۔3 نئے بیس کیمپ قائم کرکے پاکستان کے ساتھ آمدورفت کے مرکزی راستے پر چیکنگ شروع کردی
کابل۔امریکی فورسز نے پہلی بار چمن کے ساتھ افغان سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ امریکی فورسز نے 3 نئے بیس کیمپ قائم کرکے پاکستان کے ساتھ آمدورفت کے مرکزی راستے پر چیکنگ شروع کردی ہے ۔ گزشتہ آٹھ سال میں پہلی بار امریکی فورسز نے سرحدی علاقوں کا کنٹرول حاصل کیا ہے ۔ افغان ذرائع کے مطابق پاکستانی سرحد سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر امریکی اہلکاروں نے 3 نئے بیس کیمپ قائم کردئیے ہیں ۔ جہاں افغان نیشنل آرمی کو ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے اور امریکی اہلکاروں نے باب دوستی پر افغان سرحدی پولیس کی ایک اہم چوکی کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے جہاں سے روزانہ 15 سے 20 ہزار افراد پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے ایک سے دوسرے علاقے کا سفر کرتے ہیں۔
امریکی فوج نے پہلی بار چمن کیساتھ افغان سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا
February 25th, 2010 · No Comments
وزیراعظم پاکستان 28 فروری کو اوکاڑہ آئیں گے
February 25th, 2010 · No Comments
اوکاڑہ۔وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ایک روزہ دورہ پر 28 فروری کو اوکاڑہ آئیں گے۔ اس سلسلے میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں جبکہ ہیلی پیڈ سے لیکر دربار حضرت کرمانوالہ پر ان کے خطاب والے مقامات پر حساس اداروں کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرنے کے علاوہ اوکاڑہ کیلئے ایک بڑے ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔
Tags: پاکستان
محمد یوسف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کردی
February 25th, 2010 · No Comments
لاہور۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف ویسٹ انڈیز میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ وہ کراچی میں کھیلی جانے والی قومی ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ میں لاہور کے بجائے اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے کیونکہ لاہور نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈکے لئے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ سیریز دور ہونے کی وجہ سے وہ انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے کے لئے کاؤنٹی سے معاہدہ کریں گے تاکہ ان کی فارم برقرار رہے۔لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے رویئے سے دلبرداشتہ آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں سیالکوٹ کی طرف سے کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کو قومی ہیروز سے نارروا سلوک پر کرکٹ ایسوسی ایشنز کے خلاف ایکشن لینا چاہیے
Tags: سپورٹس
۔100 لوکو موٹو انجن ناکارہ پڑے ہیں ، مرمت پر 4 ارب روپے لاگت آئیگی ، غلام بلور
February 25th, 2010 · No Comments
سابقہ بھارتی وزیر ریلوے لالو پرشاد کو ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دینا چاہتے ہیں
سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے دور میں 1 ہی ٹرین کو چار ناموں سے جاری کرا دیا تھا
قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال
اسلام آباد۔وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے قومی اسمبلی میں اعتراف کیا ہے کہ 100 لوکو موٹو انجن ناکارہ پڑے ہیں جن کی مرمت پر ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت آئے گی سابقہ بھارتی وزیر ریلوے لالو پرشاد کو ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دینا چاہتے ہیں گریز اس لیے کررہے ہیں کہ اپوزیشن ناراض نہ ہوجائے ۔ سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے دور میں ایک ہی ٹرین کو چار ناموں سے جاری کرادیا تھا۔ قومی اسمبلی میں توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر انہوں نے کہا کہ کسی دور میں ریلوے پر توجہ نہیں دی گئی ۔ این ایچ اے پر زیادہ توجہ دی گئی ہے ۔ 100 انجن خراب کھڑے ہیں مرمت کے لیے ساڑھے چار ارب روپے درکار ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ انجنوں سے متعلق فاضل پرزدہ جات کی عدم دستیابی بھی ہے ۔ حنیف عباسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم تو بھارتی سابقہ وزیر ریلوے لالو پرشاد کو پاکستان بلانا چاہتے تھے گریز اس لیے کررہے تھے کہ
پاکستان مسلم لیگ(ن) والے ناراض نہ ہو جائیں اب تو مسلم لیگ(ن) والے بھی لالو پرشاد کی تعریف کررہے ہیں ہم ان کے دورہ پاکستان کا جائزہ لیں گے۔
Tags: پاکستان
اقتدار میں واپس آیا تو میرے پاس خطے میں امن سے متعلق متعددد تجاویز ہیں۔ پرویز مشرف
February 25th, 2010 · No Comments
پاکستان اور بھارت مشکل فیصلوں میں لچک اور خلوص کا مظاہرہ کریں تو خطے میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو
لندن۔سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ا ور بھارت نے مشکل فیصلوں میں لچک اور خلوص کا مظاہرہ کیا تو خطے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے ۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران سابق صدر نے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں اور اس نیوکلیئر فلیش پوائنٹ پر امن بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں واپس آئے تو خطے میں امن کے حوالے سے ان کے پاس متعدد تجاویز موجود ہیں اور وہ اس کے لیے بھرپور کوششیں کریںگے انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں اور پارلیمان پر حملے کے بعد پاک بھارت امن کوششوں کا معطل ہونا دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی کامیابی ہے لہذا دونوں ممالک کی قیادت امن عمل کو ہر حال میں جاری رکھے گی ۔
Tags: پاکستان
ایران سے بلوچستان کیلئے ایک ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کرنے کا ابتدائی معائدہ طے پا گیا
February 25th, 2010 · No Comments
بلوچستان کو 1150 میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے ۔ منصوبے کی تکمیل سے پوری ہو جائیگی
ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کی صحافیوں سے گفتگو
کوئٹہ۔ایران سے بلوچستان کے لیے ایک ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ نے بتایا کہ بلوچستان کو 1150 میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان کی بجلی کی ضروریات پوری ہو جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ساحلی علاقوں کے لیے ایران سے 39 میگا واٹ بجلی لے رہے ہیں ابھی پیپکو کی ٹیم ایران گئی ہوئی تھی اور وہاں مزید 1000 میگا واٹ کے لیے معاہدے پر دستخط کرکے آئی ہے اور ا س بجلی کے نرخ بھی کافی سستے ہوں گے ۔ یہ 1000 میگا واٹ بجلی ساحلی علاقوں کے لیے ہے اور وہاں کھپت کم ہونے کی صورت میں ملک کے بالائی علاقوں میں بھی استعمال ہو سکتی ہے اس کے علاوہ ایران سے مزید ایک ہزار میگا واجٹ بجلی لی جائے گی جس کے لیے ابتدائی معاہدہ ہو چکا ہے ۔
Tags: پاکستان
رواں مالی سال 3 ارب روپے ڈالر کا غیر ملکی قرضہ حاصل کیا گیا ہے ، حنا ربانی کھر
February 25th, 2010 · No Comments
پاکستان نے مجموعی طور پر 55 ارب 39 لاکھ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ ادا کرنا ہے
محاصل میں اضافہ نہیں کیا تو غیر ملکی امداد اور قرضوں پر انحصار کرتے رہیں گے
چھٹی مردم شماری اپریل 2010 ء میں ہو گی ۔ اس ضمن میں صوبائی و ضلعی رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں
اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کے لیے پی سی ون تیار کیا جا چکا ہے
رائے مجتبیٰ کا قومی اسمبلی میں سوال کا جواب
اسلام آباد ‘ قومی اسمبلی کو جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت رواں مالی سال میں 3 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ حاصل کیا جاچکا ہے ۔ جب کہ دو سالوں میں 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ حاصل کیا گیا ۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 55 ارب 39 لاکھ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ ادا کرنا ہے ۔ محاصل میں اضافہ نہیں کیا تو غیر ملکی امداد اور قرضوں پر انحصار کرتے رہیں گے ۔ چھٹی مردم شماری اپریل 2010 ء میں ہو گی ۔ اس ضمن میں صوبائی و ضلعی رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ تسنیم صدیقی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ رائے مجتبیٰ کھرل نے کہاکہ اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کے لیے پی سی ون تیار کیا جا چکا ہے ۔ موضع ملوٹ اسلام آباد پر جیل کی تعمیر کے لیے زمین حاصل کی جا رہی ہے ۔ یاسمین رحمان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت خزانہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ نئی مردم شماری کے لیے صوبوں کے چیف سیکرٹریز کی سربراہی میں صوبائی رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں ۔ اس طرح ضلعی رابطہ کمیٹیاں متعلقہ ضلعی افسران کی سربراہی میں ضلعی رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ جس شہری کا تعلق جس صوبے سے ہوگا اس کا وہاں شمار کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ مردم شماری دو سالوں سے زیر التواء ہے ۔شکیلہ خانم رشید کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت داخلہ رائے مجتبیٰ کھرل نے کہا کہ شناختی کارڈ کے اجراء کے لیے نادرا پہلی بار درخواست دینے والے دراخواست گزار سے کوئی فیس نہیں لیتا ۔ نادرا نے بے گھر افراد کی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔ اس حوالے سے یو این او نے نادرا کو ایوار ڈ بھی دیا ہے ۔ سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ابزرویشن دی کہ بعض علاقوں میں چار پانچ ماہ تک درخواست گزار کو شناختی کارڈ نہیں ملتے ۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ شکایات کا نوٹس لیا جائے گا۔ عبد الرشید گوڈیل کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت خزانہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ملک میں اس وقت آبادی کے بڑھنے کی شرح 1.9 فیصد ہے چھٹی خانہ مردم شماری اپریل 2010 اور اکتوبر 2010 ء میںکرانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ جیوگرافک ورک مکمل کر لیا گیا ہے ۔ حد بندی بھی مکمل کی جا چکی ہے ۔ فیلڈ سٹاف تعینات کیا جارہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت خزانہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ مسابقتی کمیشن نے ملک میں اب تک 8 مخفی کارٹلز کا پتہ چلایا ہے کارٹلز سازشی ایجنٹس اپنی سرگرمیاں مخفی رکھتے ہیں ۔ خالدہ صفدر کے سوال کے جواب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ ملک محاصل کے ذریعے ہی خود کفیل ہوسکتا ہے ۔ ورنہ غیر ملکی امداد اور قرضوں پر انحصار کرنا پڑے گا ۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان کو آئی ڈی بی نے 1 ارب 51 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ۔ اراکین پارلیمنٹ ٹیکس کلچر کے فروغ میں کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں بعض امدادی ادارے ، این جی اوز کے ذریعے منصوبے چلاتے ہیں ۔ قدسیہ ارشد کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ رائے مجتبیٰ کھرل نے کہا کہ سال 2009 ء کے دوران غیر قانونی انسانی تجارت میں 385 افراد کو سزائیں دی گئیں ۔ ان انسانی سمگلروں کا تعلق لاہور ، گوجرانوالہ ، ملتان ، فیصل آباد ، کوئٹہ ، پشاور سے ہے ۔ سال 2009 ء میں تقریباً 672 افراد کو جن کے پاس جعلی دستاویزات تھیں کو مختلف پرواز وں سے اتار لیا گیا ۔شاہین اشفاق کے سوال کے جواب میں وزیر محنت سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان سبزیوں میں خود کفیل ہے ۔ جولائی اگست 2009 ء کے دوران 73 لاکھ ڈالر کی سبزیاں برآمد کی گئیں ۔انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے 70 سے 80 فیصد کمرشل اتاشی کی کارکردگی بہتر نہیں ہے۔ چوہدری برجیس طاہر کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت خزانہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ورلڈ بینک ، ایشیائی ترقی بینک سمیت مختلف ممالک سے گزشتہ دو سال میں پاکستان اب تک تقریباً 6 ارب 80 ڈالر کا قرضہ حاصل کر چکا ہے ۔ غیر ملکی قرضوں کی مالیت 55 ارب 39 ڈالر ہے ۔ جون میں کل غیر ملکی قرضہ 52 ارب 90 کروڑ ڈالر تھا رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی قرضہ میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔وزیر مملکت خزانہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ 18 فروری 2008 ء سے 31 جنوری 2010 ء تک پاکستان 6 ممالک سے 1 ارب 41 کروڑ 36 لاکھ ڈالر سے زائد قرضہ حاصل کر چکا ہے ۔ اس عرصہ میں چین سے 2.39 فیصد شرح سود پر 79 کروڑ 51 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا قرضہ لیا اس طرح فرانس سے 2.37 شرح سود پر 71 لاکھ ڈالر ، جرمنی سے 4 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ، جاپان سے 1.34 شرح سود پر 7 کروڑ 11 ہزار ڈالر ، کویت سے 1.98 شرح سود پر 3 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ، سعودی عرب سے 3.24 شرح سود پر 45 کروڑ 55 لاکھ 90 ہزار ڈالر کا قرضہ حاصل کیاگیا ۔ فرینڈز آف پاکستان میں 26 ممالک شامل ہیں تمام ممالک نے ٹوکیو ڈونرز کانفرنس میں 5.2 ارب ڈالر کا اعلان کیا ۔ فرینڈز آف پاکستان امداد کے حوالے سے دیکھنا تنگ نظری ہے
Tags: پاکستان
