Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

مسئلہ کشمیر پر بات چیت میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے ۔ یاسین ملک

February 25th, 2010 · No Comments

اسلام آباد‘ چیئرمین جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بات چیت میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ سولہ ماہ کے تعطل کے بعد پاکستان اوربھارت کے مذاکرات ہو رہے ہیں جو ایک خوش آئند اقدام ہے تاہم انہوں نے کہا کہ 63 سال گزر جانے کے باوجود یہ مسئلہ جوں کا توں ہے ۔ اور اس کے حل کے بغیر پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے پاکستان اور بھارت کشمیریوں کو ساتھ لے کر ا س مسئلے کو حل کرے ۔ یاسین ملک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی داخلی فضا بھی مکدر ہے اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت تمام متنازعہ مسائل کے حل کی کوششیں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی دعا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں کیونکہ دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے کشمیری بھی ابتلا میں ہیں۔

Tags: کشمیر