Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4
Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ...60 61 62 Next

ملکی وغیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں ‘ 12 ارب 12 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

March 19th, 2010 · Comments Off

موجودہ دور حکومت میں غیر ملکی قرضوں میں 12 ارب 12 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہو چکاہے ۔ حنا ربانی کھر
اسلام آباد ‘ ملکی وغیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں ۔ وزیر مملکت برائے خزانہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں غیر ملکی قرضوں میں 12 ارب 12 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے ۔ قرضوں پر 9 ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد کا سود ادا کرنا ہے ۔ جمعہ کو پلوشہ خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت خزانہ حنا ربانی کھر نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ یکم جنوری 2008 کو پاکستان کے ذمے قرضے کی کل واجب الادا رقم 43 ارب 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی ۔ یکم جنوری 2010 ء کو قرضے کی کل واجب الادا رقم 55 ارب 26 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی اس طرح مجموعی طور پر موجودہ دور حکومت میںپاکستان کے ذمے غیر ملکی قرضوں میں 12 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ ملکی قرضوں کے حوالے سے چوہدری برجیس طاہر کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ یکم فروری 2010 ء کو پاکستان کے ذمے ملکی قرضہ جات کی مالیت43 ارب 60 کرو ڑ روپے تھی ؤ2009 ء میں ملکی قرضے پر سود کی مد میں 2 ارب95 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کیے گئے ۔ 2009-10 کے دوران مزید 2 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ روپے کا سودا دا کرنا ، غیر ملکی قرضہ جات پر قرضہ جات کی مکمل ادائیگی پر سود کی مد میں 9 ارب 89 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں۔ جولائی 2009 ء سے جنوری 2010 تک حکومت نے 4 ارب 40 کروڑ 10 لاکھ کا ملکی قرضہ حاصل کیا اس طرح 3 جون 2009 کے بعد 31 جنوری2010 تک حکومت کی جانب سے حاصل کردہ غیر ملکی قرضہ کی کل مالیت 2 ارب 40 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ہے

Tags: پاکستان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی وولڈ ٹوینٹی ٹوینٹی وولڈ کپ کے لےئے ٹیم منیجمنٹ کے نامون کا اعلان کر دیا ۔

March 18th, 2010 · Comments Off

لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیس اپریل (۲۰۱۰) سے ویسٹ انڈیز مین شروع ہونے والے آئی سی سی وولڈ ٹوینٹی ٹوینٹی وولڈ کپ کے لےئے ٹیم منیجمنٹ کے نامون کا اعلان کر دیا جنمین شامل ۔یاور سعید ٹیم منیجر۔وقار یونس کوچ۔اعجاز احمد اسسٹنٹ کوچ۔فیصل حیات فزیو تھراپسٹ ڈیوڈ ڈیئر ٹیم ٹرینر۔محمد طلحہ انیلسسٹ۔خواجہ نجم سکیورٹی منیجر۔شفقت رانا الیسوسی ایٹ منیجر شامل ہونگے۔

Tags: سپورٹس , پاکستان

اسلام آباد ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل۔ ۔ ۔ پرانے کرائے بحال

March 18th, 2010 · Comments Off

اسلام آباد ۔عوام کے احتجاج پر چیف کمشنر اسلام آباد نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر کے پرانے کرائے بحال کر دئیے ہیں ۔نوٹیفکیشن کی معطلی اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں عوام کے شدید احتجاج پر کی گئی ہے بہارہ کہو کے رہائشیوں نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کے خلاف مرکزی چوک میں جمعرات کو شدید مظاہرہ کیا پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کر نے کے لئے آنسو گیس استعمال کی اور لاٹھی چارج بھی کیا پولیس اور مظاہرین کے درمیان پتھراؤ اور شیلنگ سے15 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ مظاہرین نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑ کر اس پر شدید تشدد کیا ۔مظاہرین نے مری روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریںلگ گئیں صورت حال پر کنٹرول کے لئے رینجرز تعینات کر دی گئی ہے ۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد طارق محمود پیر زادہ نے عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ اسلام آباد عامر علی احمد کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی ہے طارق محمود نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ مظاہرین نے پولیس اہلکار کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا عوام کے احتجاج پر چیف کمشنر اسلام آباد نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر کے پرانے کرائے بحال کر دئیے ہیں مگر آخری رپورٹ تک عوام کا احتجاج جاری تھا مظاہرین نے مری روڈ کو ٹائر جلا کر بند کر دیا اور پولیس پر پتھراؤ کا سلسلہ جاری رکھا یہ مظاہرہ بدھ کو 11:30 سے شروع ہوا ۔ طارق محمود کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ مانے جانے کے باوجود وہ مسلسل احتجاج کر تے رہے پولیس نے بعض لوگوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

Tags: پاکستان

کالا باغ ڈیم تعمیر نہیں کریں گے ۔ ۔ ۔ وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف

March 18th, 2010 · Comments Off

اسلام آباد ‘ وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران واضح کیاہے کہ کالا باغ ڈیم تعمیر نہیں کریں گے اس ڈیم پر بحث اور سیاست کے ذریعے نفرت اور نفاق کو فروغ دیا گیا تھا متنازعہ ڈیم کے لئے وفاق میں دراڑیں نہیں ڈال سکتے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک نے کرائے کے بجلی گھروں کے بارے میں توثیقی رپورٹ جاری کی ہے قومی اسمبلی میں یاسمین رحمن کے سوال کے جواب میں وزیر اعظم کے سیاسی مشیر نواب زادہ غضنفر گل نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیم کی منصوبہ بندی اور ترقی کو سی ڈی اے ریگولیٹ کر تا ہے اسلام آباد کے زون ٹو میں سولہ ای گیارہ میں پانچ جبکہ زون فائیو میں 24 ہاؤسنگ سکیموں کے این او سیز جاری کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے پاس زمین نہیں ہو گی انہیں این او سی جاری نہیں ہو سکتا۔ راجہ محمد اسد کے سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ای سی سی اور کابینہ کی منظوری کے بعد 48 ارب 76 کروڑ روپے زائد کی لاگت سے 747 میگا واٹ کا کمبائنڈ سائیکل پاور اسٹیشن گدوکا کنٹریکٹ دیا گیا ایوان سے گیارہ سو میگا واٹ بجلی در آمد کی جائے گی ڈاکٹر درشن کے سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ امریکی امدادی ادارے تربیلا بجلی گھر کی اپ گریڈ یشن کے لئے ایک کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کر نے کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپکو روزانہ ساڑھے چھ سو سے سات سو میگا واٹ بجلی کراچی کو فراہم کر رہا ہے سرکلرڈیٹ کا مسئلہ ،واپڈا،وزارت خزانہ اور کے ای ایس سی کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔کے ای ایس سی بنکوں سے قرضہ لے کر اپنے معاملات چلا رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے دریا بھارت سے ہو کر آتے ہیں بگلیہار ڈیم کی وجہ س پاکستان کو و لاکھ ایکڑ فٹ پانی کا نقصان ہوا ہے ۔عبدالقادر پٹیل کے سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تربیلا اور منگلا میں پانی کا بہاؤ اور ڈسچارج سات ہزار کیوسک ہے قومی واٹر پالیسی کا جائزہ لیا جا رہا ہے تفصیلات طے کی جا رہی ہیں 13 سمال ڈیمز کی بڈنگ ہو گئی ہے جلد قوم کے سامنے قومی پانی پالیسی آ جائے گی ۔ مجوزہ 32 سمال ڈیمز2015تک مکمل ہو سکیں گے جن میں 25 لاکھ ایکڑفٹ پانی کے ذخیرے کی گنجائش ہوگی بجلی کا خالص منافع صوبوں کو ملتا ہے بجلی کی قلت کی وجہ سے لو ڈشیڈنگ ہو رہی ہے تسنیم صدیقی کے سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ونڈ توانائی کے 6.175 میگا واٹ کے منصوبے نصب کئے گئے ہیں یہ تین گر ڈکو بجلی فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سالوں میں نیو کلیئر پاور سے 8 سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی متوقع ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں کالا باغ ڈیم پر بحث اور سیاست کے ذریعے وفاق اور صوبوں میں نفاق اور نفرت کو پالا گیا تھا متبادل ذرائع کے بارے میں سوچا گیا نہ ڈیم کے لئے کوئی اور سائٹ تلاش کی گئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی،وفاق پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے۔ ایسا ڈیم نہیں بنائیں گے جس سے وفاق میں دراڑ پڑے یا صوبوں کی دل شکنی ہو۔ہم نے متبادل ذرائع کا فیصلہ کیا ہے بھاشا ڈیم سے قومی ضروریات پوری ہو سکیں گی ۔بیگم حسنین کے سوال کے جواب میں وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید شاہ نے کہا کہ تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار سمندر پار پاکستانیوں کے خاندانوں کے متعلق معلومات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔ رانا محمود الحسن کے سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک رئنٹل پاور پراجیکٹس کی تنصیب کے بارے میں توثیقی رپورٹ جاری کی ہے کابینہ نے بھی اے ڈی بی کی سفارشات کی توثیق کی ہے 8 آر پی پیز 1257 ایم ڈبلیو ہیں ۔اس طرح 6 آر پی پیز1838 ایم ڈبلیو کے ہیں

Tags: پاکستان

بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پانی کی قلت کے باعث صوبوں کے درمیان اختلافات جنم لے رہے ہیں

March 18th, 2010 · Comments Off

پیپلز پارٹی نے کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ختم نہیں کیا، پنجاب میں پوٹھوہار کے مقام پر چھوٹے ڈیم بن چکے ہیں

بھارت نے پاکستان کے حصے کے پانی پر بھی قبضہ کر رکھا ہے وزیر خارجہ انڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں اگر کوئی حاصل نہ نکلا تو ورلڈ بنک سے رجوع کریں گے۔ پانی کے بحران پر آل پارٹی کانفرنس کے بعد راجہ ریاض کی گفتگو

لاہور۔بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔پانی کی قلت کے باعث صوبوں کے درمیان بھی اختلافات جنم لے رہے ہیں اس لئے سندھ طاس معاہدہ پر نظر ثانی کی جائے یا پھر بھارت کو معاہدہ پر عملدرآمد کا پابند بنانے کیلئے حکومت ورلڈ بینک سے رابطہ کرے ۔ پیپلز پارٹی نے کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ختم نہیں کیا اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک ہی باقی نہ رہے تو ڈیم کو کیا کریں گے۔ اس امر کا اظہار صوبائی وزیر آبپاشی و سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد نے پنجاب اسمبلی میں پانی کے بحران پر منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راجہ ریاض احمد نے کہا کہ کالا باغ ڈیم نہ بنا تو ملک بنجر ہونے کا امکان ہے لیکن اگر اسے تین صوبوں کی اسمبلیوں کی قرار دادوں کو نظر انداز کر کے بنایا گیا تو ملک اسے تین صوبوں کی اسمبلیوں کی قرار دادوں کو نظر انداز کر کے بنایا گیا تو ملک ہی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور آب پاشی وزیر انہیں سندھ طاس معاہدے پر اعتراض ہے کیونکہ اس معاہدے سے ملک کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ہمارے تین دریا بھارت کو ددے دیئے گئے ہیں جبکہ باقی دریاؤں کا پانی بھی وہ زرعی اور بجلی کی پیداوار کیلئے استعمال کرنے کی آڑ میں ذخیرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت دور کرنے کیلئے پانی کو دوبارہ صاف کرنے، نئے ڈیمز بنانے اور سندھ طاس معاہدے پر نظر ثانی کیلئے ورلڈ بینک سے رابطے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پوٹھوہار کے مقام پر چھوٹے ڈیم بن چکے ہیں اور 12 ڈیمز پر کام جاری ہے جو جہلم، میانوالی اور اٹک میں پانی کی ضروریات پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کے باعث صوبوں میں غلط فہمیاں جنم لے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے پاکستان کے حصے کے پانی پر بھی قبضہ کر رکھا ہے لیکن ہمارے وزیر خارجہ انڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں اگر کوئی حاصل نہ نکلا تو ورلڈ بنک سے رجوع کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو سیاسی اور تکنیکی مسائل در پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ایک تجویز زیر غور ہے جس کے تحت جب سندھ کو پانی چاہیئے ہو گا پنجاب فراہم کرے گا اور جب پنجاب کو ضرورت ہو گی سندھ اپنے حصے کا پانی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 10 ارب روپے کا بجٹ نہروں اور کھالوں کو پکا کرنے کیلئے رکھا ہے۔

Tags: پاکستان , ہندوستان

حکومت اور صدارت ہمارے پاس امانت ہے ۔ ۔ ۔ صدر آصف علی زرداری

March 18th, 2010 · Comments Off

خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دنیا بھٹو ازم کے فلسفے کا اہم حصہ ہے

صدر مملکت کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اور صدارت ہمارے پاس امانت ہے اس کا حساب دیا جائے گا ۔ خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دینا بھٹو ازم کے فلسفے کا اہم حصہ ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو کو جانشین بنا کر ثابت کیا کہ مرد اور عورت برابر ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی اگر جیل جا سکتی ہے اور شہید ہو سکتی ہے تو مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ۔ مستقبل میں وسائل بڑھیں گے اور پاکستان خود کفیل ملک ہو گا ۔عوام کو تعلیم سمیت بہتر سہولتیں ملیں گی وہ ایوان صدر میں مستحق خواتین کو شادی پیکیج کے تحت امدادی رقوم کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کی سوچ پاکستان اور اسلام کی سوچ نہیں۔ اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل سمجھا جاتا ہے ۔ ایسے مذہب کو استعمال کر کے انسانی جانوں سے کھیلنا،بچوں کو لے کر انہیں گمراہ کرنا میرے خیال میں اس سے بڑا کوئی اور گناہ نہیں ۔ ہمیں اس قوم اور آنے والی نسل کو اس مصیبت سے بچانا ہے ۔ انہیں بچانے کا طریقہ یہی ہے کہ ان کو اپنا کر یں ان کو ہم پیار دیں انہیں گلے لگا سکیں ان کی ضروریات پوری کر سکیں تاکہ وہ کسی اور کے ہاتھ گمراہ نہ ہو سکیں۔ صدر نے کہا کہ آج جو کمپیوٹر بولتا ہے وہ سچ ہے اور ہم اور آپ جو بولتے ہیں وہ غلط ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مرد اور عورت کاحق برابر ہے ۔ پچاس فیصد فرد اورپچاس فیصد عورت کا حق ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھٹو ازم کی پہچان یہ ہے کہ بھٹو ازم نے بے نظیر کو اپنی جانشین بنا کر یہ بات باور کر ا دی کہ اس کی نظر میں مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کسی روح میں کوئی فرق نہیں اگر یہ روح اﷲ کے پاس جاتی ہے تو میں ان روحوں کوبھی برابر سمجھتا ہوں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور انسانیت کی فلاسفی میں صوفی ازم کی فلاسفی کو ساتھ لے کر چلیں۔ صدر نے کہا کہ بے نظیر کے نام پر کارڈ پر ہم بہنوں کو جو زمینیں دے رہے ہیں۔ ان کو اپنانیت دے رہے ہیں میں نہیں سمجھتا کہ ان پیسوں میں ان کا گزرا ہو رہا ہے مگر وہ سمجھتی ہیں کہ ہمیں احساس ہے ہم اﷲ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارے وسائل بڑھیں تاکہ اس وسیلے کو اور پھیلا سکیں اور انشاء اﷲ آئندہ ہمارے وسائل ضرور بڑھیں گے اور آئندہ ہم بہتر تعلیم اور سہولیات دے سکیں گے۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے مقدمات کی سماعت

March 18th, 2010 · Comments Off

صوبوں کو لاپتہ افراد کے مقدمات کی تحقیقات مکمل کر کے تفصیلی رپورٹس 5 اپریل تک عدالت میں پیش کر نے کا حکم

سانحہ لال مسجدمیں شہید اور لاپتہ افراد کا مکمل ریکارڈ طلب، چیف کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو ریکارڈ سمیت پیش ہو نے کا حکم

عدالت کو بتایا جائے سانحہ لال مسجد میں کتنے لوگ شہید ہوئے؟کتنوں کی شناخت ہوئی؟ اور کتنوں کی نہیں؟

تحقیقاتی ٹیموں کی رپورٹیں غیر تسلی بخش قرار دے دی گئیں

اسلام آباد۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے صوبوں کو لاپتہ افراد کے مقدمات کی تحقیقات مکمل کر کے تفصیلی رپورٹس 5 اپریل تک عدالت میں پیش کر نے کا حکم دے دیا لال مسجد سانحہ میں شہید اور لاپتہ افراد کا مکمل ریکارڈ طلب، چیف کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو ریکارڈ سمیت پیش ہو نے کا حکم عدالت کو بتایا جائے کہ سانحہ لال مسجد میں کتنے لوگ شہید ہوئے۔کتنوں کی شناخت ہوئی اور کتنوں کی نہیں۔تحقیقاتی ٹیموں کی رپورٹیں غیر تسلی بخش قرار دے دی گئیں۔ گزشتہ روز لاپتہ افراد کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت جسٹس جاوید اقبال کی سر براہی میں جسٹس سائر علی اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی مقدمہ کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور خان نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے لاپتہ افراد کیس کے افراد کی بازیابی کے لئے تین رکنی عدالتی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔کمیشن کا سر براہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہو گا جبکہ دو ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج ممبران ہوں گے یہ کمیشن پاک فوج کے افسران کو بھی طلب کر سکے گا احاطہ سپریم کورٹ میں وزارت دفاع کی طرف پیش ہو نے والے ڈائریکٹر لیگل لیفٹیننٹ کرنل سر فراز کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل حشمت حبیب کو دھمکیاں اور نازیبا الفاظ استعمال کر نے کا عدالت نے سخت نوٹس لیا جس پر لیفٹیننٹ کرنل سر فراز کو عدالت اور حشمت حبیب ایڈووکیٹ سے معافی مانگنا پڑی سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی منظر عام پر آ چکی ہے اس لئے وہ لاپتہ افراد میں شمار نہیں ہوتی انہیں امریکی عدالت نے مجرم قرار دے دیا ہے سماعت کے دوران جسٹس جاوید اقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حساس ادارے ملک کے مفاد میں کام کر رہے ہیں لیکن ان اداروں کو کسی قانون کے تحت لانا ہو گا۔ سپریم کورٹ کا کام ماورائے آئینی اقدامات کا خاتمہ ہے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے پارلیمنٹ سے قانون بن گیا تو بہت سے لوگ آزاد ہو جائیں گے عدالت نے سماعت کے دوران موجود قانون دانوں سے کہا کہ وہ عدالت کو تجاویز دیں کہ کمیشن بنایا جائے معاملات پارلیمنٹ کو بھیجے جائیں یا پھر متعلقہ ہائی کورٹس کو مقدمات بھیج دئیے جائیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری عدالت کے لئے برابر ہے عدالت کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں کسی پر پابندی عائد نہیں کی گئی بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کی محرومیاں ایسی ہیں جن کا مداوہ عدالت نہیں کر سکتی یہ حکومتوں کا کام ہے بلوچی ،سندھی،پنجابی،پٹھان کا کوئی فرق نہیں۔حکام بیرون ملک سفارتخانوں کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں اس موقع پر وائس آف بلوچستان کے چیئر مین نے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان میں عدالتی حکم کے باوجود صرف 7 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ گیارہ سو لوگ لاپتہ ہیں جس پر جسٹس جاوید اقبال نے آئی جی بلوچستان کو حکم دیا کہ وہ ان سے کوائف لے کر فوراً ایف آئی آر درج کر نے کے لئے اقدامات کریں ۔انہوں نے بلوچ لواحقین سے کہا کہ اگلے ہفتہ وہ کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے اگر ان کا مسئلہ حل نہ ہو ا تو وہ وہاں خود پیش ہوں ۔جسٹس جاوید اقبال نے وائس آف بلوچستان کے چیئر مین کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آئندہ آپ کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا اور آپ کی تنظیم کو ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے جذبہ حب الوطنی کے تحت کام کر نا ہو گا اور آپ کے لئے عدالت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ ڈاکٹر عافیہ کے وکیل حشمت حبیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی کمیشن اچھی تجویزہے لیکن یہ موزوں وقت نہیں ہے اس لئے وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حساس اداروں کے سر براہان سے ان کی تحویل میں موجود افراد کی فہرستیں ان کے حلف ناموں کے ساتھ طلب کی جائیں جس پر جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ عدالت ایسا کام کر نا چاہتی ہے جس سے لاپتہ افراد کا نظریہ ختم ہو جائے۔