پوری قوم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے ۔آصف علی زر داری
February 24th, 2010 · No Comments
تحقیقاتی کمیشن کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی
صدر مملکت کی بے نظیر بھٹو قتل کیس کے حوالے سے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد۔صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ پوری بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے ۔تا کہ اس سانحہ کے ذمہ داران کو سامنے لایا جا سکے گزشتہ روز بے نظیر قتل کیس کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کمیشن نے صدر آصف علی زر داری سے ایوان صدر میں ملاقات کی اس دوران وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ،سیکرٹری جنرل برائے صدر سلمان فاروقی،ایوان صدر کے ترجمان سلمان فاروقی اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھی۔صدارتی ترجمان نے بعد ازاں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ صدر آصف علی زر داری نے اقوام متحدہ کے کمیشن سے بات چیت کرتے ہوئے کمیشن کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے تا کہ اس سانحہ کی تحقیقات سامنے لائی جا سکیں اور یہ تحقیقات صاف ،شفاف اور آزادانہ ہو نی چاہئیں تا کہ کوئی ان میں کسی قسم کی جانبداری کی بات نہ کر سکے۔ فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ آزادانہ تحقیقات کے لئے کمیشن کو طے شدہ شرائط کے مطابق تمام معلومات کے ذرائع تک رسائی کی آزادی ڈاکو مینٹری مواد اور طبعی ثبوتوں تک رسائی حکومتی نمائندوں کے انٹرویو کی اجازت اور اس طرح سے تمام سہولیات فراہم کر نے کمیشن کے مینڈیٹ کا احترام کر نا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے کمیشن نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ چھ ماہ میں جمع کروانا تھی بعد ازاں تحقیقات مکمل نہ ہو نے پر کمیشن کو مزید 3 ماہ کا وقت دیا گیا تھا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پاس جمع کروائے گا اور حکومت پاکستان کے ساتھ اس کا تبادلہ خیال کرے گا صدر آصف علی زر داری نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Tags: پاکستان
بھانہ ماڑی میں نامعلوم سمت سے داغاگیا راکٹ رہائشی مکان پر جا گرا
February 24th, 2010 · No Comments
ماں اپنے تین بچوں کے ہمراہ جاں بحق،چھ افرادزخمی،ہسپتال منتقل،دوکی حالت نازک
دھماکے سے پوراعلاقہ لرز اٹھا،لوگ گھروں سے باہرنکل آئے،مقامی پولیس کی مدد سے ملبہ ہٹایا
پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاورکے علاقہ بھانہ ماڑی میں نامعلوم سمت سے داغا گیا راکٹ ایک رہائشی مکان پر گرنے سے ماں اپنے تین بچوں کے ہمراہ جاں بحق ہو گئی جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے جن میں دوافراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی علی الصبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب نامعلوم سمت سے ایک راکٹ بھانہ ماڑی کے رہائشی علاقے میں امان اللہ نامی شخص کے گھر پر جا گرا جس سے ان کی اہلیہ،دو بیٹیاں اور ایک بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمنتقل کر دیاگیا ۔دھماکے کی آواز سے پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ قریبی گھروں میں موجود لوگ گھبرا کر باہر نکل آئے ۔دھماکے کے فوراً بعد مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورلوگوں کی مدد سے نعشوں کو ملبے سے نکالاگیا ۔بھانہ ماڑی دھماکے میں زخمی ہونے والے چھ افراد کو فوری طور پر ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ایل آرایچ کے شعبہ ایمرجنسی کے انچارج ڈاکٹر شیراز کے مطابق بھانہ ماڑی سانحہ کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔زخمیوں میں دوخواتین بھی شامل ہیں جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میںمنتقل کیاگیا ہے ۔
Tags: پاکستان
گورنرسرحد کا بھانہ ماڑی میں راکٹ گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس
February 24th, 2010 · No Comments
پشاور۔صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمدغنی نے پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں مکان کی چھت گرنے کے المناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق ہونے پردلی صدمے اور افسوس کااظہار کیاہے۔ایک تعزیتی پیغام میںگورنر نے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی ہے۔ گورنرنے زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے۔
Tags: پاکستان



