Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

اسٹیٹ بینک کل پانچ سو روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری کریگا

January 24th, 2010 · No Comments

کراچی ‘ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (آج) پیر کے روز سے 500 روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری کرے گا۔ نئے نوٹ پر گورنر اسٹیٹ بینک سید سلیم رضا کے دستخط ہوں گے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا ہے کہ نیا کرنسی نوٹ آپٹیکل ویری اپیل لنگ کی خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور یہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر سے 25 جنوری پیر کے روز جاری ہو گا۔500 روپے کے نئے نوٹ کا اجراء کرنسی نوٹوں کی حفاظتی خصوصیات پائیداری اور جمالیاتی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے ۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق 500 روپے کے موجودہ کرنسی نوٹ قانونی کرنسی کی حیثیت سے بد ستور زیر گردشی رہیں گے

Tags: پاکستان

روپے کے مقابلے میں امریکن ڈالر سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قدر میں اضافہ

January 19th, 2010 · No Comments

کراچی ۔ امریکن ڈالر سمیت برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قیمت فروخت اور قیمت خرید میں اضافہ رونماہوا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی گزشتہ روز کے مقابلے منگل کو امریکن ڈالر کی قیمت فروخت 85.24 روپے سے بڑھ کر 85.40 روپے اور قیمت خرید 83.18 روپے سے بڑھ کر 83.33 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت اور قیمت خرید بھی بالترتیب 139.00 روپے اور 135.62 روپے سے بڑھ کر 140.16 روپے اور 136.75 روپے ہوگئی۔ اسی طرح یورو کی قیمت فروخت 122.45 روپے سے کم ہو کر 122.88 روپے اور قیمت خرید 119.48 روپے سے کم ہو کر 119.90 روپے ہو گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق خلیجی ممالک کی اہم کرنسی بشمول سعودی ریال کی قیمت فروخت اور قیمت خرید 22.77 روپے اور 22.21 روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت فروخت اور قیمت خرید بالترتیب 23.25 روپے اور 21.30 روپے رہی۔

Tags: پاکستان , کاروبار