Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 4
Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 Next

خیبرایجنسی ، متحارب گروپوں میں پھر لڑائی چھڑ گئی ، انصار السلام کا لشکر اسلام کے مورچوں پر قبضہ کا دعویٰ

July 6th, 2009 · No Comments

قمر خیل کاکنٹرول حاصل کر لیا ، مقامی لوگوں کے تعاون سے لشکر اسلام کے 3 افراد ہلاک اور متعدد کو یرغمال بنا لیا ہے ، ترجمان انصار الاسلام

خیبر ایجنسی ۔ خیبرایجنسی میں مخالف گروہوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر لڑائی چھڑ گئی ہے اور انصار الاسلام نے لشکر اسلام کے مورچوں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ انصار الاسلام کے ترجمان حاجی مبین نے دعویٰ کیاہے کہ ان کی تنظیم نے تیراہ کے علاقے قمر خیل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور مقای لوگوں کے تعاون سے مخالف تنظیم کے 3 افراد کو مارنے کے علاوہ متعد د کو یرغمال بنالیا ہے۔ دوسری جانب لشکر اسلام نے اپنے رضاکاروں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قمر خیل میں ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور وہ نئی صورت حال کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں ۔ ادھر لنڈی کوتل میں علی الصبح نامعلوم مقام سے چھاؤنی کو مارٹر سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کر دی ہے

Tags: , , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Breaking news , Pakistan , Urdu , Urdu News

کرم ایجنسی میں 3 سیکیورٹی اہلکار اغواء

June 7th, 2009 · No Comments

کرم ایجنسی ۔ کرم ایجنسی کے علاقے مندوخیل میں نامعلوم افراد نے لوئر کرم کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے قافلے پر حملہ کر کے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایاز مندوخیل پشاور سے کرم ایجنسی جا رہے تھے کہ تحصیل علیزئی میں نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کر دیا ۔ حملے کے دوران حملہ آور 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو دو گاڑیوں سمیت اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے ۔ اس دوران نامعلوم افراد نے درہ آدم خیل میں گورنمنٹ ہائی سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

Tags: , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Breaking news , Pakistan , Urdu , Urdu News

مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسزکا عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن ،توپ کا گولہ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے

January 12th, 2009 · 1 Comment

مہمند ایجنسی ۔ مہمند ایجنسی مں سیکورٹی فورسز نے تحصیل لکڑو صافی ایریا میں فیصلہ کن کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ایک گھر پر توپ کا گولہ سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئی عسکریت پسندوں نے دروازگئی ٹو چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تفصیلات کے مطابق آج سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا آغاز کر تے ہوئے پیش قدمی شروع کر دی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے تازہ دم دستے دروازگئی پہنچ گئے ہیں جو عسکریت پسندوں کے گڑھ قندھار و کے قریب واقع ہے دروازگئی ٹو چیک پوسٹ کے اطراف میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے دریں اثناء تحصیل کشرو قندھار کے گاؤں حیدر خان کور میں ایک گھر پر توپ کا گولہ گرنے سے مالک مکان روزی خان اور ان کی بیوی جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئی دوسری طرف سکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر ٹو غلنئی اور بھائی ڈرگ سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے دن بھر گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا تاہم علاقے میں مواصلاتی نظام منقطع ہو نے کے باعث نقصانات کے بارے میں معلومات نہیں مل رہی ہے علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور گولہ باری سے بھاری ہلاکتوں کا خدشہ ہے دریں اثناء پولیٹیکل انتظامیہ نے سرحدی دیہات کے اقوام موسی خیل،خویزی اور بائزی کو آج غلنئی جرگہ کے لئے طلب کیا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان اقوام سے عسکریت پسندوں کی خوالگی پر مذاکرات کی جائے گی واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز سینکڑو ں عسکریت پسندوں نے ایف سی کیمپ مامد گٹ اور ساگئی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا جس میں آٹھ اہلکار اور چالیس عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے اس جھڑپ کے بعد علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں اور اب سیکورٹی فورسز کے علاقے میں فیصلہ کن کاروائی شروع کر نے والی ہے

Tags: , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News

کرم ایجنسی میں قبائل کے درمیان لڑائی میں مرنے والوں کی تعداد ١٦ ہو گئی

August 9th, 2008 · No Comments

پشاور۔ کرم ایجنسی کے علاقے بنیامین میں قبائل کے درمیان تین روز سے جاری جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ بنیامین میں طوری اور بنگش قبائل کے درمیان تازہ لڑائی میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ اس طرح تین روز سے جاری لڑائی میں مارے جانے والوں کی تعداد 16 اور زخمیوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے

Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News

پاڑہ چنار میں٢ بم دھماکے ‘ ٦ افراد جاں بحق

July 10th, 2008 · No Comments

پشاور ۔ پاڑہ چنار میں دو بم دھماکوں میں کم از کم ٦ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکہ صدہ کرم میں ہوا جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نصف گھنٹہ بعد دوسرا دھماکہ ماروفیل کے نزدیک ایک گاؤں بلیافین چک میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹریکٹر کے پڑخچے اڑ گئے اور اس پر سوار 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔

Tags: , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News