Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4
Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ...51 52 53 Next

وفاقی کابینہ کا پاکستان سٹیل ملز اور پی آئی اے سمیت تمام خسارے میں چلنے والے اداروں کی تنظیم نو کا فیصلہ ۔ وزیر اعظم گیلانی

March 10th, 2010 · No Comments

ان اداروں کے بورڈ آف گورنرز دوبارہ تشکیل دے کر انہیں منافع بخش بنانے کا ٹاسک دیا جائے گا

ملک و قوم کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سر براہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان سٹیل ملز اور پی آئی اے سمیت خسارے میں چلنے والے اداروں کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں جن اداروں کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ان میں پی آئی اے ، پاکستان سٹیل ملز، پیپکو، پاکستان ریلوے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کو آپریشن ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور یوٹیلٹی سٹور ز کارپوریشن شامل ہیں۔ ان اداروں کے بورڈ آف گورنرز دوبارہ تشکیل دیئے جائیں گے اور انہیں ان اداروں کو منافع بخش بنانے کا ٹاسک دیا جائے گا ۔کابینہ نے کوریا کے ساتھ ماحولیاتی، تعلیمی شعبے میں تعاون کے لیے ایم آئی او یو پر دستخط کرنے کی بھی منظوری دے دی۔کابینہ اجلاس میں پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی تنظیم نو فنڈز کے استعمال میں بہتری اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کابینہ نے کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے جس میں سفارشات دی گئی تھیں کہ پبلک سیکٹر کے ان اداروں کو کروڑوں روپے کے خسارے سے بچایا جائے یہ کمیٹی کابینہ کے 16 دسمبر 2009ء کو ہونے والے اجلاس میں تشکیل دی گئی تھی۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کے دوران واضح کیا کہ ناقص مینجمنٹ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ اس سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے کام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان اداروں میں بہتر منصوبہ بندی سے عام شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان اداروں کی تنظیم نو سے پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی کارکردگی بہتر ہو گی اور قومی خزانے پر بوجھ کم ہو گا۔ کابینہ نے ان اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔کابینہ نے پی آئی اے ، پاکستان سٹیل ملز، پیپکو، پاکستان ریلوے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کو آپریشن ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور یوٹیلٹی سٹور ز کارپوریشن کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قرار دیا کہ ان اداروں میں آزاد و خودمختار اور ماہرین پر مشتمل بورڈ آف ڈائریکٹرز 30 اپریل سے قائم کیے جائیں گے اور بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی طرف سے نامزد کیے گئے ماہرین کی خدمات 15 جون تک حاصل کی جائیں گی جبکہ 31 اگست 2010ء تک اس ضمن میں قائم کی گئی کمیٹی اداروں کی تنظیم نو کی باضابطہ منظوری دے گی۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب کے دوران کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ آئندہ اجلاس میں جمع کرائی جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کابینہ کی 19 سب کمیٹیوں کی طرف سے دی گئی سفارشات بھی آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔ کابینہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ ماحولیات اور تعلیمی شعبے میں تعاون کے سلسلہ میںمذاکرات شروع کرنے کی بھی منظوری دی ۔ کابینہ نے چین کے ساتھ جیو سائنسز کے شعبہ میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے بھی منظوری دی ۔ کابینہ نے میکسیکو کی حکومت کے ساتھ سائنسٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل تعاون کے لیے مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات کرنے کی منظوری دی ۔ اس معاہدے سے ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ کابینہ نے ’’پاک آسٹریلیا ڈویلپمنٹ پارٹنر شپ ‘‘ منصوبہ کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے اور تنزانیہ حکومت کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی منظوری دی ہے

Tags: پاکستان

لاہوربم دھماکے کی عدالتی سطح پرتحقیقات کرائی جائیں۔

March 10th, 2010 · No Comments

امریکہ، بھارت اسرائیل پاکستان میںدہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔جماعت اسلامی پنجاب

