پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے دونوں ایوانوں سے 18 ویں ترمیم کی منظوری سے قبل پارلیمنٹ سے صدارتی خطاب کی تجویز مسترد کر دی
ترمیم کی منظوری سے قبل صدر خطاب کے لیے آئے تو تعاون نہیں کیا جائے گا ، اپوزیشن
اسلا م آباد ‘ اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے 18 ویں ترمیم کی منظوری سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب سے صدارتی خطاب کی حکومتی تجویز کو مسترد کر دیا ۔ صدارتی خطاب کے حوالے سے ایوان میں تعاون کو دونوں ایوانوں سے 18 ویں ترمیم کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بلواسطہ رابطوں کے دوران پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سے کہا گیا ہے کہ 22 مارچ کو قومی اسمبلی میں 18 ترمیم کا مسودہ پیش کر دیاجائے گا ۔باضابطہ طور پر ایوان میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی بعد ازاں صدارتی خطاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا جائے گا ۔ اس بارے میں اپوزیشن سے تعاون کے بارے میں کہا گیا ہے ۔تاہم پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے حکومتی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے تعاون کو صدارتی خطاب سے قبل دونوں ایوانوں سے 18 ترمیم کی منظوری سے مشروط کردیا ہے ۔ حکومتی سطح پر بھی طے ہو گیا ہے کہ سینٹ اور قومی اسمبل دونوں ایوانوں میں سینیٹر میاں رضا ربانی ہی 18 ویں ترمیم کا مسودہ پیش کریں گے ۔
مسلم لیگ ( ن ) نے دونوں ایوانوں سے 18 ویں ترمیم کی منظوری سے قبل پارلیمنٹ سے صدارتی خطاب کی تجویز مسترد کر دی
March 18th, 2010 · Comments Off
Tags: پاکستان
دہشت گردی صرف پنجاب کانہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے ‘ شہبازشریف
March 9th, 2010 · No Comments
دہشت گردی کا پودا جنرل پرویز مشرف نے لگایا اور اغیار کے حکم پر آنکھیں بند کر کے خون کی ہولی کھیلی
خودکش حملے سے ہونے والا نقصان حکومت پورا کرے گی،کیری لوگر بل کی مخالفت کرکے قومی سوچ کو اجاگر کیا
این اے 123 میں آج ضمنی الیکشن کے موقع پر الیکشن کمیشن کی ہدایت پر رینجرز کو طلب کر لیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کی ماڈل ٹاؤن میں جائے دھماکے کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو
لاہور ‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے ہونے والا نقصان حکومت پورا کرے گی۔دہشت گردی صرف ایک صوبے کا مسئلہ نہیں ہے اس سے نمٹنا قومی فریضہ ہے۔ دہشت گردی کا پودا جنرل پرویز مشرف نے لگایا اور اغیار کے حکم پر آنکھیں بند کر کے خون کی ہولی کھیلی ۔ (کل) بدھ کو این اے 123 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر الیکشن کمیشن کی ہدایت پر رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جائے دھماکے کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے سے قرآن اکیڈمی سمیت گھروں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ،نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعد متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کی ذمہ داری سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر عائد ہوتی ہے اور اس کی سزا بھی انہیں ملنی چاہیے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کیری لوگر بل کی مخالفت کرکے قومی سوچ کو اجاگر کیا، دہشت گردی صرف پنجاب کا مسئلہ نہیں ہے یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ (آج) بدھ کو این اے 123 میں ضمنی الیکشن کے موقع پرسیکورٹی کا پلان ازسر نو ترتیب دیا گیا ہے،الیکشن کمیشن کی ہدایت پر رینجرزکے اہلکار طلب کر لئے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سلیم طارق ڈوگر نے کہا کہ دھماکے سے متعلق اہم شواہد مل گئے ہیں۔دہشت گردی میں استعمال ہونے والی گاڑی کی شناخت ہونے پر ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی اب بھی لاہور میں اہم مقامات پر دہشت گردی کی اطلاعات ہیں۔