اس موقف پر آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو اس حوالے سے قانون بنانے کی ہدایت کرے جس پر جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اسے سپریم کورٹ کے سامنے جوابدہ بنانے کی کوششیں نہ کی جائیں فیصلہ پارلیمنٹ نے خود کر نا ہے کہ کونسا قانون کب بناناہے۔سپریم کورٹ اس حوالے سے پارلمینٹ کو ہدایت نہیں دے سکتی۔عدالت کو انقلابی اقدام لینے کامشورہ نہ دیں۔سینئر وکیل اکرام چوہدری نے عدالت کو تجویز دی کہ کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لئے عدالت خود حکم دے جس پر جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کی تجاویز کو اہمیت دی جانی چاہیے سپریم کورٹ عدالت ہے عوام کی نمائندہ نہیں ہے عوام کی نمائندگی پارلیمنٹ کرتی ہے۔ جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کمیشن کی کی تشکیل کا مطلب یہ نہیں کہ سپریم کورٹ خود کو مقدمہ سے الگ کررہی ہے عدالت اس کی نگرانی کرے گی سماعت کے دوران وزارت دفاع کی طرف سے راجہ بشیر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے انہں نے کہا کہ آمنہ مسعود جنجوعہ کے حوالے سے آمنہ مسعود جنجوعہ کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں انہوں نے جن افسران کے نام لئے تھے ان سے تحقیقات کی گئیں ہیں تاہم انہوں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے اس موقع پر لاپتہ نوجوان فیصل فراز کی ماں نے کہا کہ انہیں کوئی کمیشن منظور نہیں عدالت ان افسران سے ان کا بیٹا لے کر دے یہ تحقیقات نہیں کرتے صرف عدالت میں باتیں کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولیس حکام کی طرف سے رپورٹیں نئے کاغذات پر پرانی باتیں ہیں اور سب لواحقین کو پیغام دیتے ہیں کہ عدالت ان کے مفاد کے لئے اپنی طرف سے بھرپور کوشش کر رہی ہے عدالت نے ہوم سیکرٹری سرحد اکبر خان کو ہدایت کی کہ وہ لاپتہ افراد کے حوالے سے صرف اجلاس نہ کریں بازیابی کے لئے فوری اقدامات کے احکامات جار ی کریں اور خود تحقیقات کی نگرانی کریں۔ عدالت نے فرداً فرداً مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن تھانہ کی حدود سے لاپتہ شخص غلام مصطفیٰ تبسم کی بیوی کی درخواست میں آئی جی پولیس کو پیش ہو نے کا حکم دیا جس کے بعد لال مسجد سے لاپتہ ہو نے والے نوجوان کے والد نے عدالت کو بتایا کہ ان کا بیٹا لال مسجد نماز پڑھنے کے لئے گیا تھا لیکن تاحال واپس نہیں آ سکا اس سے بعد میں موبائل فون پر رابطہ بھی ہوتا رہا ہے اور نا معلوم نمبر سے فون بھی آتے رہے ہیں اس نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ایک قتل کر انے پر پھانسی ہو گئی تھی لیکن مشرف کو کیوں بلایا نہیں جاتا جس نے ہزاروں معصوم بچے شہید کروائے جس پر جسٹس جاوید اقبال نے ڈپٹی اٹارنی جنرل شاہ خاور کو ہدایت کی۔چیف کمشنر اسلام آباد کو بلوائیں اور سانحہ لال مسجد میں شہید ہو نے والے افراد کی ڈی این اے رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی جائیں عدالت کوبتایا جائے کہ مرنے والوں میں سے کتنے افراد کی شناخت ہوئی اور کتنے افراد کی شناخت نہ ہو سکی جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے اس حوالے سے ٹاسک فورس بنائی ہے جو تحقیقات کر رہی ہے جسٹس جاوید اقبال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جو کام نہیں کر نا ہوتا اس کے لئے ٹاسک فورس بنا دی جاتی ہے اس موقع پر ٹاسک فورس کے افسر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد سے صرف تین افراد لاپتہ ہیں جس پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ لال مسجد سے سینکڑوں لوگ لاپتہ ہیں اور آپ صرف تین لوگ بتا رہے ہیں عدالت نے لال مسجد کے لاپتہ افراد اور شہید ہو نے والوں سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی عام افسر اس سنگین معاملہ کی تحقیقات کرنے کے قابل نہیں ہے اس لئے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد اور چیف سیکرٹری بھی عدالت میں پیش ہوں عدالت نے مقدمہ کی سماعت5 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Tags: پاکستان

پاک امریکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت پاکستانی اور امریکی وزراء خارجہ مشترکہ طور پر کریں گے

March 18th, 2010 · Comments Off

واشنگٹن۔امریکہ نے کہا ہے کہ پاک امریکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت پاکستانی اور امریکی وزراء خارجہ مشترکہ طور پر کریں گے ۔ امریکی سفارتخانے کے قائمقام ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکہ وزارتی اسٹریٹجک ڈائیلاگ 24 مارچ کو واشنگٹن میں ہوں گے ۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ایجنڈے میں سلامتی زراعت پانی و توانائی ، تعلیم مواصلات اور عوامی سفارت کاری شامل ہیں۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

جنرل اشفاق پرویز کیانی سے امریکی فوج کے کمانڈو جنرل اسٹینلے میکر سٹل کی ملاقات

March 18th, 2010 · Comments Off

اسلام آباد۔پاک فوج کے سر براہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈو جنرل اسٹینلے میکر سٹل نے انسداد دہشت گردی مہم سمیت پاک امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل میکر سٹل خصوصی دورے پر پاکستان آمد کے بعد جی ایچ کیو پہنچے جہاں انھوں نے کچھ وقت جنرل اشفاق پرویز کیانی کے گزارا عوامی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سر براہ سے امریکی کمانڈو نے ملاقات کی ۔ اس دوران افغانستان کے اہم علاقوں میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن اور افغان سرحد کے ساتھ پاکستانی قبائلی علاقوں میں جاری انسداد دہشت گردی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا

Tags: پاکستان

دہشت گردی ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ۔ ۔ سلمان تاثیر

March 18th, 2010 · Comments Off

دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے تعلیم بہترین ہتھیار ہے

گورنر پنجاب کا فاطمہ جناح یونیورسٹی کے نووکیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔گورنر پنجاب وچانسلر سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی اس وقت ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے جس پر قابو پانے کے لیے تعلیم کا فروغ ہی بہترین ذریعہ ہے اس لیے حکومت زیادہ سے زیادہ یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے قیام پر توجہ دے رہی ہے گزشتہ روز یہاں فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے 9 ویں کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی وخوشحالی تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ سلمان تاثیر نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اس پر قابو پانا پوری قوم کی اجتماعی ذمہ د اری ہے اور ہم سب مل کر ہی دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام امن و امان اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے اور کچھ شرپسند عناصر مذہب کے نام پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے اسلام کو بدنام کررہے ہیں حالانکہ ایسی حرکتیں کرنے والوں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ اسلام ہمیشہ امن وآشتی ا ور پیار و محبت کا درس دیتا ہے ۔ ہمارا یہ پیغام پوری دنیا کے لیے ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے میں ہم نے بہت کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج خواتین فوج ، پولیس کے علاوہ ہر شعبہ زندگی میں اہم کردا ادا کررہی ہیں اور ملکی ترقی و فلاح وبہبود کے لیے مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ خواتین کے لیے مزید یونیورسٹیاں قائم کی جائیں۔ سلمان تاثیر نے کہا کہ خواتین کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں فاطمہ جناح یونیورسٹی کا کردار انتہائی اہم ہے اور اس سلسلے میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر سعیدہ اسد اﷲ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ سلمان تاثیر نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی کی ترقی کے لیے حکومت اپنی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔اس موقع پر سلمان تاثیر نے چکری روڈ پر نئے کیمپس کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن فاطمہ جناح یونیورسٹی کو جلد فنڈ فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایف جے ڈبلیو یو نے بہت ترقی کی ہے اور یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں ہمارے قومی اہداف کے عین مطابق ہیں تاکہ خواتین زیادہ سے زیادہ تعلیمی زیور سے آراستہ ہو کر ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں ۔انھوں نے کہا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی نے علم کی شمع روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کی ہر ممکن امداد جاری رکھی جائے گی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر جاوید آر لغاری نے کہا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کی کردار تعلیمی میدان میں انتہائی اہم ہے اور اس کی فارغ التحصیل خواتین آج ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور ہر شعبہِ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ انھوں نے تعلیم کے فروغ میں وائس چانسلر کے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سعیدہ اسد اﷲ نے یونیورسٹی کو منفرد اور جدید ادارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جس کے لیے وہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس اور سائنس ڈیپارٹمنٹ میں آڈیو ویڈیو لیب کے فروغ کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہر ممکن مدد کرے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید ہ اسد اﷲ خان نے گورنر پنجاب اور چیئر مین ایچ ای سی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی تعلیم اور ریسرچ کے میدان میں نئے نئے مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ ہماری طلبہ اس شعبے میں دنیا کے کسی ملک سے پیچھے نہ رہیں۔ انھوں نے کہا کہ گورنر کی طرف سے نئے کیمپس کے لیے مہیا کی گئی زمین پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انشاء اﷲ نیا کیمپس عالمی معیار کا ہو گا جس میں تعلیم اور ریسرچ کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کامیاب طالبات میں ڈگریاں تقسیم اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں سونے اور سلور کے میڈل تقسیم کیے گورنر نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ علمی زندگی میں بھی اسی طرح نمایاں کردار ادا کر یں گی۔

Tags: پاکستان