Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4
Pages: 1 2 3 Next

شمالی وزیرستان:امریکی جاسوس طیاروں کے تازہ میزائل حملوں میں9 افراد جاں بحق ، 7 زخمی

March 17th, 2010 · Comments Off

میرانشاہ ‘ شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے قریب امریکی جاسوس طیاروں سے دو مختلف میزائل حملوں میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔پہلا حملہ میران شاہ کے قریب دتہ خیل کے علاقے حمزونی میں ہوا جس میں دو گاڑیوں پر تین امریکی جاسوس طیاروں سے 5 میزائیل داغے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق پہلے حملے میں 5افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسرا میزائیل حملہ میران شاہ سے تقریباً 50 کلو میٹر دور افغان سرحد کے قریب میزر مدہ خیل کے علاقے میں ہوا۔جس میں ایک گھر پر دو میزائیل داغے گئے جس کے نتیجے میں4 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق حملے سے پہلے اور حملے کے بعد ان علاقوں پر 5 امریکی جاسوس طیارے پرواز کرتے رہے۔دو روز کے دوران پاکستانی حدود میں امریکی جاسوس طیاروں سے یہ تیسرا حملہ ہے

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

شمالی وزیرستان ‘ امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ ‘ 10 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

March 16th, 2010 · Comments Off

میرانشاہ ‘ شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔زرائع کے مطابق میزائل حملہ محمد خیل کے پہاڑوں پر واقع تربیتی کیمپ پر کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

شمالی وزیرستان ‘ امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 12 افراد جاں بحق

March 10th, 2010 · No Comments

میران شاہ ‘ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق دتہ خیل کے گاؤں زیارت میں پانچ جاسوس طیاروں نے ایک ڈبل کیبن گاڑی پر پانچ میزائل داغے جس سے گاڑی میں سوار 6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ مقامی افراد امداددی کارروائیوں میں مصروف تھے کے جاسوس طیارے سے مزید دو میزائل داغے گئے جس میں 6افراد جاںبحق ہو گئے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ شمالی وزیرستان میں جنوری سے اب تک جاسوس طیاروں کا یہ 18 واں حملہ ہے جس میں 100 سے زائد افراد جاںبحق ہو چکے ہیں

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

جنوبی وزیرستان ‘ شکئی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 2طالبان رہنما ہلاک، ایک زخمی

March 8th, 2010 · No Comments

وانا۔جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 مقامی طالبان رہنما ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔بارودی سرنگ پھٹنے کا واقعہ تحصیل شکئی کے مقام مازدک میں پیش آیا جہاں مقامی طالبان رہنما شیرعلی اوردو ساتھی گاڑی میں آرہے تھے کہ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔دھماکے کے نتیجے میں طالبان رہنما شیرعلی اور سید نواز ہلاک اور ایک شخص عبداللہ زخمی ہوگیا ۔پولیٹیکل حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے لیں جبکہ زخمی کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

Tags: افغانستان

تحریک طالبان شمالی وزیرستان نے فوج کے جواب میں پمفلٹ جاری کر دیا

March 6th, 2010 · No Comments

طالبان کی طاقت کے سر چشمے اللہ پر ایمان ‘ جہاد ‘ تقویٰ ‘فدائی مجاہدین اور مال غنیمت ہے ‘ پمفلٹ میں موٹو
پاک فوج کی طرف سے 4 مارچ 2010 ء کو شمالی وزیرستان میں جہاز کے ذریعے پمفلٹ گرائے گئے تھے

اسلام آباد ‘ تحریک طالبان شمالی وزیرستان نے فوج کی طرف سے پھینکے گئے پمفلٹ کے جواب میں پمفلٹ جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی طرف سے 4 مارچ 2010 ء کو شمالی وزیرستان میں جہاز کے ذریعے پمفلٹ گرائے گئے تھے ۔ جن پر لکھا تھا کہ پاک افواج اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طاقت کا سرچشمہ تقویٰ ایمان ‘جہاد فی سبیل اللہ ‘ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام ‘ حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان ‘ شمالی و جنوبی وزیرستان کے امن پسند غیور شہری اور جذبہ حب اطوطنی سے سرشار افواج پاکستان کے جری و بہادر سپاہی ہیں جبکہ طالبان کی طاقت کے ذرائع ہندوستان ‘ اسرائیل اور القاعدہ سے حاصل شدہ بھاری رقوم ‘ ان رقوم کے ذریعے سے خریدا گیا اسلحہ و بارود ‘ القاعدہ سے منسلک غیر ملکی دہشت گرد اور موساد جیسی اسلام دشمن ایجنسیاں ‘ سادہ لوح بھٹکے ہوئے نوجوان ‘ افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانے اور چرس و افیون کے سمگلر ہیں جبکہ اس پمفلٹ کے جواب میں شمالی وزیرستان کے طالبان نے بھی پمفلٹ تقسیم کئے ہیں ۔ جن میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی طاقت کے سرچشمے اللہ پر ایمان ‘ اللہ کی راہ میں جہاد ‘ اللہ سے تقویٰ ‘ جذبہ جہاد سے سرشار فدائی مجاہدین ‘ اسلامی امارات افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان ‘ امت مسلمہ کے الفار و مہاجرین کا چندہ اور مال غنیمت ہے ۔ جبکہ پاک فوج کی طاقت امریکہ ‘ نیٹو اور اقوام متحدہ سے حاصل شدہ ڈالرز و اسلحہ ‘ ڈرون و جاسوس طیارے ‘ میڈیا پراپیگنڈہ و دیگر چیزیں ہیں ۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے 4 مارچ 2010 ء کو جہاز کے ذریعے پمفلٹ شمالی وزیرستان میں گرائے گئے تھے جس کے جواب میں تحریک طالبان نے اگلے ہی دن پمفلٹ شمالی وزیرستان میں تقسیم کئے ہیں ۔

Tags: پاکستان

جنوبی وزیرستان ‘ سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ‘ ایک اہلکار جاں بحق ‘ 2 زخمی

March 3rd, 2010 · No Comments

سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی بھاری ہتھیاروں سے شدت پسندوں کا ٹھکانہ نشانہ بنایا ‘ جانی نقصان کے بارے میں معلوم نہ ہو سکا
وانا ‘ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک سیکورٹی اہلکارجاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے بعد شدت پسند فرار ہو گئے ۔ فوری طور پر شدت پسندوں کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کر دی ہے

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،2 اہلکار شہید ، ایک زخمی

February 28th, 2010 · No Comments

لدھا ‘جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے زاور پوسٹ پرگزشتہ رات شدت پسندوں نے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں دواہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔فورسز نے جوابی کارروائی میں رزمک اور دوسلی سے بھاری توپ خانے سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی

Tags: پاکستان

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کاررواوئی کے دوران دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے پانچ پیکٹ برآمد

February 19th, 2010 · No Comments

راولپنڈی۔سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ساختہ دھماکہ خیزمواد کے پانچ پیکٹ برآمد کر لیے ہیں۔ یہ مواد شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے سے دوران سرچ آپریشن برآمد ہوا ہے برآمد ہونے والے مواد کا وزن 100 کلو گرام ہے ۔یہ مواد دہشت گرد بارودی سرنگیں بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں برآمد کیے گئے ، پیکٹوں پر واقع طور پر ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ جمناگر گجرات انڈیا لکھا ہوا ہے۔

Tags: پاکستان

شمالی وزیرستان، امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، چار افراد ہلاک، ایک زخمی

February 15th, 2010 · No Comments

میرانشاہ ‘ میرانشاہ کے علاقے تپی میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق حملہ ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں سوار افراد ہلاک ہو گئے ۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

شمالی وزیرستان ‘ نوریک میں ڈرون حملہ، 7 افراد جاں بحق متعدد زخمی

February 14th, 2010 · No Comments

میرانشاہ ‘ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب واقع نوریک میں ڈرون حملے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈرون طیاروں سے دو میزائل داغے گئے جو ایک مکان پر لگے جس سے وہاں موجود 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں بھجوا دیا گیا ہے

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان