باڑا ‘ باڑا کے علاقے شنگدرنگ آقا خیل میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 5 اہلکارجاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں ۔ یہ حملہ آج بدھ کی صبح کیا گیا ہے ۔ جس میں بھاری ہتھیار استعمال کئے حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 ایف سی جوان اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے
باڑا ‘ سیکورٹی فورسز کی چیک پر حملہ ‘ 5 اہلکار جاں بحق ‘ 2 زخمی
March 17th, 2010 · Comments Off
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
شمالی وزیرستان:امریکی جاسوس طیاروں کے تازہ میزائل حملوں میں9 افراد جاں بحق ، 7 زخمی
March 17th, 2010 · Comments Off
میرانشاہ ‘ شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے قریب امریکی جاسوس طیاروں سے دو مختلف میزائل حملوں میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔پہلا حملہ میران شاہ کے قریب دتہ خیل کے علاقے حمزونی میں ہوا جس میں دو گاڑیوں پر تین امریکی جاسوس طیاروں سے 5 میزائیل داغے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق پہلے حملے میں 5افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسرا میزائیل حملہ میران شاہ سے تقریباً 50 کلو میٹر دور افغان سرحد کے قریب میزر مدہ خیل کے علاقے میں ہوا۔جس میں ایک گھر پر دو میزائیل داغے گئے جس کے نتیجے میں4 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق حملے سے پہلے اور حملے کے بعد ان علاقوں پر 5 امریکی جاسوس طیارے پرواز کرتے رہے۔دو روز کے دوران پاکستانی حدود میں امریکی جاسوس طیاروں سے یہ تیسرا حملہ ہے
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
شمالی وزیرستان ‘ امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ ‘ 10 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
March 16th, 2010 · Comments Off
میرانشاہ ‘ شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔زرائع کے مطابق میزائل حملہ محمد خیل کے پہاڑوں پر واقع تربیتی کیمپ پر کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ مہمند ایجنسی کی امن کمیٹی کے رکن لال بادشاہ 2 محافظ سمیت جاں بحق
March 13th, 2010 · Comments Off
پشاور ‘ پشاور میں بخشی پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مہمند ایجنسی کی امن کمیٹی کے رکن لال بادشاہ دو محافظوں سمیت جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بائیزئی امن کمیٹی کے رکن لال بادشاہ اپنے محافظوں کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ انہیں اپنی رہائش گاہ کے قریب ہی نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث دو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ ان کے دو محافظ بھی جاں بحق ہو گئے ۔ حملے میں ان کا ڈرائیور بال بال بچ گیا
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
مینگورہ میں سیکورٹی فورسز کے قریب خودکش حملہ ‘ ایک بچے سمیت 13 افراد جاں بحق ‘ 52 زخمی
March 13th, 2010 · Comments Off
سوات ‘ سوات کے شہر مینگورہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں ایک بچے سمیت 13 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہو گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑا لیا ۔ جس کے باعث 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔ جبکہ 52 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ خودکش حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ دھماکے سے متعدد گاڑیاں تباہ اور پبلک لائبریری اور ہوٹل سمیت متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سرحد سے رپورٹ طلب کر لی ہے
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
مانسہرہ ‘ این جی او کے دفتر پر نقاب پوش مسلح افراد کا دستی بم سے حملہ اور فائرنگ ‘ 2 خواتین سمیت7 افراد جاں بحق ‘ 10 زخمی
March 10th, 2010 · No Comments
مانسہرہ ‘ مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں ورلڈ وژن نامی این جی او کے دفتر پر دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں مسلح نقاب پوش ورلڈ ویژن نامی این جی او کے دفتر میں داخل ہوئے ‘ دستی بم پھینکا اور اندھادھند فائرنگ کی ۔ جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں ۔ دھماکے بعد فائرنگ بھی ہوئی ۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ مسلح افراد نے ورلڈ وژن کے دفتر پر دستی بم پھینکا اور اندھا دھند فائرنگ کی ۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور 5 نقاب پوش تھے اور کارروائی کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ دھماکے سے این جی او کی عمارت تباہ ہو گئی ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ علاقے کا گھیراؤ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