لاہور۔جماعت اسلامی پنجاب کے قائمقام امیرظفرجمال بلوچ نے کہاہے کہ حکومت ملک میںامن وامان قائم کرنے میںناکام ہوچکی ہے۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی، اسلام آبادسمیت پاکستان بھرمیںبم دھماکے آئے روزہورہے ہیں۔ عوام غیرمحفوظ ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میںحالیہ دہشت گردی میںامریکہ، بھارت اوراسرائیل ملوث ہیں۔ بیرونی قوتیںپاکستان میںحالات خراب کرکے اپنے مذموم اورناپاک عزائم کی کامیابی چاہتی ہیں۔ ملک کے 17کروڑعوام متحدہوکردہشت گردی کوجڑوںسے اکھاڑدیں۔ حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کوازسرنوتبدیل کرے۔ امریکی جنگ سے جب تک باہرنہیںنکلیںگے اس وقت تک پاکستان کے حالات بہترنہیںہوسکتے۔ انہوںنے کہاکہ لاہوربم دھماکے کی اعلیٰ سطح پرعدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ حکومت پاکستان امریکی حصارسے باہرنکلے اورخفیہ ایجنسیوںکے دفاترکوبھی رہائشی علاقوںسے باہرمنتقل کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ افغانستان میںذلت ورسوائی کاشکارہوچکا ہے۔ امریکہ کے قبائلی علاقوںمیںڈرون حملے رکوائے جائیں۔

Tags: پاکستان

پی پی 82اٹھارہ ہزاری جھنگ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیداوار الحاج میاں محمد اعظم چیلہ غیر حتمی نتائج کے مطابق ((11609 ووٹوں کی برتری سے کامیاب

March 10th, 2010 · No Comments

مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد اعظم چیلہ نے (42145) جبکہ پی پی پی نواب غضنفر علی نے (304334) ووٹ حاصل کئے

جھنگ۔پی پی 82اٹھارہ ہزاری جھنگ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیداوار الحاج میاں محمد اعظم چیلہ غیر حتمی نتائج کے مطابق ((11609 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے نامزد امیداوار نواب غضنفر علی خاں دوسرے نمبر پر رہے ،میاں محمد اعظم چیلہ نے (42145) جبکہ نواب غضنفر علی نے (304334) ووٹ حاصل کئے ،کل ایک لاکھ 53ہزار 800 ووٹوں میں سے اتنے ووٹ () کاسٹ ہوئے ،حلقہ بھر میں 127پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے جن میں38پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا،امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،جبکہ کسی نا حوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو بھی خصوصی طور پر تعینات کیا گیا تھا ،جس کے نتیجہ میں کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہیں ہو اتاہم بعض پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کے حامیوں میں جھڑپیں ہوتی رہی ،اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزرا اور سنیئر رہنمارانتخابی عمل کی نگرانی کے لیے تمام دن حلقہ میں موجود رہے ۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

۔ 1973 ء کے دستور سے اسلامی دفعات نکالنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ منور حسن

March 10th, 2010 · No Comments

عوام کے تعاون سے اسے ناکام بنا دیا جائے گا

لاہور۔امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سید منور حسن نے کہاہے کہ 1973 ء کے دستور سے اسلامی دفعات نکالنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ اس طرح کا کوئی اقدام کیا گیا تو اس کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا اور عوام کے تعاون سے اسے ناکام بنا دیا جائے گا۔بدھ کے روز منصورہ سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں سید منور حسن نے کہاکہ آج کل اعلیٰ سطح پر 1973 ء کے دستور کو اصل شکل میں بحال کرنے کی بار بار باتیں کی جارہی ہیں جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ 1973 ء کے دستور میں آٹھویں ترمیم کے ذریعے شامل کی گئی قرار داد مقاصد اور امتناع قادیانیت کی ترامیم کو ختم کرنا مقصود ہے ۔ سید منور حسن نے کہاکہ 1973 ء کے دستور میں قرار داد مقاصد دیباچہ کی حیثیت میں شامل تھی آٹھویں ترمیم میں اسے دفعہ 2-A میں شامل کر کے دستور کا حصہ بنا دیا گیا ۔ قرار داد مقاصد میں کہا گیاہے کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ہے اور اس ملک میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون پاس نہیں کیا جاسکتا۔ اسی طرح قادیانیوں کے خلاف ملک بھر میں چلنے والی تحریک کے نتیجے میں دستور میں ترمیم کر کے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ قادیانی اور ملک کے سیکولر طبقے کے علاوہ مغربی طاقتوں کو بھی ان ترامیم پر شدید اعتراضات ہیں اور وہ کسی بہانے سے انہیں ختم کرانے کے در پے ہیں اور ملک کے دستور کو خالص سیکولر بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 1973 ء کے دستور کو اصلی شکل میں بحال کرنے کے اعلانات بظاہر خوش آئند ہیں مگر ان سے حکمرانوں کی بدنیتی کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ وہ دستور کا اسلامی تشخص ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک 18 کروڑ مسلمانوں کا ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے جان و مال اور عزت و آبرو کی قربانیاں پیش کی تھیں ۔اس کے اسلامی تشخص کو ملیا میٹ کرنے کی ہر کوشش کو پاکستانی عوام کی مدد سے ناکام بنا دیا جائے گا۔

Tags: پاکستان

پارلیمنٹ کے فیصلہ سب کو تسلیم کرنا پڑے گا، فوزیہ وہاب

March 10th, 2010 · No Comments

لاہور۔پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ ججوں کی تقرری اور ان کی مدت ملازمت کے بارے میں پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ سپریم ہو گا ۔ جھنگ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے وزراء کی جانب سے کالعدم تنظیم کے رہنماؤں سے مل کر جلسے کرنے پر وفاقی حکومت ویٹ این سی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اگر گورنر پنجاب کے پاس ثبوت ہوں تو وہ آئینی طور پر صوبائی حکومت کو خط بھی لکھ سکتے ہیں اور اس کی صوبہ یا وفاق کے خلاف پالیسیوں پر تنقید کرنا بھی ان کا حق ہے ۔ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں ناظمین کا انتخاب براہ راست چاہتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے 36 اضلاع سے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے اجلاس کے بعد لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فوزیہ وہاب نے کہا کہ پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات کی خواہش پر پارٹی کے شریک چیئرمین و صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب کے تمام اضلاع کو مرکز کے ساتھ پر آئن لائن جوڑنے کے لئے سہولتیں اور نیٹ ورک فراہم کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے ضلعی ، تحصیل اور ٹاؤن ناظمین کا انتخابات براہ راست ووٹ کے ذریعے کیا جائے ۔ پیپلز پارٹی کی پالیسی سے ہٹ کر آئی ایس آئی کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اس خاص ماحول کے تحت آئی ایس آئی کے سربراہ کو ایکسٹینشن دی گئی ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے کالاباغ ڈیم تعمیر کرنے کے مطالبہ پر انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف چاروں صوبوں کو مطمئن کر لیں تو ہمیں اس کی تعمیر پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ لیکن اگر اس سے وفاق کے لئے خِطرہ پیدا ہوتا ہے تو اس کی تعمیر کچھ وقت کے لئے ملتوی یا منصوبہ کو مکمل طور پر ختم کرنے پر کوئی حرج نہیں ہے ۔ لاہور میں ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کم ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہمیشہ ہی ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے ۔ گورنر پنجاب کی موجودگی میں کالعدم تنظیم کے رہنما کی جانب سے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کرنے پر گورنر پنجاب کے خلاف کارروائی کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کسی کا لعدم تنظیم سے پیپلز پارٹی کا کوئی رابطہ یا تعلق نہیں ہے ۔ وکلا کی جانب سے آئین میں ججوں کی تقرری اور مدت ملازمت میں تبدیلی کرنے پر احتجاج کی دھمکی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ آئین کے تابے ہے اور تمام ادارے پارلیمنٹ کے تابے ہیں اس لئے پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے گی تمام اداروں کے لئے انہیں تسلیم کرنا لازم ہو گا ۔ بجلی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ پر انہوں نے کہا کہ درست ہے اس سے عوام کی کمر ٹوٹی ہے لیکن یہ بھی حقیقت کہ گزشتہ 15 سال کے دوران بجلی کی پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی کے پیش نظر آئندہ 15 سال کی ضروریات میں ہماری حکومت جب جائے گی تو اس وقت بجلی کی پیداوار میں پانچ ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہو چکا ہو گا ۔ سندھ حکومت کی وزیر اطلاعات شازیہ مری کی سینیٹر رضا ربانی کی مبینہ شادی کی خبر سے متعلق انہوں نے سخت لہجے میں جواب دیا کہ کسی کو شرفاء کی عزت اچھالنے کا حق نہیں ہے اگر یہ خبر کسی شام کے اخبار میں شائع ہوئی ہے تو اس پر سوال بھی نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

Tags: پاکستان

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی حامد کرزئی آج مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

