Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4
Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 Next

۔ 2009 میں پاک افغان سرحد پر عراق و افغان جنگ سے زائد ہلا کتیں ہوئیں ‘ انڈی پینڈنٹ

May 10th, 2010 · No Comments

لندن ‘ پاکستان افغان سرحدکے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں گزشتہ سال عراق اور افغانستان میں ہونے والی اموات سے زائدہلا کتیں ہوئی ہیں ۔برطانوی اخبار’انڈی پینڈنٹ‘ کے مطابق اس لڑائی میں جسے بیرونی دنیا نے بالکل نظر انداز کر رکھا ہے عراق اور افغانستان کی جنگ میں سال 2009 میں ہو نے والی ہلاکتوں سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔اخبار کے دعوے کے مطابق درحقیقت یہ سرحدی پٹی ہے جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائی جاتی ہے اور یہیں سے9/11 کے حملے کی منصوبہ بندی کی گئی جس کے جواب میں امریکا نے2001میں طالبان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور یہ کہ 2003میں عراق پر جارحیت، 2006میں افغان جنگ کا از سر نو جائزہ اور اب پاکستان میں حالیہ تنازعات اسی حملے کا جواب ہیں۔

Tags: پاکستان

شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ ‘ 11 افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

May 9th, 2010 · No Comments

علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں
میرانشاہ ‘ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ایک گھر پر امریکی جاسوس طیارے کے دو میزائل حملے سے 11 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق میرانشاہ سے 60 کلومیٹر دور مغرب کی جانب تحصیل دتہ خیل کے علاقہ انزرکس میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 11 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ۔ فوری طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ جبکہ مقامی افراد نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ خدشہ ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ فوری طور پر مرنے والوں کی قومیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ۔ دوسری طرف علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جس علاقے میں حملہ کیا گیا وہ طالبان کا مضبوط گڑھ بتایا جاتا ہے ۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ،6 افراد جاں بحق

May 3rd, 2010 · No Comments

میرانشاہ۔ شمالی وزیرستان ایجنسی کے تحصیل میر علی علاقہ مرسی خیل میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گھر اور گاڑی پر 3 میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔دھماکوں کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ پہنچ گئے اور گھر کے ملبے سے لاشیں نکالیں۔ حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ علاقے میں ابھی تک چار تا پانچ ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس ہے۔

Tags: بریکنگ نیوز , دنیا کی خبریں

شمالی وزیرستان میں پھر امریکی ڈرون حملہ ، 5 افراد ہلاک کئی زخمی

April 26th, 2010 · No Comments

حملے کے بعد امریکی ڈرون طیارے کافی دیر تک مختلف علاقوں میں پرواز کرتے رہے
میرعلی ‘ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پیر کی صبح ایک بار پھر امریکی ڈرون سے تین میزائل حملوں میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق میر علی کے جنوب میں 4 کلو میٹر کے فاصلے پر خوشالی گاؤں کے ایک مکان کو امریکی ڈرون سے نشانہ بنا کر تین میزائل داغے گئے ۔ جس میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ فوری طور پر ہلاک ہو نے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بھی امریکی ڈرون طیارے کافی دیر تک شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں پرواز کرتے رہے ۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

میران شاہ میں چار روز سے جاری کرفیو کے باعث نظام زندگی مفلوج ، اشیاء خورد و نوش کی قلت

April 24th, 2010 · No Comments

مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کرزندگی کے آخری سانس لینے پر مجبور ، بیرون ملک جانے والوں کے ویز ے ختم ہونے کا خدشہ
قبائلیوں کا کرفیو فوری ہٹانے کا مطالبہ
شمالی وزیرستان ‘ میران شاہ میں چار روز سے جاری کرفیو کے باعث لوگ گھرو ںمیں محصور ہو گئے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ اشیائے خورد و نوش کی قلت پیدا ہو گئی ۔ مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں مشکلات کا سامنا ۔ دیار غیر جانے والے قبائل کی فضائی ٹکٹیں اور ویزے ختم ہونے کے خدشات ہیں ۔ قبائلیوں نے کرفیو فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ بدھ کے روز سے میران شاہ میں مسلسل کرفیو کے نفاذ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ اچانک کرفیو کے نفاذ سے علاقے میں اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت کی وجہ سے اکثر عوام بھوکے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں مریض کرفیو کی وجہ سے بستروں پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر زندگی کی آخری سانسیں لینے پر مجبور ہیں کیونکہ مریضوں کو بھی ایمرجنسی کی صورت میں بھی ہسپتالوں اور مراکز صحت تک لے جانے پر پابندی ہے ۔ بعض قبائل اپنے مریضوں کو چارپائیوں پر لیٹا کر سیکورٹی فورسز سے جان بچا کر ہسپتالوں تک لے جانے پر مجبور ہیں ۔ ادھر محنت مزدوری کے لیے باہر کے ملکوں کو جانے کے خواہش مند قبائل ویزوں اور ہوائی ٹکٹوں پر میعاد گزر جانے کے خوف سے سرگرداں ہیں ۔ کرفیو کی وجہ سے گزشتہ چار دنوں سے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں ۔ ویسے بھی ہفتے میں وقفے وقفے سے دو تین روز کرفیو سے تعلیمی نظام زبردست متاثر ہو رہا ہے ۔ کرفیو کی وجہ سے چارہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مویشیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ میڈیا کے ساتھ قبائلیوں نے بذریعہ ٹیلی فون شکایت کی ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ورزی کر کے حکومت قبائلیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کر رہی ہے ۔ انہوںنے فوری طور پر کرفیو ہٹانے کی اپیل کی ہے

