سوات ‘ سوات کے شہر مینگورہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں ایک بچے سمیت 13 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہو گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑا لیا ۔ جس کے باعث 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔ جبکہ 52 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ خودکش حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ دھماکے سے متعدد گاڑیاں تباہ اور پبلک لائبریری اور ہوٹل سمیت متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سرحد سے رپورٹ طلب کر لی ہے
مینگورہ میں سیکورٹی فورسز کے قریب خودکش حملہ ‘ ایک بچے سمیت 13 افراد جاں بحق ‘ 52 زخمی
March 13th, 2010 · Comments Off
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
مدین ، سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں طالبان کمانڈر مولانا محمد عالم 5ساتھیوں سمیت ہلاک
March 1st, 2010 · No Comments
ہلاک ہونے والوںمیں مولانا محمد عالم بنوری کا قریبی ساتھی شمس الحق بھی شامل ہے
محمد عالم کالعدم تحریک طالبان کے مولانا فضل اللہ کے نائب تھے، سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی
سوات ‘ سوات کے علاقے مدین میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران طالبان کمانڈر مولانا محمد عالم بنوری5ساتھیوں سمیت مارے گئے۔ہلاک ہونے والوںمیںمولانا محمد عالم بنوری کا قریبی ساتھی شمس الحق بھی شامل ہے۔ محمد عالم کالعدم تحریک طالبان کے مولانا فضل اللہ کے نائب تھے۔محمد عالم کاتعلق مدین سے تھا اور رہائش شنگلہ میں تھی۔ محمد عالم کوشدت پسندوں کے غیر قانونی ایف ایم ریڈیو پر شعلہ بیان تقاریر کے ذریعے رائے عامہ کو متاثر کرنے میں بھی ماہر سمجھا جاتا تھا۔محمد عالم بنوری کے پکڑے جانے پر حکومت پاکستان نے ایک کروڑ روپے انعام مقرر کررکھا تھا اور انہیں ملا ریڈیو کے نام سے جانا جاتا تھا۔
Tags: پاکستان
سوات حلقہ پی اف ۔83 کے ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کامیاب
January 28th, 2010 · No Comments
سوات ‘ سوات کے حلقہ پی ایف 83 کے ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار رحمت علی کامیاب قرار پائے ہیں غیر سر کاری نتائج کے مطابق رحمت علی نے 6952 ووٹ حاصل کئے ہیں جمعرات کو سرحد کے دو حلقوں مانسہرہ کے حلقے این اے 21 اور سوات کے حلقہ پی ایف83 میں ضمنی انتخابات منعقد کئے گئے تھے پولنگ صبح 8سے سے 5بجے شام تک کامیابی سے جاری رہی۔ غیر سر کاری نتائج کے مطابق سوات کے حلقہ پی ایف 83 میں رحمت علی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے جلات خان 3304ووٹ لے کر دوسرے اور جماعت اسلامی کے حسین احمد کانجو 2820ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
این اے 21 مانسہرہ2 اور پی ایف 83 سوات چار کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
January 28th, 2010 · No Comments
اسلام آباد ‘ این اے 21 مانسہرہ2 اور پی ایف 83 سوات چار کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ سوات میں پورے حلقے کو حساس قرار دیا گیا ہے جس کے لئے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن صوبہ سرحد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگئی ہے اوریہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق این اے 21 مانسہرہ2 اور پی ایف 83 سوات چار کے ضمنی انتخابات میں پانچ لاکھ 39ہزار رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے دونوں حلقوں میں عام تعطیل ہے ۔ مانسہرہ میں قومی اسمبلی کی نشست کے لئے 289 اور سوات کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے 80 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں سوات کے پندرہ پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اور باقی ماندہ65 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ مانسہرہ کے 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اور79 کو حساس قرار دیا گیا ہے اس حلقے میں145 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں حلقوں میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن کا عملہ ہی مکمل طور پر انتخابات کا انعقاد کررہا ہے اور پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں اور وہ قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر چھ ماہ تک قید کی سزا دے سکتے ہیں۔
Tags: پاکستان
کرم ایجنسی۔ ۔ ۔ سیکورٹی فورسز کا آپریشن راہ نجات جاری
January 26th, 2010 · No Comments
اسلام آباد ‘ سیکورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں جاری آپریشن میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 15 عسکریت پسند ہلاک،4گرفتار جبکہ 8سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے پیر کے روز ایف سی میڈیا سنٹر کے ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں جاری آپریشن کے دوران 15 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیاہے جبکہ عسکریت پسندوں کے ساتھ ہو نے والی جھڑپ کے دوران 8 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ خیبر ایجنسی سے چار مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا عسکریت پسندوں نے کرم ایجنسی کے علاقہ ٹینڈو میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو فرار ہو نے پر مجبور کر دیا ایف سی کے ترجمان نے بتایا کہ فورسز نے گردائی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ترجمان نے بتایا کہ مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ اور مہمند رائفلز کے کمانڈرکی زیر صدارت علماء کا جرگہ مہمند ایجنسی میں ہوا جس میں علمائے جرگہ نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مکمل کیا جا سکے علماء نے پولیوویکسین بچوں کو پلانے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کر نے کی بھی یقین دہانی کرائی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ باجوڑ ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ مسلم کھوڑ اور دیر میں جاری آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کیا گیا ہے ترجمان کے مطابق زمین ڈیرہ،بشاگرام اور لعل قلعہ میں آپریشن سے متاثرہ افراد میں غذائی اشیاء کی تقسیم کے لئے ڈسٹری بیوشن سنٹر قائم کر دئیے گئے ہیں۔
Tags: پاکستان
اورکزئی اور مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 8 شدت پسند ہلاک
January 23rd, 2010 · No Comments
باجوڑ ایجنسی میں ویگن پر سڑک کے کنارے بم دھماکے میں خاتون جاں بحق 23 مسافر زخمی
سوات اور فاٹا کے مختلف علاقوں سے کمانڈر ابو فراج کے بھائی اور خود کش بمباروں سمیت 16 شدت پسند گرفتار
سوات کے مختلف علاقوں میں قائم سیکورٹی فورسز کی بعض چیک پوسٹیں ختم ، بعض پر پولیس تعینات کر دی گئی
ہنگو + سوات + غلنئی ‘ اورکزئی اور مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 8 شدت پسند ہلاک جبکہ باجوڑ ایجنسی میں ویگن پر سڑک کے کنارے بم دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور 23 مسافر زخمی ہو گئے۔ سوات اور فاٹا کے مختلف علاقوں سے طالبان کمانڈر ابو فراج کے بھائی اور خود کش بمباروں سمیت 16 شدت پسند گرفتار کر لیے گئے۔ سوات کے مختلف علاقو ںمیں قائم سیکورٹی فورسز کی بعض چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا جبکہ بعض پر پولیس تعینات کر دی گئی ۔اورکزئی ایجنسی کے علاقے چھپری فیروز خیل میں علی الصبح سیکورٹی فورسز کی چوکی پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا ۔ جوابی کارروائی میں 7 شدت پسند مارے گئے ۔ شدت پسندوں کی 2 گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں ۔ آخری اطلاعات تک کارروائی جاری تھی اور سیکورٹی فورسز کے جانی نقصان کا کوئی علم نہیں ادھر سوات میں طالبان کمانڈر ابو فراج کے بھائی نے خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے برابانڈی میں دہشت گرد کمانڈر ابو فراج کے بھائی عبد البصیر عرف پوک خان نے خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے ۔ کمانڈر ابو فراج بھی چند روز قبل فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گیا تھا ۔ دوسری جانب سوات کے مختلف علاقوں میں قائم سیکورٹی فورسز کی بعض چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا جبکہ بعض پر پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں فاٹا کے مختلف علاقوں سے خود کش بمباروں سمیت 15 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔بم دھماکے سے ویگن میں سوار خاتون جاں بحق جبکہ 23 افراد زخمی ہو گئے ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق غلنئی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ پسپا کر کے ایک شدت پسند کو ہلاک کر دیا گیا ۔ مہمندایجنسی سے 3 شدت پسند گرفتار کر لیے گئے ۔ مرجان اور علم شاہ پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے پسپا کر دئیے گئے ۔ باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے مسافر ویگن میں سوار خاتون جاں بحق اور 23 مسافر زخمی ہوگئے ہنگو سے خود کش بمبار کو گرفتار کیا گیا جبکہ خود کش حملے کے لیے تیار جیکٹ اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
جنوبی وزیرستان میں فورسز نے مزید دو علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ،بھاری اسلحہ برآمد
January 11th, 2010 · No Comments
شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری
سوات کے مختلف علاقوں سے 7 مشتبہ افرادگرفتار ، 4 دہشت گردوں نے خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا
وانا+سوات ۔ جنو بی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے اور مزید 2 علاقوں کا کنٹرول سیکورٹی فورسز نے سنبھال لیا ہے جبکہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔سوات کے مختلف علاقوں سے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 4 دہشت گردوں نے خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے ۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے تحصیل تیارزہ کے دو علاقوں کٹوری سر اور سولا لندئی کا کنٹرول سنبھال کر انہیں محفوظ قرار دے دیا ہے ۔ ان علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کئے جا رہے ہیں ۔ علاقے میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی مزاحمت کا سامنا نہیں ہے ۔ جنوبی وزیرستان میں جنڈولہ سیکٹر کے علاقے احمد وامر اور ششم وام میں تلاشی آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ فورسز نے رزمک کے علاقے میں بھی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے خالی کرا کے اسلحہ اور بارود اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ ادھر شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقوں میران شاہ، میر علی، رزمک اور حمزونی میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں، یکم جنوری سے اب تک پانچ ڈرون حملوں میں 35 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کے علاقوں چپریال ‘ مینگورہ اور درگئی میں تلاشی آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بحرین شاہ ڈنڈ بانڈہ اور کان کوئی میں 4 دہشت گردوں نے خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے
Tags: پاکستان



