کرے ۔ پیپلز پارٹی نے کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ختم نہیں کیا اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک ہی باقی نہ رہے تو ڈیم کو کیا کریں گے۔ اس امر کا اظہار صوبائی وزیر آبپاشی و سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد نے پنجاب اسمبلی میں پانی کے بحران پر منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راجہ ریاض احمد نے کہا کہ کالا باغ ڈیم نہ بنا تو ملک بنجر ہونے کا امکان ہے لیکن اگر اسے تین صوبوں کی اسمبلیوں کی قرار دادوں کو نظر انداز کر کے بنایا گیا تو ملک اسے تین صوبوں کی اسمبلیوں کی قرار دادوں کو نظر انداز کر کے بنایا گیا تو ملک ہی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور آب پاشی وزیر انہیں سندھ طاس معاہدے پر اعتراض ہے کیونکہ اس معاہدے سے ملک کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ہمارے تین دریا بھارت کو ددے دیئے گئے ہیں جبکہ باقی دریاؤں کا پانی بھی وہ زرعی اور بجلی کی پیداوار کیلئے استعمال کرنے کی آڑ میں ذخیرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت دور کرنے کیلئے پانی کو دوبارہ صاف کرنے، نئے ڈیمز بنانے اور سندھ طاس معاہدے پر نظر ثانی کیلئے ورلڈ بینک سے رابطے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پوٹھوہار کے مقام پر چھوٹے ڈیم بن چکے ہیں اور 12 ڈیمز پر کام جاری ہے جو جہلم، میانوالی اور اٹک میں پانی کی ضروریات پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کے باعث صوبوں میں غلط فہمیاں جنم لے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے پاکستان کے حصے کے پانی پر بھی قبضہ کر رکھا ہے لیکن ہمارے وزیر خارجہ انڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں اگر کوئی حاصل نہ  نکلا تو ورلڈ بنک سے رجوع کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو سیاسی اور تکنیکی مسائل در پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ایک تجویز زیر غور ہے جس کے تحت جب سندھ کو پانی چاہیئے ہو گا پنجاب فراہم کرے گا اور جب پنجاب کو ضرورت ہو گی سندھ اپنے حصے کا پانی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 10 ارب روپے کا بجٹ نہروں اور کھالوں کو پکا کرنے کیلئے رکھا ہے۔

ایوب نے پانی بیچ کر پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، پانی کے مسئلہ پر کسی کو ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔ رانا ثناء اللہ

کالا باغ ڈیم تعمیر نہیں کریں گے ۔ ۔ ۔  وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف

امریکہ پرانے غیر فعال پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ‘ تربیلا ڈیم کے لئے مالی معاونت  دی ہے ‘ پرویز اشرف

بھارت سے اس کی آبی جارحیت پر دو ٹوک الفاظ میں بات نہ کی گئی تو ملک ریگستان میں تبدیل ہو جائے گا ، ارکان قومی اسمبلی

بھارت  مسئلہ کشمیر  کے حوالے سے  پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لئے پانی روک رہاہے ‘ مولانا فضل الرحمان

حکومت اور صدارت ہمارے پاس امانت ہے ۔ ۔ ۔ صدر آصف علی زرداری
خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دنیا بھٹو ازم  کے فلسفے  کا اہم حصہ ہے

صدر مملکت کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔صدر آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ حکومت اور صدارت ہمارے پاس امانت ہے اس کا حساب دیا جائے گا ۔ خواتین کو مردوں  کے برابر  حقوق دینا بھٹو ازم  کے فلسفے  کا اہم  حصہ  ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو  کو جانشین بنا کر ثابت کیا کہ  مرد اور عورت  برابر ہیں۔ شہید  ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی اگر  جیل  جا سکتی ہے  اور شہید  ہو سکتی  ہے  تو مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ۔ مستقبل میں وسائل  بڑھیں  گے اور پاکستان خود کفیل  ملک ہو گا ۔عوام  کو تعلیم سمیت بہتر سہولتیں ملیں گی وہ ایوان  صدر  میں مستحق خواتین  کو  شادی پیکیج  کے تحت  امدادی  رقوم کے چیک دینے کی تقریب  سے خطاب کر رہے تھے ۔ صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کی سوچ پاکستان  اور اسلام  کی سوچ نہیں۔ اسلام  میں  ایک انسان  کا قتل پوری انسانیت کا قتل سمجھا جاتا ہے ۔  ایسے مذہب کو استعمال   کر کے انسانی  جانوں  سے کھیلنا،بچوں  کو  لے کر انہیں گمراہ  کرنا میرے خیال میں اس سے بڑا کوئی اور گناہ  نہیں ۔ ہمیں اس قوم اور آنے والی نسل کو اس مصیبت سے بچانا ہے ۔ انہیں بچانے  کا طریقہ  یہی ہے کہ  ان کو اپنا  کر یں  ان کو ہم پیار دیں انہیں گلے لگا سکیں  ان کی ضروریات  پوری  کر سکیں تاکہ  وہ کسی  اور کے ہاتھ  گمراہ  نہ ہو سکیں۔ صدر نے کہا کہ آج  جو کمپیوٹر  بولتا ہے  وہ سچ  ہے اور ہم اور آپ جو بولتے ہیں وہ غلط ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مرد اور عورت  کاحق برابر  ہے ۔ پچاس فیصد فرد اورپچاس فیصد عورت  کا حق ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھٹو ازم کی پہچان  یہ ہے کہ  بھٹو ازم  نے بے نظیر کو اپنی جانشین بنا کر یہ بات باور  کر ا دی کہ اس کی نظر  میں مرد اور عورت  میں کوئی فرق نہیں  ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کسی روح میں کوئی  فرق نہیں اگر یہ روح اﷲ کے پاس جاتی ہے  تو میں ان روحوں  کوبھی برابر سمجھتا ہوں ۔ پاکستان  پیپلزپارٹی  اور  انسانیت  کی فلاسفی میں صوفی ازم  کی فلاسفی  کو ساتھ لے کر چلیں۔ صدر نے کہا کہ بے نظیر  کے نام پر کارڈ  پر ہم  بہنوں  کو جو زمینیں دے رہے ہیں۔ ان کو اپنانیت دے رہے ہیں  میں نہیں سمجھتا  کہ ان پیسوں  میں ان کا گزرا ہو  رہا ہے  مگر وہ سمجھتی ہیں کہ ہمیں احساس  ہے  ہم اﷲ سے  دعا کرتے ہیں کہ ہمارے وسائل  بڑھیں تاکہ اس وسیلے کو اور پھیلا سکیں اور انشاء اﷲ  آئندہ  ہمارے وسائل  ضرور بڑھیں گے  اور آئندہ ہم  بہتر تعلیم  اور سہولیات  دے سکیں گے۔

صدر مملکت نے خواتین کو کام کی جگہوں پر ہراساں کرنے سے متعلق تحفظ  بل 2010پر دستخط کر دئیے

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے نظریاتی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ۔ ۔ ۔ آصف علی زر داری

قلم کے زور پرذوالفقار علی بھٹوکا عدالتی قتل کیا گیا ،قلم کی سازش آج بھی کی جارہی ہے۔آصف علی زرداری

بھٹو خاندان کی طرح لیڈر بننے والے ان کی طرح مرنا بھی سیکھیں ۔ آصف زرداری

گونگا بہرہ بن کر ایوان صدر میں نہیں بیٹھ سکتا۔ صدر زرداری

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے مقدمات کی سماعت
صوبوں کو  لاپتہ افراد کے مقدمات کی تحقیقات مکمل کر کے تفصیلی رپورٹس 5 اپریل تک عدالت  میں پیش کر نے کا حکم

سانحہ لال مسجدمیں شہید اور  لاپتہ افراد کا مکمل ریکارڈ طلب، چیف کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو ریکارڈ  سمیت پیش ہو نے کا حکم

عدالت کو بتایا جائے سانحہ  لال مسجد میں کتنے لوگ شہید ہوئے؟کتنوں کی شناخت ہوئی؟ اور کتنوں کی  نہیں؟

تحقیقاتی ٹیموں کی رپورٹیں غیر تسلی بخش قرار دے دی گئیں

اسلام آباد۔سپریم کورٹ آف پاکستان  نے صوبوں کو  لاپتہ افراد کے مقدمات کی تحقیقات مکمل کر کے تفصیلی رپورٹس 5 اپریل تک عدالت  میں پیش کر نے کا حکم دے دیا  لال مسجد سانحہ میں شہید اور  لاپتہ افراد کا مکمل ریکارڈ طلب، چیف کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو ریکارڈ  سمیت پیش ہو نے کا حکم عدالت کو بتایا جائے کہ سانحہ  لال مسجد میں کتنے لوگ شہید ہوئے۔کتنوں کی شناخت ہوئی اور کتنوں کی  نہیں۔تحقیقاتی ٹیموں کی رپورٹیں غیر تسلی بخش قرار دے دی گئیں۔ گزشتہ روز  لاپتہ افراد کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت جسٹس  جاوید اقبال کی سر براہی میں  جسٹس سائر علی اور جسٹس  طارق پرویز  پر مشتمل تین رکنی  بینچ نے کی مقدمہ کی سماعت  کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور خان نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے لاپتہ افراد کیس کے افراد کی بازیابی کے لئے تین رکنی  عدالتی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔کمیشن کا سر براہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہو گا جبکہ دو ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ  جج ممبران ہوں گے یہ کمیشن پاک فوج کے افسران کو بھی طلب کر سکے گا احاطہ سپریم کورٹ میں وزارت دفاع کی طرف پیش ہو نے والے ڈائریکٹر  لیگل لیفٹیننٹ کرنل سر فراز کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل حشمت حبیب کو دھمکیاں اور نازیبا الفاظ  استعمال کر نے کا عدالت نے سخت نوٹس لیا جس پر لیفٹیننٹ کرنل سر فراز کو عدالت  اور حشمت حبیب ایڈووکیٹ سے معافی مانگنا پڑی سماعت کے  دوران  عدالت نے قرار دیا  کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی منظر عام پر آ چکی  ہے  اس لئے وہ لاپتہ افراد میں شمار نہیں ہوتی انہیں امریکی  عدالت  نے مجرم قرار دے دیا ہے سماعت  کے دوران جسٹس  جاوید اقبال نے ریمارکس  دیتے ہوئے  کہا کہ حساس ادارے  ملک کے مفاد میں  کام کر رہے ہیں لیکن ان اداروں کو کسی قانون  کے  تحت لانا ہو گا۔ سپریم کورٹ کا کام ماورائے  آئینی اقدامات کا خاتمہ  ہے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے پارلیمنٹ سے قانون بن گیا تو بہت سے لوگ آزاد ہو جائیں گے عدالت  نے  سماعت  کے دوران  موجود قانون دانوں سے کہا کہ وہ عدالت کو تجاویز دیں کہ کمیشن بنایا جائے معاملات پارلیمنٹ کو بھیجے جائیں یا پھر متعلقہ ہائی کورٹس  کو مقدمات بھیج  دئیے  جائیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان  کا ہر شہری عدالت کے لئے برابر ہے عدالت کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں کسی پر پابندی  عائد نہیں کی گئی بلوچستان سمیت دیگر صوبوں  کی محرومیاں ایسی ہیں جن  کا مداوہ عدالت نہیں کر سکتی یہ حکومتوں کا کام ہے بلوچی ،سندھی،پنجابی،پٹھان کا کوئی فرق نہیں۔حکام بیرون ملک  سفارتخانوں کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں اس موقع پر وائس  آف بلوچستان کے چیئر مین  نے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان  میں عدالتی حکم کے باوجود صرف 7 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ گیارہ  سو لوگ لاپتہ ہیں جس پر جسٹس جاوید اقبال  نے آئی جی بلوچستان کو حکم دیا کہ وہ  ان سے کوائف لے کر فوراً ایف آئی آر  درج کر نے کے  لئے اقدامات کریں ۔انہوں نے بلوچ لواحقین  سے  کہا کہ اگلے ہفتہ  وہ کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے اگر ان کا مسئلہ حل  نہ ہو ا تو وہ وہاں  خود  پیش ہوں ۔جسٹس جاوید اقبال نے وائس  آف بلوچستان کے چیئر مین کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آئندہ آپ کو  کوئی ہراساں نہیں کرے گا اور آپ کی تنظیم کو ملک کے  مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے  جذبہ حب الوطنی کے تحت کام کر نا ہو گا اور آپ کے لئے عدالت کے دروازے  ہمیشہ  کھلے  ہیں ۔ ڈاکٹر عافیہ کے وکیل حشمت حبیب نے عدالت  کو آگاہ کیا کہ عدالتی کمیشن اچھی تجویزہے لیکن یہ موزوں وقت نہیں ہے اس لئے وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حساس اداروں کے سر براہان سے ان کی تحویل میں موجود افراد کی فہرستیں ان کے حلف ناموں کے ساتھ طلب کی جائیں جس پر جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ عدالت ایسا کام کر نا چاہتی ہے جس سے لاپتہ افراد کا نظریہ ختم ہو جائے۔اس موقف پر آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو اس حوالے سے قانون بنانے کی ہدایت کرے جس پر جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اسے سپریم کورٹ کے سامنے جوابدہ بنانے کی کوششیں نہ کی جائیں فیصلہ پارلیمنٹ نے خود کر نا ہے کہ کونسا قانون کب بناناہے۔سپریم کورٹ اس حوالے سے پارلمینٹ کو ہدایت نہیں دے سکتی۔عدالت کو انقلابی اقدام لینے کامشورہ نہ دیں۔سینئر وکیل اکرام چوہدری نے عدالت کو تجویز دی کہ کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لئے عدالت خود حکم دے جس پر جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کی تجاویز کو اہمیت دی جانی چاہیے سپریم کورٹ عدالت ہے عوام  کی نمائندہ نہیں ہے عوام کی نمائندگی پارلیمنٹ کرتی ہے۔ جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کمیشن کی  کی تشکیل کا مطلب یہ نہیں  کہ سپریم کورٹ خود کو مقدمہ سے الگ  کررہی ہے عدالت اس کی نگرانی کرے گی سماعت کے دوران وزارت دفاع  کی طرف سے راجہ بشیر ایڈووکیٹ  عدالت میں پیش ہوئے انہں نے کہا کہ آمنہ مسعود جنجوعہ کے حوالے سے آمنہ  مسعود جنجوعہ کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت  موجود نہیں انہوں نے جن افسران کے نام لئے تھے ان سے تحقیقات کی گئیں ہیں تاہم  انہوں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے اس موقع پر لاپتہ نوجوان  فیصل فراز  کی ماں  نے کہا کہ انہیں کوئی کمیشن منظور نہیں عدالت ان افسران سے ان کا بیٹا لے کر دے یہ تحقیقات نہیں کرتے  صرف عدالت میں باتیں کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولیس حکام کی طرف سے رپورٹیں نئے کاغذات پر  پرانی باتیں ہیں اور سب لواحقین کو پیغام دیتے ہیں کہ عدالت ان کے مفاد کے لئے اپنی طرف  سے بھرپور کوشش کر رہی ہے عدالت نے ہوم سیکرٹری سرحد اکبر خان کو ہدایت کی کہ وہ لاپتہ افراد کے حوالے سے صرف اجلاس نہ کریں  بازیابی کے لئے فوری اقدامات کے احکامات جار ی کریں اور خود تحقیقات کی نگرانی کریں۔ عدالت نے فرداً فرداً مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن تھانہ کی حدود سے لاپتہ  شخص غلام مصطفیٰ تبسم کی بیوی کی درخواست میں آئی جی پولیس کو پیش ہو نے کا حکم دیا جس کے بعد لال مسجد  سے لاپتہ  ہو نے والے نوجوان کے والد نے عدالت کو بتایا کہ ان کا بیٹا لال مسجد نماز پڑھنے کے لئے گیا تھا لیکن تاحال واپس نہیں آ سکا اس سے بعد میں  موبائل فون پر رابطہ بھی ہوتا رہا ہے اور نا معلوم نمبر  سے فون بھی آتے رہے ہیں اس نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ایک قتل کر انے پر پھانسی ہو گئی تھی لیکن مشرف کو کیوں بلایا نہیں جاتا جس نے ہزاروں معصوم بچے شہید کروائے  جس پر جسٹس جاوید اقبال نے ڈپٹی اٹارنی جنرل  شاہ خاور کو ہدایت کی۔چیف کمشنر  اسلام آباد کو بلوائیں اور سانحہ لال مسجد میں شہید ہو نے والے افراد کی ڈی این اے رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی جائیں عدالت کوبتایا جائے  کہ  مرنے والوں میں سے کتنے افراد کی شناخت ہوئی  اور کتنے افراد کی شناخت نہ ہو سکی جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے اس حوالے سے ٹاسک فورس بنائی ہے جو تحقیقات کر رہی ہے جسٹس جاوید اقبال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جو کام نہیں کر نا ہوتا اس کے لئے ٹاسک فورس بنا دی جاتی ہے اس موقع پر ٹاسک فورس کے افسر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد سے صرف تین افراد  لاپتہ ہیں جس پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ لال مسجد سے سینکڑوں لوگ لاپتہ ہیں اور آپ صرف تین لوگ بتا رہے ہیں عدالت نے لال مسجد کے لاپتہ افراد اور شہید ہو نے والوں سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی عام افسر اس سنگین معاملہ کی تحقیقات  کرنے کے قابل نہیں ہے اس لئے  آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد اور چیف سیکرٹری بھی عدالت میں پیش ہوں عدالت نے مقدمہ کی سماعت5 اپریل تک ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ‘ سی آئی اے کے دباؤ کے تحت ان لاپتہ افراد کو منظر عام پر نہیں لایا جا رہا ۔۔سیکورٹی افسر

سپریم کورٹ  نے لاپتہ افراد  کے حوالے سے وزارت دفاع  کی رپورٹ مسترد کر دی ‘ سماعت 2 ہفتوں  کے لئے ملتوی

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی ‘ ڈی جی آپریشن  سے تفصیلی رپورٹ طلب

سپریم کورٹ:لاپتہ افراد کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت آج  ہو گی

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت ‘  لاپتہ افراد کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا ۔جسٹس جاوید اقبال