March 10th, 2010 · No Comments

اسلام آباد۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور افغان صدر حامد کرزئی کل (جمعرات کو) اسلام آباد پاک افغان تعلقات کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سرحدی امور ،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کا اعلان متوقع ہے۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

بجلی کی قیمتو ں میں مزید اضافہ کی صورت میں عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوںگے،پروفیسرمحمدابراہیم

March 10th, 2010 · No Comments

پشاور۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ سرحد سنیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خا ن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوںمیں مزید اضافہ کی صورت میں عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوںگے۔ ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ ایک ماہ میںدو بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک طرف عوام پر ظلم تو دوسری جانب حکومت کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔ جماعت اسلامی اس کے خلاف آواز اُٹھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ دوسال سے جاری بحران ختم کرنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی ایجنڈ انہیں ہے۔ بھاری بھر کم اخراجات کم کرنے اور وسائل پر بوجھ بننے والے منصوبے ختم کرنے کے بجائے سارا دباؤ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ اس کے خلاف عوام کو سڑکوں پر لانے کے سوا کوئی چارہ نہیں جو حکومت کو خاصا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

Tags: پاکستان

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سرمایہ کاری بورڈ و تجارت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

March 10th, 2010 · No Comments

پیرسعد احسان الدین نے اجلاس میں بورڈ کی کارکردگی اور صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ دی

لاہور۔وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ و تجارت د شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ و تحارت کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس آج یہاں ایوان وزیراعلیٰ میں منعقد ہوا جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین‘ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری‘سیکرٹری زراعت‘ لائیوسٹاک اور خزانہ نے بھی شرکت کی۔ وائس چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ پیر سعداحسان الدین نے اجلاس میں بورڈ کی کارکردگی اور صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تیزرفتار ترقی‘ بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کے لئے سرمایہ کاری کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے حکومت پنجاب ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے ماہرین اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل ایک فعال اور متحرک بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو نہ صرف بیرونی سرمایہ کاروں کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے بلکہ انہیں ایک چھت تلے تمام سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور ہم اپنے ان وسائل کو ترقی دے کر نہ صرف خود انحصاری کی منزل پا سکتے ہیں بلکہ صوبے اور ملک کو بھی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک اور زرعی مصنوعات کو مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کو برآمد کر کے بھاری زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے اور ان شعبوں کی ترقی کے لئے مختلف غیرملکی سرمایہ کاروں سے بات چیت جاری ہے جن میں حلال میٹ پراسیسنگ پلانٹ کا قیام اور ڈیری کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کئے جانے والے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی بدولت سرمایہ کاری کے مواقع بڑھے ہیں اور جلد ہی مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے بیرونی سرمایہ کار ی ہو گی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے تمام منصوبوں میں شفافیت جزولازم ہے اور اسی کلچر کو صوبے بھر میں فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ عوام کی ایک ایک پائی ان کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہو سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گرین فیلڈ پراجیکٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ہدف کے حصول کے لئے روڈ میپ وضع کیا جائے۔قبل ازیں وائس چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ و تجارت پیر سعد احسان الدین نے صوبے میں سرمایہ کاری‘ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ فوڈ پراسیسنگ‘ کارپوریٹ فارمنگ‘ ڈیری ڈویلپمنٹ‘ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور توانائی کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اجلاس میں بورڈ اراکین نے بھی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اپنی اپنی آراء دیں۔

Tags: پاکستان

نئی نسل کومعیاری تعلیم سے آراستہ کئے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ شہباز شریف

