Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

سندھ میں تمام یونین کونسلیں تحلیل ، انتخابات کا انعقاد120 دنوں میں کیا جائیگا۔۔۔۔سید قائم علی شاہ

February 24th, 2010 · No Comments

کراچی میں سیکریٹری بلدیات لالہ فضل الرحمان اور حیدرآباد میں آفتاب کھتری ایڈمنسٹریٹر کے طور پر منصب سنبھالیں گے
وزیر اعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس
کراچی ‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علیشاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں تمام یونین کونسلیں تحلیل کردی گئی ہیں جن پر انتخابات کا انعقاد120 دنوں میں کیا جائیگا۔یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں بتائی۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر پیر مظہر الحق، صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی، صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو، صوبائی وزیر کچی آبادی رفیق انجینئر، متحدہ قومی موومنٹ کے وزیر سید سردار احمد، عوامی نیشنل پارٹی کے وزیر امیر نواب، مشیر اطلاعات جمیل سومرو، وزیر اعلیٰ کے مشیر راشد ربانی، اوروزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معتمد وقار مہدی بھی موجود تھے۔سید قائم علی شاہ نے کہاکہ یونین کو نسلوں کے تحلیل ہوتے ہی ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن افسران (ڈی سی اوز)کراچی کے علاوہ متعلقہ یوسیز میں ایڈمنسٹریٹرز کا چارج سنبھال لیں گے جبکہ کراچی میں سیکریٹری بلدیات لالہ فضل الرحمان اور حیدرآباد میں آفتاب کھتری ایڈمنسٹریٹر کے طور پر منصب سنبھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے لوکل گورنمنٹ لاز کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جسے ایک ماہ میں فائنل کردیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہوں گے جس میں صوبائی الیکشن اتھارٹیز کاتعاون ہوگا اور تمام انتظامات پاکستان الیکشن کمیشن کے متعین کردہ قوانین کی بنیادوں پر کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا کہ تمام ایڈمنسٹریٹرز کو انتخابات شفاف، صاف اور آزاد ماحول میں منعقد کروانے کی ہدایت دی گئی ہیں

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

ہمارا پیمانہ صبرلبریز ہوگیا اب ہم اپنے حقوق کسی کو چھیننے نہیں دیں گے۔۔۔۔وزیر داخلہ سندھ

February 14th, 2010 · No Comments

بدین ‘ سندھ کی دھرتی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو،ذوالفقار علی بھٹو سمیت کئی اپنے پیاروں کی لاشوں کو اپنے سینے سے لگایا ہے تاہم اب ہماراپیمانہ صبرلبریز ہوگیا اب ہم اپنے حقوق کسی کو چھیننے نہیںدیں گے اور اپنے حقوق چھین کر لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے کٹریو گھنور کے قریب گاؤں یوسف خان چانگ میں آل پاکستان چانگ برادری کنونشن میں عوام کی بڑی تعداد کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فخر سندھ ہوش محمد شیدی کے نعرے’’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں‘‘پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم یہ نعرہ بلند کرتے ہیں کہ ’’مرسوں مرسوں حق تاں دستبردارانہ تھیسوں‘‘انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس لیڈر کے کارکن ہیں جنہوں نے رات کے اندھیرے میںملک سے فرار ہونے کے بجائے پھانسی کے پھندے کو چوما۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی کی قیادت نے محترمہ بے نظیربھٹو کو وطن آنے سے روکا تاہم ملک کے غریب اور سادح لوح عوام کی خدمت اورمحبت انہیں کھینچ لائی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کی جدوجہد کی خاطر ہی ملک سے پرویز مشرف کے کالے دور کا خاتمہ اور جمہوریت کا سورج طلوع ہوا۔ کنونشن سے چانگ برادری کے سردار کمال خان چانگ نے بھی خطاب کیا ۔کنونشن میں ملک بھر سے چانگ برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Tags: پاکستان