Tags: پاکستان
خضدار میں نامعلوم افراد نے مسلم لیگ ( ن ) کے ضلعی صدر عزیز عمرانی قتل کر دیا ‘ 3 محافظ زخمی
March 6th, 2010 · No Comments
عزیز عمرانی 4 محافظوں کے ہمراہ بازار جا رہے تھے
گھاٹ لگائے ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی
خضدار ‘خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ( ن ) کے ضلعی صدر عزیز عمرانی جاں بحق ہو گئے ۔ ہفتہ کی صبح عزیز عمرانی اپنے 4 محافظوں کے ساتھ گھر سے بازار کی جانب جا رہے تھے کہ کرک روڈ پر پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے باعث عزیز عمرانی جاں بحق ہو گئے ۔ جبکہ ان کے 3 محافظ زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہستال منتقل کر دیا ۔ جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل کے ذریعے فرار ہو گئے
Tags: پاکستان
جرنیلوں نے اپنے پیشہ، آئین اور قانون سے بے وفائی کرتے ہوئے منتخب حکومتوں کے تختے الٹا دئے ۔۔نواز شریف
March 1st, 2010 · 1 Comment
٭۔ ۔ ۔ بہت سارے لوگوں کو پتہ چل چکا ہے کہ اب پاکستانی سیاست میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔ موجودہ حکومت دو سالو ںمیں بہت کچھ کر سکتی تھی مگر کچھ نہیں کیا
٭۔ ۔ ۔ صدر آصف علی زرداری پر افسوس ہے کہ انہوں نے آئین اور قانون توڑنے والے کو گارڈ آف آنر پیش کیا
٭۔ ۔ ۔ جو پارٹی کا وفادارنہ ہو وہ ملک اور قوم کا بھی وفا داری نہیں ہو سکتا۔نواز شریف کا حلقہ این اے 123 میں کارکنوں سے خطاب
لاہور‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت سارے لوگوں کو پتہ چل چکا ہے کہ اب پاکستانی سیاست میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔ موجودہ حکومت دو سالو ںمیں بہت کچھ کر سکتی تھی مگر کچھ نہیں کیا ۔ صدر آصف علی زرداری پر افسوس ہے کہ انہوں نے آئین اور قانون توڑنے والے کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ جو پارٹی کا وفادارنہ ہو وہ ملک اور قوم کا بھی وفا داری نہیں ہو سکتا ۔ این اے 55 میں وفاجیتی اور بے وفائی ہار گئی ۔ جرنیلوں نے اپنے پیشہ، آئین اور قانون سے بے وفائی کرتے ہوئے منتخب حکومتوں کے تختہ الٹائے اور سیاستدانوں نے وزارتوں کے لالچ اور مفاد کی خاطر اپنے ضمیر بیچ دیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 123 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز ملک کے انتخابی حلقہ میں کارکنوں کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے الیشن نے پاکستانی سیاست کو ایک نیا رخ دیا ہے اب لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیے۔ انہو ںنے کہا کہ مجھے دو مرتبہ واپس بھیجنے والے کو اب خود ملک میں آنے کی جرات نہیں ہو رہی ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ محترمہ بے نظیر کے ساتھ چارٹر آف ڈیمو کریسی پر دستخط کر کے اکٹھے مل کر پاکستان کی خدمت کرنے کافیصلہ کیا اور یہ ایک خوبصورت آغاز تھا ۔ صدر آصف علی زرداری کے ساتھ بڑے خلوص سے معاہدہ کیا لیکن افسوس انہوں نے چارٹر آف ڈیمو کریسی پر عمل کرنے سے گریز کیا ۔ مسلم لیگ کے قاود نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ایسی پالیسیااں بناوی گئیں کہ بیرون ممالک میں آنے والے پاکستانیوں نے واپس آکر اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنی شروع کی لیکن بد قسمتی سے اس سسٹم کو جاری نہ رہنے دیا گیا ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دامن پر کرپشن اور کک بیکس کا کوئی دھبہ نہیں ہے ۔ آج ملک میں لوڈشیڈنگ، کرنسی ، اکانومی کا کیا حال ہے ۔ ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے خود یہاں آئے آج ہم مذاکرات کے لئے منتیں کر رہے ہیں ۔ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ دھماکے کئے ۔ امریکی صدر سمیت دنیا کے دیگر ملکوں کے سربراہوں نے فون کر کے 5 ارب ڈالر دینے کی باتیں کیں ہم نے سب چیزوں کو ٹھکرا دیا ۔ آج ڈیڑھ ارب ڈالر کے لئے منتیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھبرانے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہم پاکستان کو واپس اسی مقام پر لا سکتے ہیں ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ اب قوم کے ساتھ ساتھ تماشا اور مذاق ختم ہونا چاہیے جو بھی آتا ہے اپنی جیبیں بھرتا ہے ۔ سوئس اکاؤنٹ ، جہازوں میں کمیشن ، زمینوں کی بندربانٹ کرپشن کے ذریعے کمایا گیا پیسہ واپس لایا جائے ۔ یہ عوام کا حق ہے ۔ انہں نے کہا کہ انقلاب کی ضرورت ہے ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف آٹھ سالں میں ملک کا کیا سنوارا ہے ار موجودہ حکومت نے بھی دو سالوں میں کچھ نہیں ۔ حکومت کرپشن میں ملوث ہونے کی بجائے اس کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کرے ۔ کرپشن ، جمہوریت کو بدنام کر رہی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ جمہوریت کے بغیر گاڑی نہیں چل سکتی ۔ ووٹ سے حکومت قائم اور اس سے ختم ہو ۔ کسی فرد واحد کو اس کا اختیار نہیں ہونا چاہیے ۔ آمر پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کر سکتا ۔ ایسے فیصلوں سے ملک و لخت اور صوبوں کے درمیان نفرت میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ کچھ بھی ہو آمریت کو کبھی قبول نہ کریں اور اس کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر اس کا مقابلہ کریں ۔ میاں نواز شریف نے کہا کے کرپٹ لوگ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔ انہں نے کہا کہ ٹی وی پر آکر بڑھکیں مارنے والو کو پتہ چل چکا ہے کہ اب پاکستانی سیاست میں ان کی کوئی جگہ نہیں ۔ جلسہ سے پرویز ملک ، صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمن سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔
Tags: پاکستان
ملک میں امریکی فوجیوں کی سر گرمیوں کے بارے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ ۔ ۔ چوہدری نثار علی خان
February 24th, 2010 · No Comments
حکومت نے قانون سازی کے حوالے سے نا مناسب رویہ اختیار کررکھا ہے
قومی اسمبلی میں قائد حز اختلاف کا اظہار خیال
اسلام آباد ‘ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں امریکی فوجیوں کی سر گرمیوں کے بارے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ پہلے ہی سیاستدانوں پر الزام عائد ہوتا ہے کہ وہ کام نہیں کرتے ۔قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انھوں نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے حوالے سے نا مناسب رویہ اختیار کررکھا ہے۔ بلز کو بلڈوز کرنا ہے تو فیصلہ کر لیں۔ حکومت کو اپوزیشن سے مشاورت کرنا ہے تو اس کا فیصلہ کر لیں ایک طرف کیا جاتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں ہو گا۔ کسی اور کی حمایت کی گئی ۔ جمہوری اقدار میں چلنا ہے تو ہم ساتھ ہیں۔ غیر ملکی مداخلت کی بات کی گئی جنرل پیٹریاس کو سوات کا دورہ کروایا گیا ۔ جس کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ دیر میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ ایف سی کی تربیت دیر میں نہیں ہو رہی ہے ۔ا س طرح نظام نہیں چل سکتا اگر یہ امریکیوں کو معاونت دینا چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔ یہ اگر اپنی عددی برتری کے زعم میں ہیں تو میدان بھی اور گھوڑا بھی حاضر ہے ۔ حکومت قانون سازی کے لیے اچھاطریقہ کار اختیار کرے ۔ اسی طرح با معنی قانون سازی ہو سکتی ہے اور عوام میں اس کی پذیرائی ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ اسی ایوان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تین رپورٹس پیش ہو چکی ہیں ان پر بحث ہونا چاہیے ۔10 دن ہو گئے ہیں۔ بحث کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے پہلے ہی سیاستدانوں پر الزام آتا ہے کہ وہ کام نہیں کرتے۔ پی اے سی کی رپورٹس پر اس سیشن میں بھی اور آئندہ کے سیشن میں بھی بحث نہیں ہو سکے گی۔
Tags: پاکستان
