یروشلم ‘امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے دورہ اسرائیل کے دوران وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے نئے رہائشی منصوبے کے اعلان پر دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہو گئے۔اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے بعد صدر براک اوباما نے بھی اسرائیل کو سولہ سو نئے رہائشی مکانات بنانے کے اعلان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے جزوی معافی قبول نہ کرتے ہوئے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکا اسرائیل تعلقات کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں اپنے عمل سے یہ بات ظاہر کرنا ہو گی۔ اخبار کے مطابق امریکی انتظامیہ نے اسرائیل کو جاری ہونے والی وارننگ کے اجزاء ظاہر نہیں کئے تاہم اس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو کیلئے مشکلات میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
یہودی بستیوں کے منصوبے پر امریکا اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ ہوگئے
March 14th, 2010 · Comments Off
Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ
امریکہ کا طالبان سے مذاکرات پرغور‘ کابینہ کی اوبامہ کو بریفنگ
March 13th, 2010 · Comments Off
امریکی عسکری کمان تاحال طالبان سے مذاکرات کے وقت کا تعین نہیں کرسکی
ہلمند کے بعد قندھار میں طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے بعد ہی طالبان قیادت سے رابطے کئے جائیں‘ امریکی کمانڈرز کی تجویز
واشنگٹن ‘ امریکی صدر براک اوبامہ کو ان کی کابینہ نے افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی، امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے غور شروع کردیا۔ طالبان رہنماؤں کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنگی کابینہ نے صدراوبامہ کو افغانستان کے صوبہ ہلمند میں اتحادی فوج کی کامیابیوں، پاکستان میں ڈرون حملوں میں القاعدہ رہنماؤں کی ہلاکتوں اور اہم طالبان رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی عسکری کمان تاحال طالبان سے مذاکرات کے وقت کا تعین نہیں کرسکی، تاہم امریکی کمانڈروں نے تجویز دی ہے کہ ہلمند کے بعد قندھار میں طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے بعد ہی طالبان قیادت سے رابطے کئے جائیں۔رپورٹ کے مطابق قندھار میں اتحادی فوج کا آپریشن آئندہ ماہ متوقع ہے۔
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
سعودی عرب ایران کیخلاف پابندیوں کی حمایت کرے ‘رابرٹ گیٹس
March 11th, 2010 · No Comments
پابندیوں کے معاملے پرسعودی عرب کا رویہ خاصا حوصلہ افزا ہے‘ اہلکار پنٹاگون
ریاض ‘ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے سعودی عرب سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران پر سخت پابندیاں عائد کرنے لیے امریکی مہم کی حمایت کرے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اہم معاملے پرامریکا سعودی حمایت حاصل کرلے گا۔امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے پریس سیکریٹری نے ریاض میں صحافیوں کو بتایا کہ گیٹس نے اپنے دورے میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے حمایت کی درخواست کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی حکومت اس سلسلے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گی۔ ملاقات میں شرکت کرنے والے امریکی محکمہ دفاع کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے معاملے پرسعودی عرب کا رویہ خاصا حوصلہ افزا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی حکمرانوں کے ساتھ ملاقات میں امریکی وزیردفاع نے ایران کے علاوہ یمن اور عراق سے منسلک معاملات پربھی بات چیت کی۔
Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ
نیویارک میں اسرائیل مخالف مظاہرہ ‘ مظاہرے میں مسلمانوں ، عسیائیوں اورفلسطینیوں نے شرکت کی
March 10th, 2010 · No Comments
نیویارک ‘ امریکی شہر نیویارک میں اسرائیلی ڈیفنیس فورس کے لئے فنڈ جمع کرنے کی تقریب کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ کیا گیا۔ نیویارک میں مقامی ہوٹل کے باہر ہونے والے مظاہرے میں مسلمانوں ، عسیائیوں اور امریکہ میں رہنے والے فلسطینیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ پولیس نے ہوٹل کو چاروں طرف ہوٹل سے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ نیویارک میں اسرائیلی ڈیفنس فورس کے لئے فنڈریزنگ کی تقریب ہرسال منعقد کی جاتی ہے
Tags: دنیا کی خبریں
امریکا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو سب سے بڑی فوجی طاقت دیکھنا چاہتا ہے ، امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن
March 9th, 2010 · No Comments
ایران سے کسی بھی قسم کے تصادم میں امریکا اسرائیل کی بھرپور حمایت کرے گا
امریکی نائب صدر کا دورہ اسرائیل کے موقع پر انٹرویو
مقبوضہ بیت المقدس ‘ امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو سب سے بڑی فوجی طاقت دیکھنا چاہتا ہے۔ امریکی نائب صدر کے دورہ اسرائیل کے دوران مقا می اخبار کو انٹرویو میں یقین دہائی کرائی ہے کہ ایران سے کسی بھی قسم کے تصادم میں امریکا اسرائیل کی بھرپور حمایت کرے گا ۔ انہوںنے کہا کہ جوہری ایران صرف اسرائیل کے لیے نہیں بلکہ امریکا کے لیے بھی خطرہ ہے۔ اسرائیل کو امریکا کی جانب سے ملنے والی فوجی امداد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اسرائیل کو ملنے والی 3 ارب ڈالر کی سالانہ امداد میں اضافے اور دفاعی میزائل نظام کے پروگرام پر غور کیا جارہا ہے
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ
امریکی فوج میں ملازمت کرنے والے مسلمان امریکیوں پر حملے کریں ۔۔ القاعدہ
March 8th, 2010 · No Comments
القاعدہ کے گرفتار امریکی نژاد ترجمان آدم غدان کا ویڈیو پیغام
قاہرہ(ثناء نیوز ) کراچی سے گرفتار ہونے والے القاعدہ کے امریکی نژاد ترجمان آدم غدان نے اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف آواز بلند کریں اور امریکی فوجیوں کو قتل کرنے والے امریکی فوجی اہلکار میجرندال کی طرح اپنا بہترین کردا ر ادا کریں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے ترجمان آدم غدان نے اپنا یہ پیغام 25 منٹ پر مشتمل ویڈیو میں ایک ویب سائٹ پر دیا ہے ۔ پیغام میں انہوں نے امریکی مسلمانوں خصوصی طور پر امریکی فوج میں بھرتی فوجی اہلکاروں سے کہا تھا کہ وہ امریکہ پر حملے کریں ۔ انہوں نے اپنے اس پیغام میں مزید کہا کہ امریکی فوج میں خدمات سرانجام دینے والے میجر ندال جس نے 13 امریکی فوجی اہلکاروں کو قتل کرکے احسن کام سرانجام دیا اس کی طرح وہ بھی اپنا کردارا د ا کریں ۔ پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلمان جو امریکہ میں ہیں ۔ امریکیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے اپنی طاقت استعمال کریں اور امریکہ پر حملے کریں ۔ واضح رہے کہ آدم غدان جس کو اعظام المریکی کے نام سے جانا جاتا ہے ایف بی آئی کو انتہائی مطلوب تھا۔ ویڈیو پیغام کے حوالے سے حکام کاکہنا تھا کہ یہ ویڈیو افغانستان کے علاقے میں بنائی گئی ہے تاہم اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسے کراچی سے گرفتار کرلیا گیا اور گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیا گیا
Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ
امریکہ کا مزید11 ایئر پورٹس پرمکمل جسمانی سکینرز نصب کرنے کا اعلان
March 7th, 2010 · No Comments
واشنگٹن ‘ امریکی حکومت نے 11 مزید ایئر پورٹس پرمکمل جسمانی سکینرز نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری جینٹ نیپولیٹانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل حکومت نے ملک کے مزید 11 ایئر پورٹس پر فل باڈی سکینرز بھیج دیئے ہیں جبکہ اس سے قبل 40 فل باڈی سکینرز مختلف ایئرپورٹس پر پہلے ہی آپریشنل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیلڈ ٹسٹ کا ایک حصہ ہے۔ 2010ء کے آخر تک مزید 450 امیجنگ باڈی سکینرز دستیاب ہوں گے۔ ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیننگ کے دوران مسافروں کی پرائیویسی کو تحفظ دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق سکینگ کے بعد کمپیوٹرپر نظر آنے والی تصویروں کو دھندلا کر کے دکھایا جاتا ہے اور انہیں فوری طورپر ختم کر دیا جاتا ہے
Tags: دنیا کی خبریں
رابرٹ گیٹس کا افغانستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر اظہارتشویش
March 6th, 2010 · No Comments
واشنگٹن ‘ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے افغانستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم سے معاہدے پر نظرثانی کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت امریکا نے افغان پولیس کی تربیت کے لئے بدنام زمانہ بلیک واٹر موجودہ زی تنظیم کی خدمات حاصل کی ہیں۔پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جیوف موریل نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کارل لیوِن نے رابرٹ گیٹس سے بلیک واٹر کے ساتھ افغان پولیس کی تربیت کیلئے ایک ارب ڈالر کے معاہدہ منسوخ کرنے پر غور کا کہا تھا۔ کیونکہ سیکیورٹی کنٹریکٹر پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ اس درخواست پر وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے پر غور کا وعدہ کیا ہے۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جیاف مورل کے مطابق امریکی وزیر دفاع معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ،تاہم انہوں نے بلیک واٹر کے خلاف کسی فوری ایکشن کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ بدنام زمانہ بلیک واٹر، جو اب نام بدل کر زی ورلڈ وائیڈ کے نام سے کام کررہی ہے کا کردار عراق اور افغانستان سمیت دیگر ممالک میں غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے کافی عرصے سے زیر بحث ہے
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کے علاوہ ان کا کردار بھی محدود کیا جائے گا ‘ اوبامہ
March 6th, 2010 · No Comments
امریکہ کی آنے والی نئی نیوکلیئر پالیسی سرد جنگ کی دقیانوسی سوچ سے آگے کی جانب بڑھے گی
امریکی صدر کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر بیان
واشنگٹن ۔ امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کے علاوہ ان کا کردار بھی محدود کیا جائے گا ۔ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے ( این پی ٹی ) کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر واشنگٹن سے جاری بیان میں صدر او بامہ نے کہا کہ امریکہ کی آنے والی نئی نیوکلیئر پالیسی سرد جنگ کی دقیانوسی سوچ سے آگے کی جانب بڑھے گی ۔ جس کے تحت قومی سلامتی کی حکمت عملی میں محفوظ اور موثر نیوکلیئر ڈیٹرس برقرار رکھتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم اور ان کا کردار محدود کیا جائے گا ۔ این پی ٹی کو ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے میں انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اوبامہ کا کہنا تھا کہ 21 ویں صدی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اس معاہدے کو مستحکم بنایا جائے گا اور اس کے ذریعے دنیا کو بالآخر جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا ۔ امریکہ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ایٹمی ہتھیار جنگ میں استعمال کئے اور اس کے وسیع نیوکلیئر ذخیرے میں آپریشنل جوہری وار ہیڈز کی تعداد 2200 ہے جبکہ مزید 2500 وار ہیڈز ضرورت پڑنے پر متحرک کئے جا سکتے ہیں ۔
Tags: دنیا کی خبریں
پنٹاگون کے قریب فائرنگ سے 2 سیکورٹی آفیسر سمیت ‘ 3 افراد زخمی
March 5th, 2010 · No Comments
داخلی راستوں اور میٹرو سٹیشن کو سیکورٹی کے لئے بند کر دیا گیا
واشنگٹن ‘ امریکی ریاست ورجینیا میں محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پنٹاگان کے قریب میٹرو سٹیشن پر فائرنگ سے 2 سیکورٹی آفسر سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ داخلی راستوں اور میٹروسٹیشن کو سیکورٹی کے لئے بند کر دیا گیا ۔ واشنگٹن میں مقامی ٹی وی چینل کے مطابق میٹروسٹیشن پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کو جارج واشنگٹن ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ ٹیلی ویژن کے محکمہ دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں دو سیکورٹی افسر بھی شامل ہیں ۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد عمارت میں داخلے کے پانچوں راستے فوری طور پر بند کر دیئے گئے ۔ پنٹاگان پولیس کے مطابق میٹروسٹیشن کو بھی آئندہ اتوار تک بند کر دیا گیا ۔ پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کر دیا ہے ۔
Tags: بریکنگ نیوز , دنیا کی خبریں