Tags: پاکستان

شمالی وزیرستان ‘ سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ، دو آفیسرز سمیت 7 اہلکار جاں بحق ، 16 زخمی ، 4 افراد جاسوسی کے الزام میں قتل ۔۔اپ ڈیٹ

April 23rd, 2010 · No Comments

جنوبی وزیرستان اوراورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 22 شدت پسند ہلاک ، 13 زخمی ، گرلز سکول دھماکے سے اڑا دیا گیا
جنوبی وزیرستان میں بھاری مشین گنیں ،3 خود کش جیکٹس ، 7 بم اور 4 گاڑیوں سمیت بڑی مقدار میں بارودی مواد اور مواصلاتی سامان برآمد
میرانشاہ +وانا+ ہنگو‘ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے میں دو آفیسرز سمیت 7 اہلکار جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ۔ جبکہ 4 افراد کو جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا گیا ، ادھرجنوبی وزیرستان اور لوئر اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں22 شدت پسند ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ،خفیہ ٹھکانے سے بھاری مشین گنیں ،3 خود کش جیکٹس ، 7 بم اور 4 گاڑیوں سمیت بڑی مقدار میں بارودی مواد اور مواصلاتی سامان برآمد کر لیا گیا۔اپر اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں نے گرلز سکول کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں تحصیل دتہ خیل کے علاقے بویا میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے حملہ کے نتیجے میں7سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ فوجی قافلہ میران شاہ سے دتہ خیل جا رہا تھا کہ دہشت گردوں نے حملہ کیا،شہید ہونیوالوں میں ایک آفیسر اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر بھی شامل ہے۔ شدت پسندوں کے حملے میں16 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب ایجنسی کے سب ڈویژن میر علی میں شدت پسندوں نے 4 افراد کو جاسوسی کے شبہ میں قتل کر دیا ۔ادھر جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران شدید جھڑپ میں 6 دہشت گرد مارے گئے ۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں ذرائع کے مطابق جناتا کے علاقہ میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران بھارتی مشین گن وکرس بھاری تعداد میں برآمد ہوئی۔ذرائع کے مطابق جناتا میں ہونیوالے آپریشن کے دوران3 خودکش جیکٹس،7 بارودی سرنگیں،4گاڑیاں، بارودی مواد اور مواصلاتی سامان برآمد ہوا۔دریں اثناء لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اس دوران سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 16 شدت پسند مارے گئے جبکہ 13 زخمی بھی ہوئے ۔ آخری اطلاعات تک جھڑپ جاری تھی ۔ ادھر اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے میں شدت پسند نے لڑکیوں کے پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ، 2 اہلکار جاں بحق ، 11 زخمی ، 4 افراد جاسوسی کے الزام میں قتل

April 23rd, 2010 · No Comments

اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، 16 شدت پسند ہلاک ، 13 زخمی ، گرلز سکول دھماکے سے اڑا دیا گیا
میرانشاہ + ہنگو ‘ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ۔ جبکہ 4 افراد کو جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا گیا ، ادھر لوئر اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 16 شدت پسند ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ۔اپر اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں نے گرلز سکول کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اس دوران سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 16 شدت پسند مارے گئے جبکہ 13 زخمی بھی ہوئے ۔ آخری اطلاعات تک جھڑپ جاری تھی ۔ ادھر اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے میں شدت پسند نے لڑکیوں کے پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے ۔ دریں اثناء شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے سیکورٹی فورسز کا قافلہ تحصیل دتہ خیل جا رہا تھا کہ تحصیل بویا کے علاقے شموزئی میں شدت پسندوں نے راکٹ سے حملے کر دیا جس میں دو اہلکار شہیداور 11 زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب ایجنسی کے سب ڈویژن میر علی میں شدت پسندوں نے 4 افراد کو جاسوسی کے شبہ میں قتل کر دیا

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی وادی تیراہ کے کوکی خیل قبائل سے 63 معصوم قبائلیوں کی ہلاکت پر معذرت

April 17th, 2010 · No Comments

راولپنڈی ‘ چیف آف آڑمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وادی تیراہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر کوکی خیل قبائل سے معذرت کرلی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے 10 اپریل 2010 ء کو وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں پر وہاں کوکی خیل قبائل سے معذرت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے آرمی چیف نے کہا ہے کہ میںنے آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ واضح رہے کہ 10 اپریل کو پاک فوج کی کارروائی میں 63 قبائلی جاں بحق ہو گئے تھے

Tags: پاکستان

شمالی وزیرستان ‘ امریکی جاسوس حملے میں 6 افراد ہلاک ،22 زخمی

April 16th, 2010 · No Comments

میرانشاہ ‘ شمالی وزیر ستان ایجنسی کے علاقے ٹل میں امریکی جاسوس طیاروں کے چار میزائل حملوں میں6 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جاسوس طیاروں سے یکے بعد دیگر ے چار میزائل داغے گئے ۔ذرائع کے مطابق حملوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کے مرنے والے مقامی افراد تھے یا غیر ملکی تھے ۔ حملے کے بعد مقامی افراد نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

شمالی وزیرستان ‘ امریکی جاسوسی کے الزام میں 4 افرادقتل

April 14th, 2010 · No Comments

میرانشاہ ‘ شمالی وزیرستان ایجنسی سے4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں امریکہ کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کیا گیا ہے ۔ لاشوں کے پاس سے خط ملا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ انہیں امریکہ کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ہلاک کیا گیا ہے،ان افراد کی لاشیں خیسور اور علی خیل کے علاقوں سے ملی ہیں۔

Tags: پاکستان