March 10th, 2010 · No Comments

لاہور۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے جہالت و ناخواندگی کے خاتمے اور نئی نسل کومعیاری تعلیم سے آراستہ کئے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیمی شعبے کی بہتری کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور اس ضمن میں ایسے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں جن کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ دانش سکولوں کا منصوبہ صوبے کے دوردرازو پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے محروم معیشت طبقے کو معیاری تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گا جس سے نہ صرف غریب ہونہار طلباء و طالبات کی صلاحیتوںمیں نکھار آئے گا بلکہ ان کی عزت و وقار میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔وہ آج یہاں ایوان وزیراعلیٰ میں دانش سکول سسٹم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس میں صوبائی وزیربلدیات سردار دوست محمد خان کھوسہ‘ سابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز‘ چیئرمین ٹاسک فورس راجہ محمد انور‘اراکین قومی و صوبائی اسمبلی‘ تعلیمی ماہرین‘ مختلف درسگاہوں کے وائس چانسلرز و پرنسپلز اورمتعلقہ اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں دانش سکول سسٹم کے مختلف پہلوؤں اور تعلیمی شعبے کی ترقی کے حوالے سے سیرحاصل بحث کی گئی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آج انہی قوموں کا شمارصف اول میں ہوتا ہے جنہوں نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا اور اپنی نوجوان نسل کو سائنس‘ ٹیکنالوجی و دیگر جدید علوم سے آراستہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر ہی حکومت پنجاب معیاری تعلیم کے فروغ اور علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں بکھیرنے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے اور اس شعبے کی بہتری کے لئے کئے گئے انقلابی اقدامات کے مثبت نتائج بھی برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کے منصوبے کے تحت پسماندہ علاقوں کے طلباء و طالبات کو وہ معیاری سہولتیں میسر آئیں گی جن کا انہوں نے زندگی میں کبھی تصور بھی نہیں کیا ہو گا اور یہ سہولتیں ایچی سن اور اسی طرح کی دیگر درسگاہوں سے بڑھ کر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں میں طلباء کو دو شفٹوں میں تعلیم دی جائے گی اور انہیں یہاں قیام و طعام کی بھی مفت سہولت حاصل ہو گی۔ ان سکولوں میں بہترین اساتذہ کو صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کے منصوبے کا آغاز جنوبی پنجاب میں بہاولپور ڈویژن سے کر دیا گیا ہے اور اس منصوبے کی جلد معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انتہاء پسندی و دہشت گردی کے خلاف ایک موثر ہتھیار ہے جو انسان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں میں وسعت پیدا کرتی ہے۔ ان سکولوں کے قیام سے نہ صرف پسماندہ علاقے علم کی روشنی سے منور ہوں گے بلکہ انتہاپسندی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور وہاں معیاری تعلیم کو فروغ دیئے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مرتب ہوں گے۔

Tags: پاکستان

پاک فوج کے 29 افسران کو میجر جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

March 10th, 2010 · No Comments

راولپنڈی۔پاک فوج کے 29 افسران کو میجر جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔بریگیڈئرز کو میجر جنرلز کے عہدے پر ترقی دینے کے حوالے سے سلیکشن بورڈ کا اجلاس براے سال 2010ء گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سر براہی میں جی ایچ کیو میں ہوا۔اجلاس کے دوران 29 افسران کومیجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی باضابطہ منظوری دی گئی ۔ترقی پانے والے افسران میں آرمڈ کور کے بریگیڈئر نادر زیب ،آر ٹلری کے بریگیڈئر اﷲ دتہ خان،بریگیڈئر عبید اﷲ خان،بریگیڈئرنوید احمد ،بریگیڈئرمیاں محمد ہلال حسین،ایئر ڈیفنس کے بریگیڈئر محمد زاہد لطیف مرزا،انجینئرز کے بریگیڈئر محمد عمران ظفر،بریگیڈئر شہزاد سکندر،بریگیڈئر اصغر نواز،سگنلز کے بریگیڈئر سہیل عباس زیدی، انفنٹری کے بریگیڈئر عابد حسن،بریگیڈئراکرام اﷲ حق،بریگیڈئرنصر اﷲ طاہر ڈوگر،بریگیڈئر آغا مسعود اکرم،بریگیڈئر انعام الحق ،بریگیڈئر سہیل احمد خان ،بریگیڈئرنوشاد احمد کیانی،بریگیڈئر رضوان اختر،بریگیڈئر طارق جاوید ،بریگیڈئر غیور محمود ،آرمی سروسز کور کے بریگیڈئر ساجد اقبال،بریگیڈئر امتیاز حسین شیرازی،آرڈیننس کور کے بریگیڈئرفیض محمد خان بنگش،الیکٹریکل اینڈ میکینکل انجینئرز کے بریگیڈئر طارق جاوید،بریگیڈئر سید جمال شاہد،میڈیکل کور کے بریگیڈئر عادل خان،بریگیڈئرامجد فہیم، بریگیڈئرحامد شفیق اور بریگیڈئر عبدالخالق نوید شامل ہیں۔

Tags: پاکستان