Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 4
Pages: 1 2 3 4 5 6 7 Next

سوڈان ، دو بڑے قبائل کے درمیان گھوڑوں اور مویشیوں کو پانی پلانے پر لڑائی ، 244 افراد ہلاک

May 29th, 2009 · No Comments

خرطوم ۔سوڈان کے دو بڑے قبائل کے درمیان گھوڑوں اور مویشیوں کوپانی پلانے پر شروع ہونے والی لڑائی میں 244 افراد ہلاک ہو گئے ۔ سوڈان کے وزیر ابراہیم محمود کے مطابق گزشتہ ہفتے جنوب مغربی علاقوں میں آباد قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران 75 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ۔ سوڈان کے وزیر داخلہ کے مطابق مارے جانے والوں میں سے 79 کا تعلق مصریہ اور 80 کا رسکات قبیلے سے ہے

Tags:

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Urdu , Urdu News , World News

سوڈان: فوج اور باغیوں میں جھڑپیں،20فوجی ہلاک، 31زخمی

May 26th, 2009 · No Comments

خرطوم ۔ سوڈان کے صوبے دارفور میں باغیوں کے ساتھجھڑپوں میں20 سوڈانی فوجی ہلاک ہوگئے۔ سوڈانی میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارفور میں سوڈانی فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں20 فوجی ہلاک جبکہ31 سے زائد زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب باغیوں نے چاڈ سے ملحق سرحدی علاقے میں واقع سوڈانی فوج کی چھاؤنی پر حملہ کردیا۔ باغیوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورنوئے شہر کا کنٹرول پہلے ہی سنبھال لیا ہے جبکہ متعدد سوڈانی فوجی بھی یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والی جھڑپوں میں تینتالیس باغی مارے گئے

Tags: ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Urdu , Urdu News , World News

سوڈانی صدر کے خلاف عالمی عدالتی فیصلے سے امن مذاکرات کا عمل خطرے میں پڑ گیا ، افریقی یونین کی مایوسی

March 5th, 2009 · No Comments

عدیس ابابا ۔افریقی یونین نے عالمی جنگ ٹربیونل کی جانب سے سوڈان کے صدر عمر البشیر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی عدالتی فیصلے سے سوڈان میں امن مذاکرات کا عمل خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ افریقی یونین کے سینےئر سربراہ جین پنگ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ عالمی عدالت کے فیصلہ سے سوڈان میں جاری امن مذاکرات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ جین پنگ کا کہناہے کہ عدالت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت افریقہ پر وار کیاہے اور اس مقصد کے لیے سوڈان کو چن لیاگیا۔ افریقی یونین کے سربراہ نے کہاکہ عالمی عدالت کو افغانستان ، عراق ، غزہ ، کولمبیا ، اور قفقاز میں جرائم تو نظر نہیں آ رہے لیکن امریکا مخالف سوڈانی حکمران ان کی نظروں میں آ گئے۔ انہوںنے کہاکہ ایسا عالمی انصاف سمجھ سے بالا تر ہے

Tags: ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Urdu , Urdu News , World News

سوڈان کا صدر عمر حسن احمد البشیر کے انٹر نیشنل کریمنل کورٹ کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار

March 5th, 2009 · No Comments

اسلام آباد ۔ سوڈان نے صدر عمر حسن احمد البشیر کے انٹر نیشنل کریمنل کورٹ کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیاہے او رکہا ہے کہ آئی سی سی کے اس فیصلے سے سوڈان اوراس کے ہمسایہ ممالک نے امن وامان کی صورتحال خراب ہونے اور عدم استحکام پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان میں سوڈانی سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ ایسے وقت میں جب سوڈان میں صدر عمرحسن احمد البشیر امن وامان قائم کرنے میں کامیاب ہونے کے قریب تھے ایسے وقت میں بین الاقوامی جرائم کی عدالت نے غیر منصفانہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر کے ایک غلط اقدام کیاہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ آئی سی سی کی طرف سے سوڈانی صدر پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جو ایک سیاسی پراسیکیوٹر جنرل نے لگائے ہیں جس نے کبھی بھی دارفور اور سوڈان کا دورہ نہیں کیا۔جبکہ انٹر نیشنل کمیشن آف انکوائری کے سربراہ انٹولو کیسس نے واضح طور پر یہ بات کہی تھی کہ دار فور میں انسانیت کش جرائم کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔انٹر نیشنل کریمنل کورٹ کی طرف سے سوڈانی صدر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کا مقصد وہاں پر حکومت کو تبدیل کرنا ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ اس پورے معاملے میں بین الاقوامی قوانین کو مسلسل نظر انداز کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں منظور ہونے والی قرار داد نمبر 1593 کو خاطر میں نہیں لایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ سوڈان ایک سال کے اندر دارفور اور دوسرے علاقوں میں امن پیدا کر کے صورتحال معمول پر لے آئے ۔بیان میں کہاگیاہے کہ آئی سی سی کے اس فیصلے کے اثرات سوڈان کی امن وامان کی صورتحال پر منفی پڑیں گے۔اس فیصلے سے باغیوں کے حوصلے بڑھیں گے اور حکومت ملک میں امن وامان کی صورتحال قابو رکھنے میں مشکلات سے دو چار ہو سکتی ہے۔بیان کے مطابق اس غیر منصفانہ فیصلے کی روشنی میں سوڈان نے اس کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیاہے اور اس پر اعتراضات کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری اور امن کے خواہاں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ آئی سی سی کے اس فیصلے کی مخالفت کریں کیونکہ اس فیصلے سے سوڈان اس کے ہمسایہ ممالک اور براعظم افریقہ کے ممالک کی خود مختاری ، اتحاد اور استحکام خطرے میں پڑ گیا ہے

Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News

چین اور مصر کا سوڈانی صدر عمر حسن البشیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا مطالبہ

March 5th, 2009 · No Comments

سوڈان میں سفاکانہ کارروائیاں کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے ، امریکا

نیویارک ۔ سلامتی کونسل کے مستقل چےئرمین ملک چین سمیت مصر نے سوڈانی صدر عمر حسن البشیر کی گرفتاری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ امریکا نے کہاہے کہ سوڈان میں سفاکانہ کارروائیاں کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں ہونا چاہیے ۔ ہیگ میں انسداد جرائم کی عالمی عدالت کی ترجمان لورنس بلورین نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ عمر البشیر پر شورش زدہ صوبے ڈارفور کے عام شہروں میںحملوں اور قتل سمیت دیگر الزامات ہیں۔ عدالت کاکہنا ہے کہ عمر البشیر کے خلاف نسل کشی کے ٹھوس شواہد نہیں ملے ۔ عمر حسن البشیر نے عالمی عدالت کے فیصلے کو نو آبادیاتی نظام کا حصہ قرار دیاہے۔ فیصلے کے بعد خرطوم میں سینکڑوں افراد عمر حسن البشیر کے حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ادھر امریکا نے کہا ہے کہ سوڈان میں ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے جبکہ چین اور مصر نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے سوڈانی صدر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Urdu , Urdu News , World News