تحریک طالبان شمالی وزیرستان نے فوج کے جواب میں پمفلٹ جاری کر دیا
March 6th, 2010 · No Comments
طالبان کی طاقت کے سر چشمے اللہ پر ایمان ‘ جہاد ‘ تقویٰ ‘فدائی مجاہدین اور مال غنیمت ہے ‘ پمفلٹ میں موٹو
پاک فوج کی طرف سے 4 مارچ 2010 ء کو شمالی وزیرستان میں جہاز کے ذریعے پمفلٹ گرائے گئے تھے
اسلام آباد ‘ تحریک طالبان شمالی وزیرستان نے فوج کی طرف سے پھینکے گئے پمفلٹ کے جواب میں پمفلٹ جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی طرف سے 4 مارچ 2010 ء کو شمالی وزیرستان میں جہاز کے ذریعے پمفلٹ گرائے گئے تھے ۔ جن پر لکھا تھا کہ پاک افواج اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طاقت کا سرچشمہ تقویٰ ایمان ‘جہاد فی سبیل اللہ ‘ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام ‘ حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان ‘ شمالی و جنوبی وزیرستان کے امن پسند غیور شہری اور جذبہ حب اطوطنی سے سرشار افواج پاکستان کے جری و بہادر سپاہی ہیں جبکہ طالبان کی طاقت کے ذرائع ہندوستان ‘ اسرائیل اور القاعدہ سے حاصل شدہ بھاری رقوم ‘ ان رقوم کے ذریعے سے خریدا گیا اسلحہ و بارود ‘ القاعدہ سے منسلک غیر ملکی دہشت گرد اور موساد جیسی اسلام دشمن ایجنسیاں ‘ سادہ لوح بھٹکے ہوئے نوجوان ‘ افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانے اور چرس و افیون کے سمگلر ہیں جبکہ اس پمفلٹ کے جواب میں شمالی وزیرستان کے طالبان نے بھی پمفلٹ تقسیم کئے ہیں ۔ جن میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی طاقت کے سرچشمے اللہ پر ایمان ‘ اللہ کی راہ میں جہاد ‘ اللہ سے تقویٰ ‘ جذبہ جہاد سے سرشار فدائی مجاہدین ‘ اسلامی امارات افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان ‘ امت مسلمہ کے الفار و مہاجرین کا چندہ اور مال غنیمت ہے ۔ جبکہ پاک فوج کی طاقت امریکہ ‘ نیٹو اور اقوام متحدہ سے حاصل شدہ ڈالرز و اسلحہ ‘ ڈرون و جاسوس طیارے ‘ میڈیا پراپیگنڈہ و دیگر چیزیں ہیں ۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے 4 مارچ 2010 ء کو جہاز کے ذریعے پمفلٹ شمالی وزیرستان میں گرائے گئے تھے جس کے جواب میں تحریک طالبان نے اگلے ہی دن پمفلٹ شمالی وزیرستان میں تقسیم کئے ہیں ۔
Tags: پاکستان
ہنگو ‘ سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 10 افراد جاں بحق، 29 زخمی
March 5th, 2010 · No Comments
دھماکے سے تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ، زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک
ہنگو ‘ ہنگو کی تحصیل ٹل میں پٹرول پمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 10 جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق جمعے کو تقریباً دوپہر ساڑھے بارہ بجے سیکیورٹی فورسز کا قافلہ ہنگو سے کرم ایجنسی جا رہا تھا کہ کہ نامعلوم خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 10 جاں بحق اور29 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ٹل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں تین گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی ایمبولینسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاررائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
مہمند ایجنسی ،مرجانہ ون چیک پوسٹ پر حملہ ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں 30 عسکریت پسند مارے گئے
March 4th, 2010 · No Comments
مہمند ایجنسی ‘ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں مرجانہ ون چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہو گیا ۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 30 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب چمرقند کے علاقے میں مرجانہ ون چیک پوسٹ پر صبح 5 بجے عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور 4 شدید زخمی ہو گئے ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 30 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ عسکریت پسندوں کی 10 لاشیں سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لی ہیں ۔
Tags: پاکستان
مردان شہر کی مارکیٹ میں زوردار دھماکہ ، 24 دکانیں تباہ
March 4th, 2010 · No Comments
دھماکے میں ڈیڑھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ
مردان ۔۔ مردان شہر کی ایک مارکیٹ میں زوردار دھماکے سے 24 دکانیں جزوی طور پر تباہ ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح 8 بجے مردان شہر کے مرکزی کاروباری علاقے میںواقع مارکیٹ ایم سی پلازہ میں شدید دھماکہ ہوا جس سے 24 دکانوں کونقصان پہنچا ۔ دھماکے کے بعد دکانوں میں آگ لگ گئی ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق اس دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے
Tags: پاکستان