سندھ اسمبلی ‘ متحدہ قومی موومنٹ کابائیکاٹ جاری رہا

February 3rd, 2010 · No Comments

ایم کیو ایم کے تحفظات دور نہیں کئے گئے ۔۔۔۔فیصل سبزواری
میں نے کوئی غلط بات نہیں کی۔۔۔۔آغا سراج درانی
کسی کو اختیار نہیں کہ وہ اسپیکر کو دہشت گرد کہے۔۔۔قائم مقام اسپیکر
کراچی ‘ سندھ اسمبلی سے متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کابائیکاٹ بدھ کو بھی جاری رہا جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور نہیں کئے گئے تاہم آغاسراج درانی نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کہی۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں شہر میں ہونے والی ٹارگیٹ کلنگز میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیئے دعائے مغفرت کی گئی۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے چشمہ جہلم لنک کینال پاور پلانٹ پر نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے سندھ کے تحفظات کا اظہار کیا۔ بعد میں سندھ اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی کی قائم مقام اسپیکر شہلا رضانے کہا ہے کہ ہمارے بڑوں کے درمیان مفاہمت کی پالیسی جاری رکھنے پر گفتگو ہوئی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اسپیکر کو دہشت گرد کہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی قوانین کے تحت اسپیکر کو اجلاس چلانے کیلئے اختیارات حاصل ہیں اور میں نے اسپیکر کے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ہاوس کو چلایا، شہلا رضا نے کہا کہ رولز 215 کے تحت وزیر اپنے محکمے کے بارے میں عوامی مفادات کے تحت بیان دے سکتے ہیں تاہم وزراء دوسرے وزیر کے محکمے کی کارکردگی پر بات نہ کریں۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور سندھ اسمبلی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، الطاف حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کے تمام وزراء کو اشتعال انگیز بیانات دینے روک دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں اس وقت تک اسمبلی بائیکاٹ جاری رہے گا۔ جب فیصل سبزواری سے پوچھا گیا کہ ان کے مطالبات کیا ہیں تو انہوں نے بتایا کہ منگل کو ہم نے تمام مطالبات پیپلزپارٹی کے سامنے رکھ دیئے تھے۔ واضح رہے کہ منگل کو ایم کیو ایم کی جانب پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی کے رہنما ؤں ذوالفقار مرزا اور آغا سراج درانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ انہوں نے منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جو بات کہی تھی، اس پر قائم ہیں۔ حکومت تمام غلط فہمیاں مل بیٹھ کر دور کرنا چاہتی ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص غلط کام کرتا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیئے۔

Tags: پاکستان

صدر آصف علی زرداری کا سندھ میں 4 ماہ کے اندر اندر بلدیاتی انتخاب کرانے کا اعلان کر دیا

January 28th, 2010 · No Comments

کراچی ‘ صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں چار ماہ کے اندر بلدیاتی انتخاب کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اعلان صدر نے ترکی سے وطن واپسی پر کراچی میں کیا جہاں انھوں نے لیاری میں ہسپتال اور کالج کا افتتاح بھی کیا جبکہ کلفٹن کے علاقے بول بیسن میں بے نظیر بھٹو شہید کی پارک کا بھی افتتاح کیا۔

۔۔تفصیلی خبر۔۔۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات آئندہ4ماہ کے اندر جماعتی بنیادوں پر کرا دیئے جائیں گے۔۔۔۔صدر زرداری
حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،اتحادی جماعتیں جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار اد ا کریں گی
لیاری ندی کے سیوریج کے پانی کی ٹریٹمنٹ سے اسے قابل استعمال بنایا جائے گا
کراچی اور حیدر آباد کے درمیان ذوالفقار آباد کے نام سے ایک جدید شہر بنایا جا رہا ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی افتتاح تقریب سے خطاب

کراچی ‘ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات آئندہ4ماہ کے اندر جماعتی بنیادوں پر کرا دیئے جائیں گے۔پیپلز پارٹی کی حکومت آئندہ 5برس تک قائم رہے گی ۔اتحادی جماعتیں جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار اد ا کریں گی۔کراچی اور لیاری کا گوگل میپ تشکیل دیا جائے میں تمام ترقیاتی کاموں کو کمپیوٹر پر دیکھنا چاہتا ہوں ۔لیاری کے غریب عوام کیلئے اسپیشل ہاؤسنگ اسکیم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے زمین وزیر اعلیٰ سندھ اور فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔کراچی کو ماڈل سٹی بنایا جائے اور اس میں ترقیاتی پروگراموں کی نگرانی میں خود کروں گا ۔لیاری ندی کے سیوریج کے پانی کی ٹریٹمنٹ سے اسے قابل استعمال بنایا جائے گا ۔کراچی اور حیدر آباد کے درمیان ذوالفقار آباد کے نام سے ایک جدید شہر بنایا جا رہا ہے جس کا افتتاح اگلے ماہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے کہاکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات آئندہ چار ماہ میں پارٹی بنیادوں پر کرائے جائیں گے تاکہ عوام ان پارٹیوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں سکیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں باہم مل کر جمہوریت کو مضبوط کریں گے جس کی وجہ سے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 5برسوں میں عوام کو بہت فرق نظر آئے گا ،ماضی میں ہماری حکومتیں کبھی 18 ماہ میں اور کبھی 3سال میں ختم کر دی گئیں مگر اب پارلیمنٹ مضبوط ہے اور موجودہ حکومت اپنے 5سال پورے کرے گی جس کے بعد نئے انتخابات میں جو بھی پارٹی جیتے گی اسے حکومت بنانے کا موقع دیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی قدر ہے اس لئے کہ ہم نے جمہوریت کے لئے نہ صرف بڑی قربانیاں دی ہیں بلکہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔اس موقع پر لیاری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے لیاری سے انتخاب لڑا تھا جبکہ بلاول بھٹو زرداری کا برتھ سرٹیفکیٹ بھی لیاری کا بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے نبیل گبول کی سیٹ کو خطرہ ہے ۔انہوں نے حکومت سندھ کو ہدایت کی کہ لیار ی اور کراچی کا گوگل میپ تیار کیاجائے تاکہ میں لیاری اور کراچی کے منصوبوں کی اپنے کمپیوٹر پر مانیٹرنگ کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سندھ حکومت اس سلسلے میں ایک خصوصی پروگرام بنائے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ لیاری کے غریب عوام کو مفت رہائشی فلیٹ فراہم کرنے کیلئے اسپیشل ہاؤسنگ اسکیم تیار کی جار ہی ہے جس کے لئے زمین وزیر اعلیٰ سندھ مہیاکریں گے جبکہ فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاورٹی سروے کرا رہی ہے جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے نہ صرف غریب عورتوں کو الاؤنسز فراہم کئے جا رہے ہیں،انہوںنے کہا کہ غریبوں کا پاکستان پر حق ہے اور ہم انہیں یہ حق ضرور دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لیاری ایک بڑا مسئلہ گنجان آبادی ہے جبکہ دوسرا مسئلہ سیوریج ہے۔انہوں نے کہا کہ لیاری ندی کے سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرکے قابل استعمال بنایا جائے۔کراچی کی ترقی کے حوالے سے ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی میں جلد ہائی ڈینسٹی پروجیکٹ کا اعلان کرے گی۔ہم کراچی کے بجٹ کو اتنا بڑھایا جائے گا کہ جس سے کراچی کو ایک ماڈل سٹی بنایا جا سکے۔اس سلسلے میں کراچی کی آمدنی کو بڑھانے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کا موسم بہت بہتر ہے جہاں لوگ فلیٹوں میں رہنا پسند کرتے ہیں ۔اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہاکہ کراچی اور حیدر آباد کے درمیان ذوالفقار آباد کے نام سے ایک ماڈرن شہر بسایا جارہاہے جس کی منصوبہ بندی اس طرح کی گئی ہے کہ آئندہ نسلوں کو بھی فائدہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے پی سی ون میں یہ خیال رکھا گیا ہے کہ آئندہ سو یا ڈیڑھ سو سال تک وہاں کے رہائشیوں کو اسکولوں ،اسپتالوں سمیت دیگر سہولیات کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار آباد گریٹر کراچی پروجیک کا حصہ ہو گا جبکہ ذوالفقار آباد کو کرائم فری سٹی بنایا جائے گااور اس سلسلے میں مکمل منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار آباد پروجیکٹ کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا اس سلسلے میں صوبائی حکومت انتظامات مکمل کرے۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار آباد میں رہائش کیلئے ایک خصوصی تخیل(اسپیشل کانسیپٹ) پیش کیا جائے گا۔صدر آصف زرداری نے اپنی تقریر کے اختتام پر پاکستان کھپے اور جئے بھٹو کا نعرہ لگایا

Tags: پاکستان

ملک کو ایک خطرناک خانہ جنگی کی طرف لیجایا جارہا ہے ‘ میر حاصل خان بزنجو

January 19th, 2010 · No Comments

اگر صورت حال بدستور اس طرح رہی تو پاکستان صومالیہ ایتھوپیا کی طرف رہنے کا قابل نہیں ہوگا
وزیرداخلہ کے ان اعلانات کے بعد کہ غائب شدہ افراد پاکستان کے ایجنسیوں کے پاس نہیں ہیں اور وہ افغانستان میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں بلوچ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے،نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر کا ’’ثناء نیوز‘‘ سے گفتگو

خضدار (ثنا ء نیوز )نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ملک کو ایک خطرناک خانہ جنگی کی طرف لیجاجارہا ہے اگر صورت حال بدستور اس طرح رہی تو پاکستان صومالیہ ایتھوپیا کی طرف رہنے کا قابل نہیں ہوگا پاکستان کثیر الاقوامی ملک ہے یہاں پر رہنے والے اقوام کی تاریخی روایات وسرزمین ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں پر رہنے والے اقوام اور صوبوں کو ان کے حقوق نہیں دئے گئے جس کی وجہ سے آج پاکستان کے اقوام میں عداوت ونفرتوں کا ایک واضح خلیج واقع اس طرح کے حالات کے بعد باہر کے دشمنوں کو شورش لڑائیاں اور تقسیم پیدا کرنے کی جرات پیدا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ،،ثناء نیوز ،، سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے اصولی موقف کو حکمرانوں کے سامنے رکھا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین اور اس سے نکلنے والے معدنیات تیل وگیس کے نہ ختم ہونے ذخائر بلوچ قوم کی ملکیت ہیں ان کے ہر بلوچ قوم کا پہلا حق تسلیم کیا جائے اور ان سے حاصل ہونے والے آمدن کو بلوچستان کی تعمیر وترقی میں صرف کیا جائے لیکن یہاں سے نکلنے والی گیس سے بلوچستان کے 95 فیصد لوگ ناآشنا ہیں جبکہ گیس رائلٹی کی مد میں مرکزی حکومت بلوچستان کا اربون روپے مقروض ہے حکومت بلوچستان کا یہ حصہ گذشتہ چالیس سالوں سے دبائے رکھا ہے دوسری جانب وہ بلوچستان کے لئے برائے نام پیکیج اور مذاکرات اعلان کرتی ہے ہم نے بارہا یہ موقف دہرایا کہ بلوچ قوم مراعات وپیکیج کی ضرورت نہیں بلکہ ہم کو ہمارا حق دیا جائے لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے میں ہرگز سنجیدہ نہیں بلکہ وہ محض وقت ضائع کررہا ہے اس لئے بلوچستان کے جماعتوں کو حکومت کے دعوؤں پر ہرگز اعتماد نہیں گمشدہ افراد کے بازیابی کے بارے وزیراعظم نے جو اعلان کیا تھا وہ گذشتہ عید سے پہلے اپنے گھروں کو آئیں گے لیکن حکومت اپنے اس وعدہ پر عملدرآمد نہیں کرسکا ہے جبکہ وزیرداخلہ کے ان اعلانات کے بعد کہ غائب شدہ افراد پاکستان کے ایجنسیوں کے پاس نہیں ہیں اور وہ افغانستان میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں بلوچ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت اصل حقائق کو چھپارہی ہے کہ ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں ملک کے اصل حکمران مقتدرقوتیں ہیں ان کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا ہے

Tags: پاکستان