Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

ایران کا سیٹلائٹ راکٹ خلاء ء میں بھیجنا اشتعال انگیزاقدام ہے۔ امریکہ

February 4th, 2010 · No Comments

سیٹلائٹ کے بعد جلد خلاء ء باز بھی خلائء میں روانہ کیے جائیں گے۔ احمد ی نژاد
واشنگٹن+ تہران ‘ امریکہ نے ایران کی جانب سے سیٹلائٹ راکٹ کی خلاء میں روانگی کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے جبکہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ سیٹلائٹ کے بعد جلد خلاء باز بھی خلاء میں روانہ کیے جائیں گے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے خلاء میں سیٹلائٹ روانہ کیا ہے جس کے ذریعے پہلی بار کچھوے سانپ اور چوہے بھیجے گئے ہیں جس پر خلاء میں ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جائے گا جبکہ تہران میں تین نئے سیٹلائٹس کے افتتاح اور خلائی ٹیکنالوجی کی کامیابیاں سامنے لانے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر محموداحمدی نژاد نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے دنیا پر مغربی ممالک کا قبضہ ختم کیا جا سکتا ہے ۔ ایران نے خلاء میں جانوروں کو بھیج کر اہم کامیابی حاصل کی ہے ۔ اور امید ہے کہ جلد خلاء باز بھی خلاء میں بھجوائے جائیں گے۔ دوسری جانب امریکہ نے سیٹلائٹ کی روانگی کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ

خلیج فارس میں ایران سے خطرہ ، امریکہ نے 4 ممالک میں میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کا کام شروع کردیا

January 31st, 2010 · No Comments

امریکی فوجی جدید ترین میزائل دفاعی نظام سے لیس بحری جہاز خلیج فارس میں عرب ریاستوں کے ساحلوں پر لنگر انداز کررہی ہے ۔حکام
واشنگٹن‘ امریکہ نے خلیج فارس میں بڑھتے ہوئے ایرانی خطرے کے خدشات کے باعث 4 ممالک میں میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے ۔ ایک معروف امریکی اخبار کے مطابق امریکی فوج خلیج فارس میں عر ب ریاستوں کے ساحلوں پرخصوصی بحری جہاز لنگر انداز کرر ہی ہے جو جدید ترین میزائل دفاعی نظام سے لیس ہیں ۔ اخبار نے امریکی فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ نے ایران پر ممکنہ طور پر مزید پابندیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد اسرائیل کو یہ باور کرانا ہے کہ امریکہ ایرانی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسرائیل کو ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی ضرورت نہیں۔

Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ

امریکی سینٹ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا بل منظور کر لیا

January 29th, 2010 · No Comments

واشنگٹن ‘ امریکی سینٹ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے ۔ دوسری جانب امریکہ جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کے لئے 7 ارب ڈالر خرچ کرے گا ۔ بل کے تحت ایران ریفائن پٹرولیم مصنوعات برآمد نہیں کر سکے گا جبکہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ۔ بل کی منظوری سے امریکی مارکیٹ میں ایرانی قالین ‘ خشک میوہ جات اور مچھلی کے اچار کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ سینٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹک رکن کرسی ڈوٹ کا کہنا تھا کہ بل کا مقصد ایران کو اپنا ایٹمی پروگرام بند کرنے پر مجبور کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ حکومت نہ صرف اپنے ملک میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی ہے بلکہ وہ مشرق وسطیٰ میں دہشت گردوں کی مدد بھی کر رہی ہے ۔ سینٹ کے بعد ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لئے صدر اوبامہ کو بھیجا جائے گا جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون بن جائے گا ۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ آئندہ 5 سالوں میں جوہری ہتھیاروں کے بجٹ کو مزید 5 ارب ڈالر بڑھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود امریکی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہو گا

Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ

امریکا سے ایران میں ہونے والے حالیہ فسادات کا بدلہ لیا جائے گا ، جنرل رضا نقوی کا انتباہ

January 14th, 2010 · No Comments

تہران ۔ ایرانی فوج کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقوی کا کہنا ہے کہ امریکا سے ایران میں ہونے والے حالیہ فسادات کا بدلہ لیا جائے گا ۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بیج فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقوی نے کہا ہے کہ فوج حالیہ واقعات اور ایٹمی سائنسدان کے قتل میں ملوث امریکا اور مغرب سے بدلہ لے گی ۔ سائنسدان کے قتل سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ مغرب ایران کی سائنسی ٹیکنالوجی سے خائف ہے ۔

Tags: مڈل ایسٹ