احتساب عدالت کے جج کی عدم موجودگی کے باعث شریف برادران کے خلاف ریفرنس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی
February 22nd, 2010 · No Comments
راولپنڈی ‘ راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج کی عدم موجودگی کے باعث شریف برادران کے خلاف تین ریفرنسوں کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ قومی احتساب بیورو نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ شریف برادران کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز رائے ونڈ محلات اور اتفاق فاؤنڈری کے تین ریفرنس جس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی ہو گئی تھی انہیں دوبارہ بحال کیا جائے ۔ تاہم احتساب عدالت کے جج طارق عباسی کے چھٹی ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی اور دوسری احتساب عدالت کے جج وامق جاوید نے 24 فروری کی تاریخ دے دی ۔
Tags: پاکستان
پاکستانیوں کو امریکا کے حوالے کرنے والے آمر کا احتساب ہونا چاہئے‘ نواز شریف
February 16th, 2010 · No Comments
سفارتی سطح پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ہر ممکن دباؤ ڈالا جائے گا
مسلم لیگ (ن) کے قائد کی ملاقات میں عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کو یقین دہانی
لاہور‘ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کو امریکا کے حوالے کرنے والے آمر کا احتساب ہونا چاہئے۔ سفارتی سطح پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ہر ممکن دباؤ ڈالا جائے گا۔امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں نواز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میںنواز شریف نے کہا کہ پوری قوم ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سراپا احتجاج ہے۔انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ کو یقین دلایا کہ سفارتی سطح پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ہر ممکن دباؤ ڈالا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں کو امریکا کے حوالے کرنے والے آمر کا احتساب ہونا چاہئے۔
Tags: پاکستان
کوئی پرویز مشرف کا لبادہ اوڑھ کر آئین قانون کی پامال کر نا چاہتا ہے تو ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔۔چوہدری نثار
February 15th, 2010 · No Comments
اپوزیشن کا قومی اسمبلی سے حکومت کی جانب سے ججز کی تقرری کے بارے میں متنازعہ نوٹیفکیشن کے اجراء پر احتجاجاً واک آؤٹ
حکومت18 فروری سے قبل ججز کی تقرری کے بارے میں متنازعہ نوٹیفکیشن سے دستبردار ہو جائے
قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کا قومی اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد ‘ اپوزیشن نے پیر کو قومی اسمبلی سے حکومت کی جانب سے ججز کی تقرری کے بارے میں متنازعہ نوٹیفکیشن کے اجراء پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا اور قومی اسمبلی کی بلڈنگ سے شاہراہ دستور تک احتجاجی مارچ کیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اگر کوئی پرویز مشرف کا لبادہ اوڑھ کر آئین قانون کی پامال کر نا چاہتا ہے تو ہم بڑے سے بڑے طوفان میں اس کا مقابلہ کریں گے۔امریکہ ایک مشرف کو نکالنے کے بعد دوسرے مشرف کی حمایت نہ کرے پاکستان میں وہ مزید عوامی نفرت کا نشانہ بنے گا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان عدم اعتماد کی طویل دیوار کھڑی ہو چکی ہے حکومت دنگل لگانا چاہتی ہے تو ہم بھی تیار ہیں پتلے ہر ایک کے جل سکتے ہیں۔ ایوان صدر کا مکین عدلیہ فوج سیاسی قوتوں کو بلیک میل کر ایا ہے ہم اس مکین کو زمین پر لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔حکومت18 فروری سے قبل ججز کی تقرری کے بارے میں متنازعہ نوٹیفکیشن سے دستبردار ہو جائے اور قانون کے مطابق ججز کی تقرری کرے ورنہ پیاز اور چھتر دونوں کھانے والی بات ہو گی۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حکومت بار بار یقین دہانی کرائی گئی کہ عدلیہ کے ساتھ آئین قانون کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے پرسوں رات حکومت نے پرویز مشرف کی طرح ججز تقرری کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا آئین قانون کو پس پشت ڈال کر ایسے نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے جس سے حکومت نے اپنے اعلان کو خود پائمال کیا ملک حکومتی غلطیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا اگر اس ایوان کا احترام نہیں کیا جائے گا تو اس ایوان میں اعلان اور تقاریر کا کیا فائدہ ہے وزیر اعظم نے دوبار تقاریر کے ذریعے قوم سے وعدہ کیا ۔وزیر قانون نے بھی اسی قسم کی یقین دہانی کرائی تھی۔اگر حکومت کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں تھا تو جمعہ،جمعرات،بدھ کو نوٹیفکیشن جاری کیوں نہیں ہوا ۔ کبھی پہلے ہفتہ کی شام کو صدر نے ایسا کیا ہے الجہاد کیس نیا نہیں ہے۔ ہر منتخب حکومت اس کیس کے بارے میں تحفظات کے باوجود اس پر عمل کر تی آئی ہے بے نظیر بھٹو نے بھی تقرری کے بارے میں الجہاد کیس پر عمل کیا کچھ وقت کے لئے الجہاد کیس پر پرویز مشرف نے بھی عمل کیا جمہوری دور میں ایسا کیوں نہیں ہے ججوں کی تقرری میں چیف جسٹس کا کر دار واضح طور پر متعین ہے حکومتی عہدیدار کہہ رہے ہیں کہ الجہاد ٹرسٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ چیف جسٹس کی مشاورت کی پابندی کر نا ہو گی یہ کیس کا مطالعہ تو کریں آصف علی زر داری نے صدر کی حیثیت سے 5 جونیئر ججز کو ایک سال میں سپریم کورٹ میں مقرر کیا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ایوان عدالت نہیں ہے سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے چوہدری نثار علی خان سے استفسار کیا کہ کیا یہ معاملہ عدالتی نہیں ہے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہاں یہ معاملہ عدالتی ہے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہم حکومتی وعدوں کی بات کر رہے ہیں سپیکر نے کہا کہ باہر اگر بحث ہو رہی ہے تو اس کا نوٹس عدالت لے سکتی ہے مجھ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سپیکر اگر آپ نے اپنی جماعت کی نمائندگی شروع کر دی تو ایوان کی رہی سہی کسر پوری ہو جائے گی ۔ گلیوں کوچوں میں بات ہو رہی ہے سپیکر نے کہا کہ میں نے کبھی بھی عدالتی معاملے پر بات نہیں کی۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اگر اس طرح مداخلت کی جائے گی تو ایوان میں بیٹھنے کا کیا جواز رہ جائے گا ۔حکومت جعلسازی سے نہیں بچ سکتی ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ پتلے نہ جلائے جائیں پتلے ہر ایک کے جل سکتے ہیں سپیکر آپ کی حکومت نے نئی روایات قائم کی ہیں ۔خود کو صدر پاکستان بننے والے نے آستیں چڑھا کر عدلیہ پر انگلیاں اٹھائیں۔ کاش اس وقت بھی ان ضابطوں کا خیال کیا جاتا اور صدر کو اس قسم کے بیانات سے روکا جاتا اس وقت تو کسی کی آئینی قانونی حس نہیں جاگی اگر حکومت دنگل اور خود کشی کیلئے تیار ہے تو کوئی اور بھی دنگل کیلئے تیار ہے ذمہ داری حکومت کی ہے میں نے آج تک کسی پر کرپشن کا الزام نہیں لگایا حکومت اپنے گناہوں کا بدلہ نظام اور ملک سے نہ لے دونوں اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اس معاملے میں اگر صدارتی ترجمان کو بیانات جاری کرنے کی اجازت ہے تو کیا میںایوان میں آئین نہیں پڑھ سکتا انہوں نے کہاکہ خود حکومت کا موقف آیا ہے اس لئے ہم نے بھی بات کرنا ہے انہوں نے کہاکہ حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے تو ایوان میں غلط بیانیاںکیوں کی گئیں ہفتہ کی شام کو پی سی او نما فیصلہ کیوں کیاگیا انہوں نے کہاکہ حکومتی عہدیداروں کے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں میں ایوان میں کیس کے میرٹ پر بات نہیں کر رہا بلکہ سیاسی ایشو بتا رہا ہوں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہم بات کر نا چاہتے ہیں ہمیں ایوان کا احترام ہے ایک ایک رکن کو بات کر نے کا حق حاصل ہے حکومت میں بات سننے کا حوصلہ ہو نا چاہیے حکومت ہوش کے ناخن لے حکومت ججز کی تقرری کے حوالے سے آئینی کمیٹی کو استعمال کر نا چاہتی ہے ہمیں میاں رضا ربانی پر اب بھی اعتماد ہے ہمیں اعلی سطح پر یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ججز کی تقرری آئینی قانونی طریقے سے ہو گی یہ حالات رہے تو کون حکومت پر اعتماد کرے گا جمہوریت پر اعتماد ،عدلیہ کی آزادی اداروں کے استحکام ،ایوان صدر کو ریاستی ادارے بنانے کا نام ہے حکومت فوج عدلیہ اپوزیشن کی قیادت پر حملے کرے یہ مفاہمتی پالیسی نہیں ہے حکمرانوں کی وعدہ خلافیوں کی طویل کہانی مرتب ہو گئی حکومت اپوزیشن کے درمیان عدل اعتماد کی دیوار کھڑی ہو گئی ہے ۔ موجودہ حکمران وہ بھی نہ کر سکے جو پرویز مشرف نے کیا تھا اور دو تین ججز کو توڑ لیا تھا حکومت ایک دو ججز کو بھی توڑ نہ سکی این آر او کو بھی قائمہ کمیٹی میں مقدوز کر لیا گیا تھا رات کی تاریکی میں قائمہ کمیٹی میں حکومتی نمائندگی میں اضافہ کیا گیا اس کے باوجود حکومت کو پسپائی اختیار کر نا پڑی ۔ حکومتی غلطیاں جمہوریت کی کمزوری نہ بن جائے کیا اب بھی حکومت کو شک ہے کہ سپریم کورٹ سے کیا فیصلہ آئے گا صدارتی نوٹیفکیشن پر ایک گھنٹہ میں حکم امتناعی جاری ہو چکا ہے حکومت اتنی مار کھانے کے بعد خدا کے لئے عدالت کی سوچ کا اندازہ کرے اگر سمجھ نہ آئی تو ایک بار پھر ملک اس بڑی سیاسی جماعت پر دھچکا اور دھبہ لگے گا ججز کی تقرری ہو گی لیکن افسوس کہ عدلیہ کی بحالی کی طرح ان ججز کی بھی تقرری ہو گی پیاز اور چھتر کھانے والی بات ہو گی حکومت غلطیوں سے سبق سیکھے اور 18 فروری سے قبل حکومت کا کام حالات کو ٹھنڈا کر نے اور آگ بجھانے کا ہوتا ہے اس کا کام پتلے جلانا نہیں ہوتا حکومت کے دانت کھانے کے اور اور دکھانے کے اور ہیں ۔ہم نے میثاق جمہوریت کا ہر موقع پر پاس کیا ہے منظور ووٹو کی خالی نشست پر مسلم لیگ ن نے امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا وزیر اعظم نے مانسہرہ کے انتخابات کے حوالے سے میثاق جمہوریت کو کیوں فراموش کیا تھا پیپلز پارٹی نے پنڈی میں بھی ہمارے مخالف امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت کی حکومت چالاکیوں اور منافقت سے باز آئے جو کچھ کر نا ہے ہمارے سامنے کھڑے ہوں پنڈی کے انتخابات کے حوالے سے گھوڑا بھی میدان بھی حاضر ہے ۔ وزیر اعظم اپنے امیدوار کو کہیں کہ وہ میدان میں رہے مخدوش حالات کی وجہ سے ملک میں بد انتظامی ہے ہم ایک لہجہ میں بندوقوں سنگینوں،بوٹوں کے خلاف بیان دیتے ہیں دوسری طرف دوسرے روز چیف آف آرمی سٹاف کو بلا کر کہتے ہیں کہ میں نے تو آپ کے خلاف بات نہیں کی۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ایک طرف عدلیہ پر انگلی اٹھائی گئی دوسری طرف اٹارنی جنرل کے ذریعے پیغام بھجوایا گیا کہ ہم عدلیہ کے خلاف نہیں ہیں حکومت ہر روز ایک نیا بحران لے کر آ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایوان صدر کا مکین چاہتا ہے کہ عدلیہ فوج سیاسی قوتوں کو بلیک میل کیا جائے ہم اسے بلیک میلنگ کی اجازت نہیں دیں گے ہم دنگل کا مقابلہ کر نے کے لئے تیار ہیں وزیر داخلہ کے پاس سیاستدانوں کی فون کال ٹیپ ہوتی ہیں انہیں معلوم ہو گا پاکستان مسلم لیگ ن کیا چاہتی ہے ہم نے حکومتی مظاہروں کے جواب میں مظاہرہ نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے کل تک ہمارا یہی فیصلہ تھا ہم قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اپنے موقف کو بیان کریں گے پارٹی کارکنوں کو رد عمل سے روکا ۔ حکومتی منافقانہ پالیسی یہی رہی تو ہماری پالیسی بھی کچھ اور ہو گی ۔سپریم کورٹ اور دیگر کورٹس میں کرپشن کے مقدمات پر پردہ ڈالنے کے لئے اگر یہ دنگل کر نا چاہتے ہیں تو ہم بھی تیار ہیں پیپلز پارٹی کے رہنما معیار سے ہٹ کر بیانات دے رہے ہیں ہم بھی حکومتی پیپلز پارٹی کے اکابرین کو زمین پر لا کر ان کا احتساب کر سکتے ہیں۔ اہم مسائل میں وزیر اعظم،ایوان صدر کے سامنے بے بس ہیں ۔ایوان صدر کا مکین خود اپنی عزت کو کم کر رہا ہے ملک کا مستقبل موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں تنزلی کی طرف جا رہا ہے اتنے ڈزاسٹر ہوئے کسی سے استعفی نہیں لیا گیا ایوان صدر میں دائیں بائیں بیٹھے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں اس کا فیصلہ ایوان صدر کا مکین کر رہا ہے ہم فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے سن رہے ہیں پیپلز پارٹی کو خوشامدیوں کی نہیں بڑے لوگوں کی ضرورت ہے ہم کسی کا پردہ نہیں کھولنا چاہتے ۔ کاش پارٹی کے ارکان ایوان صدر کے سامنے زمینی حقائق بیان کر سکیں ۔کاش حکومتی ارکان کے ذہنوں دلوں پر بار ش پڑے ان کا دماغ خشک سالی سے نکلے کوئی مثبت سوچ کا رحجان آئے ۔ اگر کوئی پرویز مشرف کا لبادہ اوڑھ کر آئین و قانون کو پائمال کر نا چاہتا ہے تو ہم اس پرویز مشرف کا مقابلہ کر سکتے ہیں اگر ایک مشرف کو نکال کر امریکہ دوسرے مشرف کی حمایت کریں گے تو وہ مزید غیر مقبول ہو گا وزیر اعظم کے خطاب کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے۔
Tags: پاکستان
حکومت کمزور ہوئی تو اسے بچانے کی کوشش نہیں کی جائے گی ۔ (ن) لیگ ذرائع
February 15th, 2010 · No Comments
حزب اختلاف کا ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال ، اہم عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ کن جدوجہد کا فیصلہ
حکومت سے فاہمت نہیں ہوگی ،جارحانہ پالیسی اختیار کی جائے گی
جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے کی کوشش کی گئی تو اس کی شدید مذمت کی جائے گی ۔ (ن) لیگ ذرائع
اسلام آباد ‘حزب اختلاف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال ‘ اہم عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ کن جدوجہد کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ حکومت سے مفاہمت نہیں ہو گی ۔ حکومت کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کی جائے گی ۔ حکومت کے بجائے جمہوری نظام کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہوگا ۔ حکومت کمزور ہوئی تو اسے بچانے کی کوشش نہیں کی جائے گی ۔ حزب اختلاف کی بڑی جماعت نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے بھی بلاامتیاز تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے کسی صورت حکومت کو کمزور ہونے پر اس کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے ذرائع نے بتایا کہ موجودہ صورت حال کے حوالے سے اگر حکومت گرتی ہے تو اسے بیساکھی فراہم نہیں کی جائیں گی ۔ جبکہ جمہوری نظام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو یہ بھی ہدایات کی ہے کہ وہ بیانات کے سلسلے میں احتیاط سے کام لیں ۔ جمہوری نظام کے تحفط کے لئے بیانات جاری کئے جائیں ۔ اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ جمہوری نظام کی بساط لپٹنے کی کوشش کی گئی تو اس کی شدید مذمت کی جائے گی ۔ تاہم حکومت کمزور ہوتی ہے تو اس کے ساتھ تعاون نہیں کیا جائے گا ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے پارٹی کے رہنماؤں کو اپوزیشن کی مختلف جماعتوں سے بھی رابطوں کا ٹاسک دے دیا ہے ۔ اس ضمن میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کا مرکزی کردار ہو گا
Tags: پاکستان
وزیراعظم نے اپنی یقین دہانی سے انحراف کیا ہے ۔ ۔ ۔ نواز شریف
February 14th, 2010 · No Comments
اسلام آباد‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے انہیں ججز کی تقرری کے حوالے سے کرائی گئی یقین دہانی سے انحراف کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف نے کہاکہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے حالیہ ملاقات میں یقین دہانی کرائی تھی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سفارشات کے مطابق ججز کی تقرری ہو گی۔ تاہم وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی یقین دہانی کے برعکس اقدام اٹھایا ہے۔
Tags: پاکستان



