Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4
Pages: 1 2 3 4 5 Next

قومی کرکٹ ٹیم کے 35 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

March 19th, 2010 · Comments Off

ٹی ۔ 20 ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان 22 مارچ کو کیا جائے گا
لاہور ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے 35 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا جلد اعلان کر دے گا۔ تمام سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کی، جس میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے علاوہ مستقبل میں ایونٹس کے لئے قومی ٹیمیں تشکیل دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے امید ہے کہ بورڈ پلیئرز کی فہرست جلد جاری کر دے گا۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ کپتان کی تقرری ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ،یہ چیئرمین بورڈ کا صوابدیدی اختیار ہے اور امید ہے کہ کپتان کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اگلے ایک دو دن میں سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور چیئرمین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے۔ اعجاز بٹ کو میں نے مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ 23مارچ کو ہونے والے میچ میں قومی کیمپ کی تاریخ طے کی جائے گی جب کہ کپتان کا اعلان22 مارچ تک کردیا جائے گا۔

Tags: سپورٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ‘ تیسرا ٹی ۔ 20 ورلڈکپ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا

March 19th, 2010 · Comments Off

اسلام آباد ‘ تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 30 اپری سے شروع ہو گا جو 16 مئی تک جاری رہے گا ۔ پی سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے آٹھ رکنی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے قومی ٹیم کے منیجر یاور سعید، ایسوسی ایٹ منیجر شفقت رانا، کوچ وقار یونس، اسسٹنٹ کوچ اعجاز احمد، فزیو ڈاکٹر فیصل حیات، ٹرینر ڈیوڈ ڈائر، ویڈیو اینالسٹ محمد طلحہ اور سکیورٹی منیجر خواجہ نجم ہوں گے۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تیس اپریل سے سولہ مئی تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

Tags: سپورٹس

میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو منظر عام پر لا کر عبرتناک سزائیں دیء جائیں ‘ توقیر ضیاء

March 17th, 2010 · Comments Off

لاہو ر ‘ پی سی بی کے سابق چیئرمین توقیر ضیا نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو منظر عام پر لاکر عبرتناک سزائیں دی جائیں۔ یہاں میڈیا سے گفتگو میں توقیر ضیاء کا کہنا تھا کہ بورڈ کو میچ فکسنگ کا پینڈورا بکس نہیں کھولنا چاہیے تھا اور اگر کھول لیا ہے تو اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ہی بہترین چوائس ہیں۔عامر سہیل نے کہا کہ بورڈ کو میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو واضح کرکے پیش کرنا چاہئے۔پی سی بی کے سابق چیئرمین توقیر ضیا لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت کے امیدوار ہیں اور نارتھ زون کی کلبوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Tags: سپورٹس

سزا یافتہ قومی کرکٹرز کو 30 دنوں کے اندر اپیل کرنے کا حق دے دیا گیا

March 17th, 2010 · Comments Off

لاہور ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سزاؤں اور بھاری جرمانوں کے بعد تمام سات کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں اور ان کو اپیل کے لئے30 دن کا وقت دیا گیا ہے تاہم میچ فکسنگ کے الزامات پر کرکٹرز بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی نے شوکاز نوٹس میں کھلاڑیوں کو ان کا جرم بتا کر فیصلوں کے خلاف30 دن میں اپیل کا اختیار دیا ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف، یونس خان، شعیب ملک، شاہد آفریدی، رانا نوید الحسن، کامران اکمل اور عمر اکمل کو خطوط گھر کے پتے پر روانہ کیے گئے ہیں۔ بورڈ کے ذرائع کے مطابق کھلاڑی چیئرمین اعجاز بٹ سے اپیل کر سکتے ہیں تاہم سزاؤں کے اعلان کے ایک ہفتے بعد کسی کھلاڑی نے اپنی سزا کے خلاف بورڈ سے ازخود رابطہ نہیں کیا ہے۔

Tags: سپورٹس

قومی کرکٹرز کو سزائیں ‘ ملک بھر میں پلیئرز ایسوسی ایشن قائم کرنے میں تیزی

March 17th, 2010 · Comments Off

لاہور ‘ قومی کرکٹرز کے خلاف پی سی بی کے حالیہ کارروائیوں کے بعد ملک میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے قیام کی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے۔ بعض سابق کھلاڑی پلیئرز ایسوسی ایشن قائم کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ایجنٹ اور پورٹ فولیو نامی ادارے کے سربراہ سلمان احمد بھی اس حوالے سے سرگرم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے امریکا میں انٹرنیشنل پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ٹم مے سے ملاقات کی جس میں ایسوسی ایشن کے قیام کے حوالے سے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔ سلمان احمد نے بتایا کہ ایسوسی ایشن میں اہم عہدے کرکٹرز کے پاس ہوں گے جب کہ ایگزیکٹیو بورڈ ٹیکنو کریٹس پر مشتمل ہوگا۔ اس سے قبل سابق کپتان یونس خان اور راشد لطیف پلیئرز ایسوسی ایشن کے قیام کے حوالے سے بیانات دے چکے ہیں لیکن اس حوالے سے عملی کام نہیں ہو سکا۔ بنگلہ دیش، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز میں حال ہی میں پلیئرز ایسوسی ایشنز بنی ہیں جب کہ پاکستان میں اس حوالے سے ابھی تک مثبت پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔

Tags: سپورٹس

ڈیوس کپ نیوزی لینڈ منتقل کرنے پر پاکستان کا احتجاج

March 17th, 2010 · Comments Off

ڈیوس کپ نیوزی لینڈ میں کرانے کی بجائے نیوٹرل مقام پر منعقد کیا جائے
پاکستان ٹینس فیڈریشن کا مطالبہ
اسلام آباد ‘ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کا اہم مرحلہ پاکستان سے نیوزی لینڈ منتقل کئے جانے کے فیصلہ پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے یہ مقابلہ نیوٹرل مقام پر منتقل کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے یہ مقابلہ نیوزی لینڈ منتقل کیا ہے جبکہ گراؤنڈ کے انتخاب کا حق بھی نیوزی لینڈ کو دے دیا گیا ہے۔ پی ٹی ایف نے آئی ٹی ایف کے اس فیصلہ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس مقابلہ کو نیوٹرل مقام پر منتقل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ڈیوس کپ ٹائی کے یہ اہم میچز چھ، نو اور گیارہ جولائی کو کھیلے جائینگے۔

Tags: سپورٹس

شاہد آفریدی کو دوبارہ ٹی ۔ 20 قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

March 16th, 2010 · Comments Off

اسلام آباد‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو ٹوئنٹی20۔ ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین اعجاز بٹ نے شاہد آفریدی سے ملاقات کرکے انہیں کپتانی کیلئے گرین سگنل دیدیا۔ شاہد آفریدی نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں بال ٹمپرنگ کی تھی جس کی وجہ سے ان پر آئی سی سی کے میچ ریفری رانجن مدوگالے نے دو میچوں کی پابندی لگائی جبکہ پی سی بی نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر شاہد آفریدی پر30لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کپتانی کی ریس سے مصباح الحق، عبدالرزاق اور سلمان بٹ خارج ہو چکے ہیں۔ چیئرمین نے شاہد آفریدی کے علاوہ کسی اورکھلاڑی سے کپتانی کے معاملے پر بات نہیں کی اس طرح ایک بار پھر شاہد آفریدی کے نام قرعہ فال نکلا ہے۔

Tags: سپورٹس

قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی ‘ سابق کھلاڑی بھی دو گروپوں میں تقسیم

March 16th, 2010 · Comments Off

لاہور‘ سابق اولمپئینز نے ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر ہاکی فیڈریشن پر تنقید کو رد کرتے ہوئے موجودہ فیڈریشن کی پالیسیز سے اتفاق کیا ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپئین محمد عثمان،ارشد چوہدری،انجم سعید ،محمد اشتیاق اور زاہد شریف نے کہا کہ اصلاح الدین،شہناز شیخ اور نوید عالم کئی بار آزمائے جا چکے ہیں اور اب بھی وہ ہاکی بہتری کے لیے نہیں محض عہدوں کے لیے زور لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قاسم ضیا اور آصف باجوہ کی ہاکی پالیسیاں درست ہیں اور انہیں مزید وقت ملا تو ٹیم پرفارمنس مزید بہتر ہو گی۔اس موقع پر سابق اولمپئینز نے ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فیڈریشن عہدیدران کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔

Tags: سپورٹس

سیکورٹی خدشات ‘ ڈیوس کپ پاکستان سے نیوزی لینڈ منتقل کردیا گیا

March 16th, 2010 · Comments Off

لندن ‘ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سیکیورٹی کے سبب ڈیوس کپ پاکستان سے نیوزی لینڈ منتقل کردیا ۔ پاکستان کرکٹ ورلڈکپ کے بعد ٹینس کے عالمی مقابلے کی میزبانی سے بھی محروم ہوگیا ۔ آئی ٹی ایف کی ڈیو س کپ کمیٹی نے ایک بیان میںپاکستان اور نیوزی لینڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایشیا اوشنیا گروپ ٹو سیمی فائنل 9 جولائی سے 11 جولائی تک پاکستان کی بجائے نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا ۔ ڈیوس کپ کمیٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی میٹنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا اور قرعہ فال نیوزی لینڈ کے نام نکلی ہیں۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے آئی ٹی ایف سے کہا تھا کہ ڈیوس کپ کسی دوسرے ملک یا نیوزی لینڈ منتقل کیاجائے ۔نیوزی لینڈ ٹینس کے مینجر ٹریسی ہال کا کہنا ہے کہ بہت سے کھلاڑی پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر پر تشو یش کا اظہار کرچکے تھے اور وہ وہاں نہیں جانا چاہتے تھے ۔ اس لیے نیوزی لینڈ کو میزبانی ملنے پر خوش ہیں

Tags: سپورٹس

کرکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ‘ اپیلوں کیلئے سابق ججز پر مشتمل ثالثی پینل تشکیل دیا گیا

March 15th, 2010 · Comments Off

اسلام آباد‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جن کرکٹرز پر پابندی اور جرمانے عائد کیے گئے ہیں، وہ اپنی سزاؤں کے خلاف بورڈ سے اپیل کر سکتے ہیں۔ ان کی سماعت تین سابق ججوں پر مشتمل پی سی بی کا ثالثی پینل کرے گا۔کمیٹی ریٹائر جسٹس جمشید علی شاہ، ریٹائرڈ جسٹس عرفان قادر اور ریٹائرڈ جسٹس منیر اے شیخ پر مشتمل ہے۔ پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ یہ غیرجانبدارانہ ثالثی پینل اپیلوں پر فیصلہ کرے گا، تاہم ابھی تک کسی کھلاڑی نے بورڈ کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کوشوکاز نوٹس روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے منیجر یاور سعید نے کہا ہے کہ کھلاڑی سزاؤں کے خلاف ثالثی پینل سے رجوع کریں تاکہ غیرجانبدار پینل انہیں انصاف فراہم کرے۔ سزائیں پی سی بی کے ضابطہ? اخلاق اور آئین کے تحت دی گئی ہیں۔

Tags: سپورٹس