Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

شمالی وزیرستان ‘ جاسوسی طیارہ گر کر تباہ ‘ فائرنگ کر کے طیارے کو گرایا۔ ۔ ۔ مقامی قبائل

January 24th, 2010 · No Comments

میرانشاہ ‘ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ہمزونی میں ایک جاسوسی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ طالبان اور قبائلیوں نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے فائرنگ کر کے طیارے کو گرایا ہے سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم بعض ذرائع کے مطابق طیارے کو شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب اس وقت مار گرایا گیا جب وہ حملہ کرنے آیاتھا جس علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوا وہ افغانستان کے صوبے خوست کے ساتھ ملتا ہے علاقہ دور ہونے کی وجہ سے اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔ اس سے قبل بھی2008ء میں جنوبی وزیرستان کے علاقے انگو راڈہ میں بھی ایک جاسوس طیارہ مار گرایاگیا تھا ہمزونی طالبان کے رہنما حافظ گل بہادری کا آبائی قصبہ ہے جہاں طالبان کا کافی اثرو ورسوخ ہے یہاں اس سے قبل بھی کافی ڈرون حملے ہوئے ہیں جن سے طالبان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اس لئے طالبان نے جاسوس طیاروں پر کافی فوکس کر رکھا ہے گزشتہ چند ہفتوں میں شمالی وزیرستان میں دس کے قریب ڈرون حملے ہو چکے ہیں جن سے کافی نقصان ہوا ہے اور یہی وہ علاقہ ہے جہاں سے سات امریکی جاسوسوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں طالبان نے امریکہ کی جاسوسی کے شبہ میں اغواء کر کے ہلاک کیا۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ،5 افراد جاں بحق ،4 زخمی

January 19th, 2010 · 1 Comment

میرانشاہ ۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے گاؤں دیگان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون حملہ دیگان گاؤں کے ایک مکان پر کیا گیا اور دو میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ۔ واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

جنوبی وزیرستان ‘ امریکی حملوں میں تیزی ‘ ڈرون حملے میں 15 افراد ہلاک

January 17th, 2010 · No Comments


وانا ۔جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شکتوئی میں ایک گھر پرایک اور امریکی ڈرون حملے میں 15 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شکتوئی میں ایک گھر کو دومیزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ۔ جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک گئے ہیں ۔ جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔ اس سے قبل 14 جنوری کو بھی اسی علاقے میں میزائل حملہ کیا گیا تھا ۔ جس میں طالبان راہنما حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ پاکستان کے احتجاج کے باوجود امریکی حملے جاری ہیں۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

وزیرستان میں ڈرون حملے ‘ مدرسہ اور گھر پر 4 میزائل داغے گئے ‘ 15 افراد ہلاک اور 7 زخمی ‘ حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی متضاد اطلاعات

January 14th, 2010 · No Comments

ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی متضاد اطلاعات
حکیم اللہ محسود زندہ اور سلامت ہیں‘طالبان زرائع کی ہلاکت کی تر دید
وانا ۔شمالی و جنوبی وزیرستان ایجنسی کے سرحدی علاقے شکتوئی میں مدرسہ اور ایک گھر پر امریکی ڈرون طیارے کے چار میزائل حملوں میں15 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی زرائع نے دعوی کیا ہے کہ ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ طالبان زرائع نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تر دید کی ہے اور کہا ہے کو زندہ اور سلامت ہیں۔’’ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے‘‘ کے مطابق مقامی پولیٹیکل حکام نے بتایا کہ یہ حملہ شکتوئی کے علاقے میں کیا گیا۔پولیٹیکل حکام کے مطابق حملے کے دوران ڈرون طیاروں نے چار میزائل فائر کیے جس سے یعقوب نامی شخص کا گھر اور اس سے ملحقہ مدرسہ تباہ ہوگیا۔ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان مقامی طالبان ہیں۔دریں اثناء غیر ملکی خبر رساں کے مطابق مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی صبح جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں بیت اللہ محسود اپنے کئی ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے ۔ تاہم فوری طور پر سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ۔ البتہ تحریک طالبان پاکستان نے اس خبر کی تردید کی ہے ۔ خیال رہے کہ چند ہفتے قبل خوست میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے مرکز پر خودکش حملے کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں تیزی آئی ہے۔ان میں سے زیادہ ڈرون حملے سراج الدین حقانی کے زیر اثر علاقوں پر کیے گئے ہیں۔ حقانی نیٹ ورک پر امریکہ کا الزام ہے کہ وہ سرحد پار افغانستان میں اتحادی افواج پر حملوں میں ملوث ہے۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان