Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ مہمند ایجنسی کی امن کمیٹی کے رکن لال بادشاہ 2 محافظ سمیت جاں بحق

March 13th, 2010 · Comments Off

پشاور ‘ پشاور میں بخشی پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مہمند ایجنسی کی امن کمیٹی کے رکن لال بادشاہ دو محافظوں سمیت جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بائیزئی امن کمیٹی کے رکن لال بادشاہ اپنے محافظوں کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ انہیں اپنی رہائش گاہ کے قریب ہی نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث دو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ ان کے دو محافظ بھی جاں بحق ہو گئے ۔ حملے میں ان کا ڈرائیور بال بال بچ گیا

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

امریکی سکیننگ پر دورہ منسوخ کرنے والے ارکان ڈرون حملوں پر بھی احتجاج کریں،(ن)لیگ فاٹا

March 7th, 2010 · No Comments

فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ کو بے گناہ قبائلیوں پر ڈرون حملے دکھائی نہیں دیتے ،اپنے مفادات عزیز ہیں،سید ولی شاہ

پشاور۔پاکستان مسلم لیگ(ن)فاٹا کے رہنماء سید ولی شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ فاٹا کے پارلیمانی وفد نے امریکہ میں سکیننگ کے دوران دورہ منسوخ کر دیا لیکن فاٹا میں گزشتہ چار سالوں سے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف کبھی آواز بلند نہیں کی جس میں ہزاروں بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔قبائلی عوام نے منتخب اراکین کو ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ووٹ نہیں دیئے بلکہ قبائل کے تحفظ اورعوام کی ترقی کی خاطر ان پر اعتماد کر کے ایوان بالا تک پہنچایا ۔پشاورسے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں سید ولی شاہ آفریدی نے کہا کہ قبائلی ارکان پارلیمنٹ کا ضمیر زندہ ہوتا تو ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجاً امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سرکاری دورے کی دعوت قبول نہیں کرتے لیکن جب انہیں ذاتی طور پر سکیننگ کے عمل سے گزرنا پڑا تو اس وقت امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے منتخب اراکین کو اسلام آباد میں ذاتی کوٹھیوں کی الاٹمنٹ کیلئے ووٹ نہیں دیئے کہ وہ ذاتی مفادات کے حصول کیلئے حکومت کو بلیک میل کریں ۔سید ولی شاہ نے کہا کہ قبائلی عوام کے حقوق کے لئے آواز نہ اٹھانے والے ارکان پارلیمنٹ قبائلی عوام کے مجرم ہیں اور آئندہ الیکشن میں انہیں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے بنیادی انسانی حقوق ،ملک کی خود مختاری و سلامتی ،اقوام متحدہ اور نیٹو کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

Tags: پاکستان

کرک میں پولیس تھانے پر خودکش بم حملہ،دوپولیس اہلکار اورایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، 23 زخمی

February 28th, 2010 · No Comments

پشاور‘ ضلع کرک میں ہفتے کی صبح پولیس تھانے پر ہونے والے خودکش کار بم حملے میں حکام کے مطابق دوپولیس اہلکار اورایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور کم ا ز کم 23 زخمی ہوئے ہیں ۔حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی کرک سٹی پولیس تھانے کے مرکزی دروازے سے ٹکرائی جس سے تھانے کی عمارت تباہ جب کہ قریب ہی پولیس لائن کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ خودکش کار بم حملے میں 200 کلو گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

پشاور میں نیٹو افواج کو آئل سپلائی ٹینکر کو دھماکے سے اڑا دیا

February 25th, 2010 · No Comments

پشاور ‘ پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر نا معلوم شدت پسندوں نے نیٹو افواج کو سامان فراہم کرنے والے آئل ٹینکر کو بارودی مواد سے اڑا دیا ۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق قریبی آبادی میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

Tags: پاکستان

پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں ایک مکان پر راکٹ گرنے سے 4 بچے جاں بحق ‘ 3 زخمی

February 24th, 2010 · No Comments

پشاور ‘ پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں ایک مکان پر راکٹ گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے ۔ گھر میں موجود دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ علی الصبح 5 بچے نامعلوم سمت سے ایک راکٹ بھانہ ماڑی کے رہائشی علاقے پر داغا گیا جو امان اللہ شخص کے مکان پر گرا جس سے امان اللہ کی 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ گھر کے دیگر 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ علاقے کے لوگوں اور مقامی پولیس نے لاشوں کو ملبے سے نکالا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Tags: پاکستان

پشاور میں امن لشکر کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ‘ 3 افراد زخمی

February 23rd, 2010 · No Comments

پشاور۔پشاور کے علاقہ ادیزئی میں امن لشکر کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ روڈ پر ادیزئی کے قریب امن لشکر کی گاڑی جا رہی تھی کہ پہلے سے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہو گیا ۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا البتہ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے ۔ امن لشکر کے سربراہ دلاور خان نے اس بم حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بم دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

Tags: پاکستان

پشاور رنگ روڈ پر نیٹو افواج کر تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکر میں زوردار دھماکہ

February 1st, 2010 · No Comments

پشاور ‘ پشاور روڈ پر نیٹو افواج کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکر میں زوردار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے قریبی ورکشاپ اور ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں وہاں پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا ۔پولیس کے مطابق اس دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی کہ یہ دھماکہ میزائل حملہ تھایا کسی فائرنگ کانتیجہ تھا ۔ ٹینکر میں موجود ڈرائیور و دیگر افراد کا پتہ نہیں لگ سکا اور ٹینکر کا انجن بھی غائب ہے ۔ ہوٹل اور ورکشاپ آگ لگنے سے مکمل طور پر جل گئے دھماکے کے بعد پولیس نے رنگ روڈ کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشی کا عمل شروع کر دیا ۔ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کی تلاش کی جارہی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قبل فائرنگ ہوئی اور کچھ شدت پسندوںنے گاڑی کے انجن اور ڈرائیور سمیت دیگر افراد کو اغواء کر لیا

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

پشاور میں رنگ روڈ پر دھماکہ‘ ایم پی اے اورنگزیب سمیت 5 افراد زخمی

January 20th, 2010 · No Comments

پشاور‘ پشاور میں رنگ روڈ پر دھماکے سے ایم پی اے اورنگزیب سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے،دھماکے سے گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پشاور میں رنگ روڈپر زور دار دھماکا ہوا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی اورنگزیب اورچار افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے میں ایم پی اے اورنگزیب کی گاڑی مکمل طور پرتباہ گئی۔پولیس حکام نے دھماکے میں ایم پی اے اورنگزیب سمیت پانچ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔ دھماکے کے بعد اورنگزیب کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

۔۔تفصیل۔۔۔۔
رکن صوبائی اسمبلی اورنگزیب خان کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ
ایم پی اے سمیت 5 افراد زخمی، گاڑی تباہ، دھماکہ میں 3 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل سکواڈ
پشاور ۔ پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر رکن صوبائی اسمبلی اورنگزیب خان کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی سمیت 5افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے ،دھماکہ میں اورنگزیب خان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی دوپہر پونے ایک بجے کے قریب پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر اس وقت رکن سرحد اسمبلی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا گیا جب وہ باچاخان کی برسی کے سلسلہ میں اپنے گارڈ اور تین ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے باہر جارہے تھے ۔دھماکہ میں رکن صوبائی اسمبلی اورنگزیب ،ان کے تین ساتھی اور گارڈ زخمی ہو گئے ۔دھماکہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا جہاں چیف ایگزیکٹو ایل آر ایچ ڈاکٹر عبد الحمید آفری مطابق رکن صوبائی اسمبلی اورنگزیب کو چہرے پر معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں تاہم ان کی طبیعت خطرہ سے باہر ہے لیکن ان کے گارڈ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔دھماکے کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سر گرمیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دھماکہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔بم ڈسپوزل کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا جس میں 3کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا ۔ واضح رہے کچھ ماہ قبل اورنگزیب کے بھائی عالم زیب خود کش بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان